ڈاک ٹکٹ جمع کرنا

ابوشامل

محفلین
مجھے بچپن سے ہی ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کا شوق تھا اور غالباً چوتھی جماعت میں اس کا آغاز کیا اور بالآخر کالج میں جا کر یہ شوق گردش زمانہ کی نذر ہو گیا۔ آج بھی بہت سارے ڈاک ٹکٹ میرے پاس موجود ہیں۔ اگلے ماہ اسکینر خریدنے کے بعد ان ٹکٹوں کو اسکین کر کے آپ لوگوں کے لیے پیش کروں گا انشاء اللہ۔ محفل میں اور کتنے ساتھی ہیں جو ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کا شوق رکھتے ہیں؟ اور ان کے پاس ٹکٹوں کی تعداد کتنی ہے؟ اس حوالے سے کوئی اور معلومات ہو تو ضرور شیئر کریں؟
 
محمد وارث

لائبریرین
اچھا مشغلہ ہے ابو شامل صاحب۔

مجھے بھی بچپن میں یہ شوق رہا ہے، مجھے یہ شوق اسطرح ہوا کہ میرے والد صاحب کا ایکسپورٹ بزنس تھا اور اس وقت ساری گفت و شنید خطوط کے ذریعے ہوتی تھی سو جتنے بھی خط دوسرے ملکوں سے آتے تھے انکی ٹکٹیں میں کافی سالوں تک جمع کرتا رہا لیکن افسوس کہ یہ شوق وقت کے ساتھ ختم ہوگیا۔
 
زیک

مسافر
بچپن میں میرے پاس کافی ملکوں‌کے ٹکٹ تھے مگر پھر اتنی دفعہ منتقلی مکان کی کہ معلوم نہیں کہاں گئے۔
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے بھی یہ شوق بہت عرصہ رہا، پھر گردشِ دوراں کے ساتھ ساتھ یہ معدوم ہو گیا، اس کے باوجود میرے پاس اب بھی ڈھیر سارے ٹکٹ مختلف ملکوں کے پڑے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میں‌ نے بھی بہت سال یہ شغل کیا تھا تاہم جب میٹرک میں تھا تو میرے چھوٹے بھائی نے ضد کر کے ابو کے ذریعے میرے سارے البم ہتھیا لئے۔ افسوس یہ کہ تین یا چار دن بعد ہی سارے البم اس نے کہیں گم کر دیئے

اسی بھائی کا ایک قصہ ہے کہ جب وہ سکول داخل ہوا تو بارہ یا تیرہ دن بعد اس نے نئے قاعدے کی فرمائش کی۔ پتہ چلا کہ جو صفحات سکول میں پڑھتا انہیں‌پھاڑ کر پھینک دیتا

اب یہ اللہ جانے کے ٹکٹوں کے ساتھ اس نے کیا کیا
 
شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے آپ کے بھائی نے آپ سے کسی پرانے ظلم کا بدلہ لیا ہو گا، جو آپ اس پر بڑا ہونے کے ناطے کہیں بچپن میں کر گزرے ہوں گے۔ ;)
 
ابوشامل

محفلین
قیصرانی بھائی! آپ کی داستان غم سن کر تو بہت افسوس ہوا۔ ویسے اسی طرح کی کاروائی میرے ساتھ ہوتے ہوتے رہ گئی تھی۔ ماموں زاد کو امتحانات میں کامیابی پر اپنا stamps album تحفتاً دیا تھا، لیکن چند ہی روز میں اس کی نظر میں ڈاک ٹکٹوں کی ناقدری کا اندازہ ہو گیا اور واپس لے کر دوسری چیز تحفے میں دی۔ آج جبکہ وہ کچھ بڑا ہو گیا، بہت روتا ہے لیکن میں نے سکے اور کرنسی نوٹ دے کر ٹرخا دیا ٹکٹ آج تک نہیں دیے۔
 
تعبیر

محفلین
ڈاک ٹکٹ میرا بھائی بھی جمع کرتا تھا ۔ اس کے پاس چار البم تھے۔ آپ کے ٹاپک نے تو سوچنے پر مجبور کر دیا کہ وہ البم گئے کہاں :confused:

اب پوچھونگی اس سے ۔

آپ کی collection دیکھنے کا انتظار رہے گا۔

مجھے سکے جمع کرنے کا شوق تھا اور پین بھی ۔ پارکر، شیفر سب پین تھے میرے پاس :(
 
ہممم۔ شکر کریں‌ کہ ٹکٹیں‌بچ گئیں۔ دراصل اپنے شوق کی چیز کبھی کسی کو تحفہ نہیں دینی چاہیئے۔ اس طرح آپ کا شوق اور دوسرے کی ناقدری بہت افسوس دیتی ہے
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ڈاک ٹکٹ میرا بھائی بھی جمع کرتا تھا ۔ اس کے پاس چار البم تھے۔ آپ کے ٹاپک نے تو سوچنے پر مجبور کر دیا کہ وہ البم گئے کہاں :confused:

اب پوچھونگی اس سے ۔

آپ کی collection دیکھنے کا انتظار رہے گا۔

مجھے سکے جمع کرنے کا شوق تھا اور پین بھی ۔ پارکر، شیفر سب پین تھے میرے پاس :(

مجھے بھی پہلے پہلے سکے جمع کرنے کا شوق تھا ویسے گھر والے کہتے ہیں دنیا کا کوئی ایسا شوق نہیں جو بچپن میں مجھے نا ہوا ہو کچھ عرصے کے لیے:grin: شاہد ٹکٹ بھی کبھی جمع کیے ہو:(
 
ابوشامل

محفلین
میں نے بھی کچھ عرصہ سکے جمع کیے تھے، دو انتہائی نایاب سکے بھی تھے (میری نظر میں نایاب) ایک 1876ء کا فرنچ فرینک اور دوسرا 1896ء کا عمان کا چوتھائی آنہ ۔ فرانس کا فرینک تو کھو گیا :( جبکہ عمان کا آنہ آج بھی موجود ہے۔
 
جُنید

محفلین
یہ سارا کچھ پڑھنے سے یہ تو کلیر ہو گیا کہ ٹکٹیں جمع کرنا عظیم لوگوں کا مشغلہ رہا ہے. مجھے بھی اپنے بارے میں تسلی ہو گئی ہے.
:grin::grin::grin:
 
Top