ظہور احمد سولنگی
محفلین
آپ میں سے يقينا چند ايک احباب کاڈاک ٹکٹ جمع کرنے کا مشغلہ ہوگا۔ میرے پاس 2000 تک ڈاک ٹکٹ ہیں مگر کوئی البم نہیں ہے، کوشش کے باوجو البم نہیں مل سکا ہے۔ براہ کرم میری رہنمائی کی جائے کہ البم کہاں سے ملے گا۔
کسی اچھی سٹیشنری کی دکان پر جائیں، مل جائے گی۔ یا مجھے اپنا پتہ بھیج دیں، میں لیکر بھیج دوں گا۔
2000، ماشاءاللہ
ان سب کے لیے تو دو تین البموں سے کام نہیں چلے گا، شاید دس سے زیادہ کی ضرورت ہوگی آپ کو۔ میرے پاس بھی بہت سارے ٹکٹ ہیں، خاص ٹکٹ البموں میں رکھیں ہیں، باقی لفافوں میں۔
کراچی میں تو آپ کو ضرور ملیں گیں البمز، زینب مارکیٹ میں۔ پنڈی میں میرے ایک دوست ہیں جن کو کلیکشن کا شوق ہے، ان سے بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔ کھیں تو ایمیل ایڈرس دے دوں۔ ورنہ میں بھی شاید یہاں سے بھجوا سکوں۔
اگر ممکن ہو تو ذرا تفصیل بتائیں اپنے مجموعہ کی، کس قسم کے ٹکٹ ہیں، کن ممالک کے ہیں ۔۔۔
شکریہ
میرا یہ پرانا شغل تھا اب بھی ٹکٹ لفافوں میں بند ہیں جہاں تک یاد پڑتا ہے کہ 30 سے 35 ممالک کی ٹکٹس تھیں۔ آپ پنڈی کے دوست کا برقی پتہ ارسال فرمائیں نوازش ہوگی۔
بک شاپ سے مل جاتی ہیں آسانی سے
بہن آپ ہی کہیں سے خرید کر بھیج دیں یہاں تو باہر نکلنے سے بھی ڈر لگتا ہے کہ کہیں کوئی ۔۔۔۔۔۔
بک شاپ سے مل جاتی ہیں آسانی سے
آپ کے ہاں بک شاپ سے آسانی سے مل جاتی ہو گی۔ پاکستان کی بک شاپ میں ایسی چیزیں نہیں ملتیں جو سالہا سال نہ بک سکیں۔