ڈرائیو کا نئی ونڈو میں کھلنا

میں جب My Computer میں ڈرائیوز پر کک کرتا ہوں تو ایک نئی ونڈو میں کھل جا تی ہے؟ کیا مسئلہ ہے کوئی بتا سکتا ہے۔ ٍفولڈرآپشن میں سیٹنگ بھی ٹھیک ہے پھربھی نئی ونڈو میں کھل جا تی ہے
 

ارم

محفلین
پاکستان میں رہتے ہیں اگر آپ تو جناب آپ کی ڈرائیو کی روٹ پر ایک عدد autorun.iniفائل موجود ہو گی جو اس کو نئی ونڈو میں کھلتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ پوشیدہ ہو گی۔ اور آپ فولڈر آپشنز میں جا کر اسے شو آل فائلز بھی نہیں کر پائیں گے۔

اس کا حل پھر کبھی بتاوں گی۔
 

دوست

محفلین
یہ وائرس کی کارستانی ہے جی۔ اس کا حل یہ ہے کہ کسی اچھے اینٹی وائرس سے اسے سکین کریں۔ اور اپنا اینٹی وائرس اپڈیٹ بھی رکھیں۔
 

ارم

محفلین
اس کے لئے اے وی جی ورژن انسٹال کرو اور اسے اپدیٹ کر لو وہ اسے ختم کر دیتا ہے۔
اور ایسی فلیش ڈرائیو سے اجتناب کریں جو اسے ساتھ اٹھاے پھرتی ہے
 
بالکل یہ وائرس کی ہی کارستانی ہے۔ حال ہی میں میرے پی سی پر بھی یہی مسئلہ تھا۔ اینٹی وائرس کے ساتھ ساتھ اینٹی اسپائی ویئر کی بھی اسکیننگ ضروری ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
منصور کی بات درست ہے۔ ممکن ہے کہ کچھ اطلاقیوں میں کنٹرول کی کنجی دبی رہ جاتی ہو، یا کی بورڈ میں ہی خرابی ہو جو اکثر وقت بے وقت کنٹرول کی کنجی دبی رہ جاتی ہو۔۔ یہ بعید از امکان نہیں ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
منصور کی بات درست ہے۔ ممکن ہے کہ کچھ اطلاقیوں میں کنٹرول کی کنجی دبی رہ جاتی ہو، یا کی بورڈ میں ہی خرابی ہو جو اکثر وقت بے وقت کنٹرول کی کنجی دبی رہ جاتی ہو۔۔ یہ بعید از امکان نہیں ہے۔

جی جناب آپ کی بات درست ہے:)
وہ تو میں ویسے ہی ذرا قیصرانی بھائی سے بات کررہا تھا:grin:

ویسے یہ ایک وائرس ہی ہے۔ جو زیادہ تر فلیش ڈرائیو کے ذریعے آپ کے کمپیوٹر میں داخل ہوجاتا ہے۔
وہ اس طرح کے اگر کسی فلیش میں یہ وائرس ہو اور آپ اس پر ڈبل کلک کرکے اس کو اوپن کریں۔ اس طرح یہ آپ کے کمپیوٹر میں‌ پہنچ جاتا ہے۔
پھر وہی ہوتا ہے جو فرحان نے بیان کیا۔

اس لیے جب بھی کوئی فلیش ڈرائیو لگائیں
تو اس کو بجائے ڈبل کلک کرکے اوپن کرنے کے آپ ونڈوز ایکسپولرر کا استعمال کریں۔
تو آپ اس وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ورنہ NOD32 کا اینٹی وائرس انسٹال کرلیں تو جیسے ہی آپ فلیش ڈرائیو یو ایس بھی میں لگائیں گے تو یہ اینٹی وائرس فوراً ہی اس وائرس کو ختم کردے گا۔
 

شہزاد وحید

محفلین
اگر ناڈ تھری ٹو اینٹی وائرس اپڈیٹ ہے تو وہ ختم کر دے گا وائرس۔ مگر یار پھر بھی وہ تسلی نہیں ہوتی جو نئی ونڈوز کر کے ہوتی ہے۔ اینٹی وائرس بھی ایک حد تک فائدہ دیتے ہیں۔ پتہ نہیں کیا کیا ہوتا ہے، وائرس، سپائی وئیر، ایڈ وئیر، ٹارجن اور پتہ نہیں کیا کیا۔ میرے پی سی میں بلکل اپڈیٹٹ اینٹی وائرس موجود ہے۔ لیکن ابھی ابھی مجھے ایک وائرس یا وائرس ٹائپ چیز اپنے ہاتھ سے نکالنی پڑی ہے۔جب بھی ونڈوز سٹارٹ کرو ایک ایرر سامنے آجاتا تھا۔۔ سسٹم بتیس کے فولڈر میں ایک ایپلیکیسن ایس وی ہوسٹس (ونڈوز کی اسی نام سے اپنی فائل بھی ہوتی ہے بس اس میں ایک ایس کی کمی یعنی اس کا نام ایس وہ ہوسٹ ہوتا ہے۔اور اس کی پراپرٹیز میں مائیکرو سافٹ کا لیبل ہوتا ہے جبکہ وائرس والی فائل کی پراپرٹیز میں کچھ نہیں لکھا ہوتا۔ ) اپنے آپ کہیں سے آ گئی تھی اور سٹارٹ اپ آئٹمز میں بھی خود بخود شامل ہو گئی تھی۔ دیکھ لے جی اینٹی وائرس کے ہوتے ہوئے بھی یہ ظلم۔ میں نے رجسٹری ایڈیٹر میں جا کر سٹارٹ اپ آئٹمز سے اس کو ختم کیا اور پھر سسٹم بتیس کے فولڈر میں جا کر اس کو ڈیلیٹ کیا۔ تو اب ایرر آتا ختم ہوا ہے۔
 
Top