ڈراپ باکس کے 6 کروڑ سے زائد پاس ورڈز چوری

دنیا بھر میں کلاﺅڈ اسٹوریج سروس ڈراپ باکس کا استعمال ہوتا ہے اور اگر آپ بھی ان میں شامل ہے تو فوری طر پر اپنا پاس ورڈ تبدیل کرلیں کیونکہ 6 کروڑ سے زائد پاس ورڈز اور ای میل ایڈریسز کو چوری کرلیا گیا ہے۔

اس بات کی تصدیق کلاﺅڈ اسٹوریج سروس نے خود کی ہے۔

ڈراپ باکس نے اپنے صارفین پر زور دیا ہے کہ فوری طور پر اپنے پاس ورڈز کو تبدیل کرلیں کیونکہ کروڑوں اکاﺅنٹس خطرے کی زد میں ہیں۔

اس سروس کے تحت صارفین کو آن لائن ڈیٹا اسٹور کرنے کے لیے اسپیس فراہم کیا جاتا ہے اور کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ اکاﺅنٹس تک رسائی دینے والے کروڑوں یوزر نیمز اور پاس ورڈز کو چرا لیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق 7 کروڑ کے قریب اکاﺅنٹس کو ہیکرز نے چرایا ہے اور یہ کام 2012 میں ہوا تھا مگر اس وقت یہ معلوم نہیں ہوسکا تھا کہ اتنے زیادہ اکاﺅنٹس نشانہ بنے ہیں۔

اس حوالے سے 2012 سے قبل ڈراپ باکس کے صارفین کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے پاس ورڈ ری سیٹ کرلیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے کچھ صارفین کو ای میلز پر اسپام مواد موصول ہونے پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا جس کے دوران انکشاف ہوا کہ حال ہی میں دیگر ویب سائٹس سے چرائے گئے یوزر نیمز اور پاس ورڈز کو ڈراپ باکس اکاﺅنٹس میں سائن ان ہونے کے لیے استعمال کیا گیا۔

کمپنی نے متاثرہ صارفین سے رابطہ کیا ہے اور دیگر پر زور دیا ہے کہ اگر وہ ہر ویب سائٹ پر ایک ہی پاس ورڈ استعمال کرتے ہیں تو وہ خطرے کی زد میں ہیں۔
ماخذ
 

قیصرانی

لائبریرین
پرسوں مجھے نوٹیفیکیشن ملا تھا کہ اگر میں نے 2012 سے پاس ورڈ نہیں بدلا تو اب بدل لوں۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح تھا کہ یہ 'محض حفاظتی اقدام' ہے، کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں
 

تجمل حسین

محفلین
میں تو شروع ہی سے میڈیا فائر استعمال کرتا ہوں اور اس کا اتنا عادی ہوچکا ہوں کہ گوگل ڈرائیو بھی استعمال نہیں کرتا۔ :)
 

نایاب

لائبریرین
محترم بٹیا
یہ ای میلز اور پاس ورڈ چرا کر کیا ملتا ہے ان " سائبر چوروں " کو ؟
بد دعا ہی لیں گے اگر میری " چوری " کی ہوئی تصاویر کو چرایا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔
آگہی دینے پر بہت شکریہ
بہت دعائیں

اگر وہ ہر ویب سائٹ پر ایک ہی پاس ورڈ استعمال کرتے ہیں تو وہ خطرے کی زد میں ہیں۔
 
Top