ڈرون حملوں کا مقصد پشتونوں کو انتہا پسند ثابت کرنا ہے: اسفند یار ولی

کاشفی

محفلین
ڈرون حملوں کا مقصد پشتونوں کو انتہا پسند ثابت کرنا ہے: اسفند یار ولی
205750_25189296.jpg

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کا ایک مقصد پشتون قوم کو انتہا پسند ثابت کرنا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ نیٹو سپلائی روکنے کے لئے احتجاج پشاور اور مہنگائی کے خلاف لاہور میں کیوں کیا جا رہا ہے؟۔

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں اے این پی کے رہنماء بشیر بلور کی پہلی برسی پر تقریب ہوئی جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسفند یار ولی نے سوال اٹھایا کہ پاکستان کی کون سی حدود مقدس ہیں؟۔ اسفند یار ولی نے یہ بھی بتایا کہ ڈرون حملے قبائلی علاقوں میں ہی کیوں کئے جا رہے ہیں۔ کارکنوں کا جوش و خروش دیکھ کر اسفند یار ولی نے تحریک انصاف پر بھی تنقید کی اور کہا کہ پشاور اور لاہور میں احتجاج کے لئے الگ الگ پیمانے کیوں ہیں۔ اسفند یار ولی نے پاک افغان تعلقات پر بھی اظہار خیال کیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت نے ٹھوس اقدامات نہ کئے تو ملک تباہی سے نہیں بچ سکتا۔ تقریب سے غلام احمد بلور، میاں افتخار حسین اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں کارکنوں نے بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
 
اس جملے کے پیچھے موجود منطق کی سمجھ نہیں آئی کہ "ڈرون حملوں کا مقصد پشتونوں کو انتہا پسند ثابت کرنا ہے"۔۔۔۔شئد اس سے ملتی جلتی منطق ہو جب کیلے کے چھلکے کو دیکھ کر کسی نے کہا تھا کہ "افوہ۔۔۔آج پھر پھسلنا پڑے گا"
 

کاشفی

محفلین
اس جملے کے پیچھے موجود منطق کی سمجھ نہیں آئی کہ "ڈرون حملوں کا مقصد پشتونوں کو انتہا پسند ثابت کرنا ہے"۔۔۔ ۔شئد اس سے ملتی جلتی منطق ہو جب کیلے کے چھلکے کو دیکھ کر کسی نے کہا تھا کہ "افوہ۔۔۔ آج پھر پھسلنا پڑے گا"
ہا ہا۔۔:grin:
 
Top