واقعی باجو۔۔ سکینڈے نیوین ممالک ڈریم لینڈ ہی ہیں۔
اچھا ڈنمارک آ رہی ہیں تو ایک دن کے لیے یہاں بھی آ جانا نا۔
جی عارف، دو فیورڈز Geirangerfjord اور Nærøyfjord وراثت کی لسٹ میں شامل ہیں۔
اگر آپ کا جانا ہو تو تصاویر اور کچھ مزید ضرور شئیر کیجئے گا۔ ہمارا بھی پروگرام کب سے ہی بن رہا ہے۔ لیکن پتہ نہیں کب جانے ہوتا ہے۔
ویسے Sognsvann کی تصاویر کل میں نے خود بنائی تھیں۔
ضرور آتی اگر فرصت سے آتی ، مگر بتایا نا کچھ پیپرورک ہے مجھے ارجنٹ کچھ پیپرز پر سائن کرنے جانا ہے ، ۔۔ اور اتنے دن نہیں ہیں کہ ناروے آؤں ،
واپسی کی ٹکٹ نہیں کراکے جارہی کیونکہ کیا پتا کچھ چار ، پانچ دن سے اوپر ہوہی جائیں دن ،، اس لئے اور پھر واپس آکر یہاں کے پیپرورک نمٹانے ہیں مجھے
ویسے بھی مجھے یاد آیا تم نے بولا تھا کہ کچھ صبر کریں تم خود ہی سال بعد آرہی ہو لندن رہنے کو تو ؟ ؟ تم ہی آجاؤ اب ،
یا پھر کوپ Cpenhagen تم آجاؤ مجھ سے مل لینا اور ان سے بھی ، ،
اچھا بہت خوب، انشاءاللہ تصویریں بھی اتار لوں گا۔ میرے پاس کینن 12 میگا پکس ہے
کیا آپ Sognsvann, Norges Idrettshøgskole کے قریب ہی رہتی ہیں؟
ایسی اچھی جگہیں دیکھ کر میں ہمیشہ ایک ہی بات سوچتی ہوں کہ جنت کتنی خوبصورت ہوگی اور کیا ہو گی ۔ اگر یہ فانی دنیا اتنی خوبصورت ہے تو
میں نے شکر کیا کہ سامنے بیٹھا ہے تو اس کی جلدی سے لے لوں۔ سمائل کہتی تو شاید اڑ ہی جاتا۔
واہ کتنا شوقین پرندہ ہے ۔ کیا پوز میں تصویر کھنچوائی ہے اسے smile بھی کہنا تھا نا پھر یہ دندیاں بھی دکھا دیتا
اس تصویر کو دیکھتے ساتھ ہی میرے منہ سے بے ساختہ نکلا کہ میں تو نہیں کھڑی ہو سکتی اس پر
سب تصاویر خوبصورت ہیں۔ فیورڈ سے کیا مراد ہے؟
واقعی صحیح کہا تعبیر۔
میں تو کوئی خوبصورت جگہ دیکھوں، تو بس میرا دل تو باہر آ جاتا ہے۔ میں تو ٹریول چینل بھی اسی لیے نہیں دیکھتی کہ اگر میں کوئی ایسی جگہ دیکھ لوں تو پھر جانے کا دل کرتا ہے۔ اور جانے ہوتا نہیں ہے۔
میں نے شکر کیا کہ سامنے بیٹھا ہے تو اس کی جلدی سے لے لوں۔ سمائل کہتی تو شاید اڑ ہی جاتا۔