حیرت کی بات ہے کہ آج بھی لوگ ویب ڈیزائننگ کے لیے وزی وگ ایڈیٹر ڈھونڈتے ہیں۔ بہر کیف کمپوزر کا نام ذہن میں آ رہے ہے، اس کے علاوہ بھی بے شمار دوسرے ٹول موجود ہیں، بس ذرا گوگل فرما لیں۔
السلام علیکم !
ابن سعید صاحب آپ کا بہت بہت شکریہ اس سلسلہ میں مدد فرمانے کا ۔ لیکن مجھے ویب سائیٹ کا اتنا علم نہیں ہے اسلئے اس قسم کے پروگراموں کے ساتھ کام کرتا ہوں اسکے علاوہ اگر کوئی اور طریقہ ہو تو آپ ازراہ کرم راہنمائی فرما دیں آپ کا شکر گزار رہوں گا ۔ والسلام ، خاکسار
مجھے جن کا علم ہے، وہ کافی عرصے سے اپڈیٹ نہیں ہوئے۔ BlueGriffon Amaya
ویسے میں نے سنجیدہ ویب ڈویلپمنٹ کے لیے ہمیشہ سادہ پروگرامنگ ٹیکسٹ ایڈیٹرز ہی استعمال ہوتے دیکھے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
کے ڈی ای کے پروگراموں میں ایک بہت عمدہ پروگرام Quanta Plus بھی ہے۔ اسے بھی آزمائیے گا۔
ایک اور عمدہ پروگرام Aptana Studio ہے جس میں WYSIWYG والی سہولت شاید نہیں ہے۔