ڈریم ہوسٹ، بلیو ہوسٹ اور ہوسٹ گیٹار

بلال

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جہاں تک میری معلومات ہے اردو محفل ڈریم ہوسٹ، القلم بلیو ہوسٹ اور اردو نامہ ہوسٹ گیٹار پر ہے۔ اس دھاگے کا مقصد تینوں فورم کے منتظمین سے یہ پوچھنا ہے کہ
آپ نے اپنی مطلوبہ ہوسٹنگ کیوں چُنی؟
یعنی آپ کو باقی ہوسٹنگ کے مقابلے میں یہی ہوسٹنگ کمپنی کیوں پسند آئی؟
کیا آپ اپنی موجودہ ہوسٹنگ کمپنی سے مطمئین ہیں؟
یا آپ کسی دوسری کمپنی کا مشورہ دیتے ہیں؟

اب آتا ہوں اپنے مسئلہ کی طرف۔ دراصل میں یہ چھوٹی چھوٹی گلی گلی بیٹھے ہوئے ہوسٹنگ والوں سے بہت تنگ ہوں۔ یوں تو سب ٹھیک چل رہا ہے لیکن ڈاؤن ٹائم بہت ہے۔ اس لئے میں کسی معیاری کمپنی کی تلاش میں ہوں اور معیاری قیمت میں بھی۔ اب میں ان تینوں میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے میں کافی پریشان ہوں کہ کس سے ہوسٹنگ لی جائے۔ دراصل میری کچھ چھوٹی چھوٹی ویب سائیٹ ہیں جن کو میں ایک ہی ہوسٹنگ پر رکھنا چاہتا ہوں۔ اس کے علاوہ چند ایک دوستوں کے بلاگ بھی ہیں جن میں میرا نیا بلاگ بھی شامل ہو گا وہ بھی اسی ہوسٹنگ پر ہی رکھنا چاہتا ہوں۔
امید کرتا ہوں منتظمین اور دیگر میری پریشانی کا حل جلد از جلد بتائیں گے۔
اس کے علاوہ میرا ایک چھوٹا سا سوال تھا کہ جب میں کسی کمپنی سے ہوسٹنگ لے لوں گا تو مین ڈومین کے علاوہ باقی ڈومین میں ایڈآن میں شامل کروں گا یا پھر پارکڈ ڈومین میں؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں صرف اردو ویب کے حوالے سے ڈریم ہوسٹ کے بارے میں کچھ بتا سکتا ہوں اور وہ بھی صرف اتنا کہ زیک کا ڈریم ہوسٹ پر کم و بیش ٹھیک تجربہ تھا جس کی وجہ سے ہم نے اردو ویب کے لیے ڈریم ہوسٹ سے ہی شئیرڈ ہوسٹنگ خریدی۔ ڈریم ہوسٹ کی شئیرڈ ہوسٹنگ کی خاص بات 120 ڈالر سالانہ میں کافی فیچرز مہیا کرنا ہے جو کہ دوسرے ویب ہوسٹ زیادہ قیمت میں فراہم کرتے ہیں۔ لیکن آپ کی ویب سائٹ پر بینڈوڈتھ اور ریسورسز کا استعمال ایک حد سے زیادہ ہوجائے تو ڈاؤن ٹائم بھی آنے لگتا ہے جیسا کہ ہمارے کیس میں ہوا تھا۔ اس صورت میں وی پی ایس پر آئے بغیر کوئی چارہ نہیں رہتا جو کہ شئیرڈ ہوسٹنگ کے مقابلے میں کافی مہنگا ہے۔ اگر آپ نے صرف بلاگز چلانے ہیں اور ان بلاگز کی ٹریفک زیادہ نہیں ہے تو آپ ڈریم ہوسٹ، بلیو ہوسٹ، گو ڈیڈی وغیرہ میں سے کسی سے بھی ہوسٹنگ خرید سکتے ہیں۔ اس کے بارے میں زیادہ بہتر رائے زیک یا ابن سعید دے سکتے ہیں۔

ہوسٹنگ کا بزنس شروع کرنا زیادہ مشکل کام نہیں ہے۔ حتی کہ ڈریم ہوسٹ کے کسی بھی ہوسٹنگ پلان کو ری سیلر کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، یعنی کہ ہوسٹنگ خرید کر آگے ویب سپیس بیچی جا سکتی ہے، اور یہی وجہ ہے ہر دوسری ہوسٹنگ کمپنی کسی کے ڈرائنگ روم میں کھلی ہوئی ہے۔ یہ ہوسٹنگ کمپنیاں کافی ناقابل اعتبار ثابت ہوتی ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
بہتر ہو گا کہ آپ خود ان تینوں سائٹوں پر جا کر ان کے فیچرز کا موازنہ کریں۔ یوں تو تینوں ہی شیئرڈ ویب ہوسٹنگ کی مد میں لا محدود ڈومین نیم ہوسٹنگ، لا محدود ویب سپیس اور لا محدود بینڈ وتھ دے رہے ہیں۔ باقی تمام سہولیات بھی تقریباً ایک سی ہیں۔ ہاں ان کی قیمتوں میں کافی فرق ہے۔
بلو ہوسٹ: 4 ڈالر ماہانہ
ویب گیٹر: 8 ڈالر ماہانہ
ڈریم ہوسٹ: 9 ڈالر ماہانہ
آپ اپنی ضرورت اور استطاعت کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیجیے کہ آپ نے کس سرور پر ہوسٹنگ خریدنی ہے۔
جہاں تک تعلق ہے پارکڈ ڈومین یا ایڈ آن ڈومین کا تو آپ اپنا جتنے ڈومین ہوسٹ کرنا چاہتے ہیں وہ تمام ایڈ آن ڈومین کے طور پر شامل کرتے ہیں۔
 
سب سے پہلی بات کہ ویسے تو ڈریم ہوسٹ سب کچھ ان لمٹیڈ کہہ رہے ہیں پھر سروسز کے ایک حد تک استعمال پر ڈاؤن ٹائم کیوں؟ کیا یہ ان لمٹیڈ صرف لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے ہے یا اس بارے میں کہیں انہوں نے اپنی پالیسی بیان کی ہے۔ ویسے بینڈوتھ اور دیگر سروسز کی حد کتنی ہو گی۔ ویسے اردو ویب کے حوالے سے آپ کو اندازہ تو ہو گا ہی۔
واقعی یہ ڈرائنگ روم والی ہوسٹنگ کمپنیاں تو واقعی ناقابل اعتبار ہیں۔ لیکن ایک بات کی ٹھیک طرح سمجھ نہیں آئی کہ آخر یہ بھی تو کسی اچھی کمپنی کے ری سیلر ہوتے ہیں اور سرور بھی اسی کمپنی کا ہوتا ہے پھر انہیں مسئلہ کہاں ہوتا ہے؟ کیا ان کے ساتھ بھی ایسا تو نہیں ہوتا کہ بینڈ وتھ اور دیگر سروسز جب زیادہ ہوتی ہیں تو ڈاؤن ٹائم آنا شروع ہو جاتا ہے۔
ویسے میں نے سنا ہے کہ گوڈیڈی کی ہوسٹنگ تھوڑی آہستہ ہے۔ یہ افواء ہی ہے یا پھر واقعی ایسا ہے؟
 
بلال

محفلین
بہتر ہو گا کہ آپ خود ان تینوں سائٹوں پر جا کر ان کے فیچرز کا موازنہ کریں۔ یوں تو تینوں ہی شیئرڈ ویب ہوسٹنگ کی مد میں لا محدود ڈومین نیم ہوسٹنگ، لا محدود ویب سپیس اور لا محدود بینڈ وتھ دے رہے ہیں۔ باقی تمام سہولیات بھی تقریباً ایک سی ہیں۔ ہاں ان کی قیمتوں میں کافی فرق ہے۔
بلو ہوسٹ: 4 ڈالر ماہانہ
ویب گیٹر: 8 ڈالر ماہانہ
ڈریم ہوسٹ: 9 ڈالر ماہانہ
آپ اپنی ضرورت اور استطاعت کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیجیے کہ آپ نے کس سرور پر ہوسٹنگ خریدنی ہے۔
جہاں تک تعلق ہے پارکڈ ڈومین یا ایڈ آن ڈومین کا تو آپ اپنا جتنے ڈومین ہوسٹ کرنا چاہتے ہیں وہ تمام ایڈ آن ڈومین کے طور پر شامل کرتے ہیں۔
فیچرز کا موازنہ کر کر کے تھک گیا تھا اور کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی تو سوچا کہ ماہرین سے مشورہ لیا جائے تو محفل پر مسئلہ لکھ دیا۔
ویسے بلیو ہوسٹ نے بینڈوتھ کہیں نہیں لکھی باقی سب فیچرز تو لکھے ہیں لیکن بینڈوتھ کہیں نظر نہیں آئی۔ اس کے علاوہ آپ نے جو قیمت لکھی وہ دو کی تو ٹھیک ہے لیکن بلیو ہوسٹ کی سائیٹ پر ماہانہ قیمت 7ڈالر ہے۔ کہیں کوئی کوپن والا چکر تو نہیں۔ اس کے علاوہ کیا میں ٹھیک جگہ دیکھ رہا ہوں یا نہیں اس لئے ان تینوں کے روابط بھی لکھ دیئے ہیں۔
http://www.dreamhost.com/
https://www.bluehost.com/
http://www.hostgator.com/
 
فاتح

لائبریرین
کل تک بلو ہوسٹ کی سائٹ پر 7 ڈالر کو کاٹ کر 4 ڈالر ماہانہ قیمت لکھی ہوئی تھی مگر "ٹائم لمیٹد آفر" کے ٹیگ کے ساتھ۔ اگر کل خرید لیتے تو بچت ہو جاتی مگر آج دوبارہ وہی 7 ڈالر مانہ ہو چکی ہے۔:)

ارے واہ! وہی رعایتی نرخ اب بھی موجود ہیں۔ کیا آپ کے پاس بلو ہوسٹ کی سائٹ پر یوں لکھا نظر نہیں آ رہا؟
BlueHost.jpg

BlueHost2.jpg
 
View attachment 952

View attachment 951

جناب مجھے تو اتنی جلدی ہے کہ کیا بتاؤں۔ اگر یہ چار ڈالر نظر آتے تو میں فورا ہی خرید لیتا۔ لیکن کل بھی یا اس سے پہلے بھی کبھی مجھے چار ڈالر والی آفر نظر نہیں آئی۔ ویسے آپ ابھی بھی دیکھیئے گا اگر یہ آفر موجود ہے تو بتائیے گا۔ ویسے کچھ دن پہلے میں ڈریم ہوسٹ کو چیک کر رہا تھا کہ جب میں نے سائیٹ کھولی تو 9ڈالر تھے لیکن تھوڑی دیر بعد وہی 8 اور پھر 7 ڈالر پر آئے۔ جب میں خریدنے لگا تو پھر واپس 9ڈالر پر چلے گئے۔ پتہ نہیں یہ سب کیا چکر ہے؟ لکھتے ہیں ان لمیٹڈ ہیں اور خاص بینڈوتھ اور سروسز کے بعد ڈاؤن ٹائم بھی دینا شروع کر دیتے ہیں۔
 
بلال

محفلین
بلال بھائی آپ لگتا ہے اشتہار بازی کے چکروں کی وجہ سے گھبرا گئے ہیں۔ اگر مشکل ہو تو یہ ٹاپ ٹین ویب ہاسٹس کا موازنہ کر لیں:
http://www.top10webhosting.com/

بہت شکریہ۔ کیسی عجیب بات ہے میں آپ کے بتائے ہوئے لنک پر گیا اور وہاں لکھا تھا کہ اس لنک سے جاؤ تو بلیو ہوسٹ پر سپیشل آفر ملے گی۔ میں اس لنک کے ذریعے گیا تو واقعی بلیو ہوسٹ پر آفر نظر آ گئی۔ میں سمجھا ہو سکتا ہے بلیو ہوسٹ نے ابھی ابھی آفر دی ہو۔ خیر بجلی آئی اور ڈیسک ٹاپ سے جب بلیو ہوسٹ کے سائیٹ کھولی تو آفر غائب پھر آپ کی سائیٹ والا لنک استعمال کی تو آفر آ گئی۔ اور پھر یہی طریقہ مزید دو کمپیوٹر پر کیا تو آفر آئی اور اس کے بعد چاہے ڈائریکٹ بلیو ہوسٹ کی سائیٹ کھولوں تو آفر موجود ہے۔ ساری کوکیز اور ہسٹری ڈیلیٹ کر کے بھی دیکھا ہے پھر بھی آفر وہیں کی وہیں ہے۔ اس لاجک کی سمجھ نہیں آئی ایسا کیوں ہے۔
اور جب خریدنے گئے تو پہلا ایرر آیا کہ آپ نے فون نمبر ٹھیک نہیں دیا اس لئے پروسس نہیں ہو سکتا۔ لیکن ہم نے خود ٹھیک کر دیا ہے آپ دوبارہ ٹرائی کرو۔ میں نے دوبارہ ٹرائی کی تو پھر وہی مسئلہ۔ یوں چار بار ٹرائی کرنے سے مزید ٹرائی کی گنجائش باقی نہ رہی۔ پھر دوسرے کمپیوٹر سے ٹرائی کیا تو وہاں فون نمبر بڑے دھیان سے دیا لیکن پھر وہی ایرر۔ میں سمجھا شاید پاکستان میں مسئلہ ہے۔ پھر ایک دوست کو کہا کہ پے پال سے کوشش کرے لیکن وہاں بھی وہی فون نمبر والا مسئلہ آیا۔ ابھی تک کئی ممالک سے اور کئی لوگوں کے نام سے کوشش کی لیکن وہی فون نمبر والا مسئلہ آ رہا ہے۔ اب کل دیکھیں گے ابھی صبح ہو گئی ہے اور نیند بہت آ رہی ہے۔ خیر اب بلیو ہوسٹ سے تو معافی ہی مانگ لی ہے۔ ہو سکتا ہے اچھی سروس ہو ان کی لیکن لگتا ہے وہ ہمیں ہوسٹنگ دینے پر راضی نہیں۔
 
arifkarim

معطل

دنیا میں عموماً دو قسم کے ٹیلیفون نمبر فارمیٹس استعمال ہوتے ہیں:
+92
0092
اسکے بعد جو سٹی کوڈ آتا ہے اس سے پہلے بھی کم از کم بیرونی ممالک کیلئے 0 لگانا ضروری نہیں ہوتا۔
ان دونوں کیساتھ باری باری ٹرائی کریں۔ نہیں تو لینڈ لائن کا نمبر دے کر دیکھیں۔ ہو سکتا ہے ٹھیک ہو جائے۔
b224.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

میں نے دونوں طرح سے چیک کیا تھا۔ لینڈ لائن بھی دیا تھا۔ بلکہ درمیان میں ڈاٹ بھی لگایا تھا جیسا کہ انہوں نے طریقہ بتایا ہوا تھا۔ خیر آج میں نے ان کی ہیلپ لائن پر چیٹ کے ذریعے معلوم کیا تو اس نے مجھ سے میرا نمبر پوچھا اور کہا کہ آپ + کے بغیر کوشش کریں یا پھر + اور ڈاٹ دونوں کے بغیر کوشش کریں۔ ویسا اس نے کہا ہے کہ ہماری ویب میں نمبر کا مسئلہ آ رہا ہے اور ہم جلد ہی اسے حل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ باقی آج پھر کوشش کرتا ہوں اگر تو ہو گیا ٹھیک نہیں تو پھر کسی دوسری ہوسٹنگ کا سوچتے ہیں۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

zerocool

محفلین
بھائی آپ justhost کو استعمال کرکے دیکھے سستی اور معیاری ھوسٹ ھے۔ میں ایک سال سے استعمال کر رہاھوں کوئی مسئلہ نہیں اورمیں اپنے سب ویب پروجکٹس اسی پرھوسٹ کرتا ھوں۔ www.justhost.com
 
بلال

محفلین
بھائی آپ justhost کو استعمال کرکے دیکھے سستی اور معیاری ھوسٹ ھے۔ میں ایک سال سے استعمال کر رہاھوں کوئی مسئلہ نہیں اورمیں اپنے سب ویب پروجکٹس اسی پرھوسٹ کرتا ھوں۔ www.justhost.com

معلومات دینے کا بہت شکریہ۔ آپ نے تھوڑی دیر کر دی۔ میں نے کچھ دن پہلے بلیو ہوسٹ سے ہوسٹنگ لے لی ہے۔ امید تو یہی ہے اب ایک سال ان کے ساتھ ہی گزرے گا اور انشاءاللہ اچھا گزرے گا۔ باقی دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
 
دوست

محفلین
بھیا ہوسٹنگ ری سیلر سے نہیں اصل ہوسٹ سے لو۔ بلیو ہوسٹ یا ڈریم ہوسٹ وغیرہ جن کا معیار بھی اچھا ہے اور وہ ڈیٹا بیک اپ وغیرہ ملنے کی گارنٹی بھی ہوتی ہے۔ لوکل ری سیلرز سے ایک بار ہوسٹنگ لے کر بڑا سبق حاصل کیا۔ بہت تنگ کیا تھا انھوں نے۔ ہر دو ماہ بعد کوئی مسئلہ ہوجاتا تھا۔
 
بلال

محفلین
بھائی بلال http://pakistanwebhosting.org/
اس ویب سائٹ ھوسٹنگ لے لی جائے یا نہیں؟
برائے مہربانی کوئی مشورہ دیں۔

میں دوست (شاکر بھائی) سے اتفاق کرتا ہوں۔ ہوسٹنگ جب بھی لو کسی اچھی کمپنی سے لو۔ یہ ڈرائنگ روم ہوسٹنگ کمپنیاں سیدھا سیدھا درد سر ہوتی ہیں۔ کبھی کوئی مسئلہ تو کبھی کوئی مسئلہ۔ ڈاؤن ٹائم بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ سپورٹ نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ یہ میرا ذاتی تجربہ ہے۔ میں بھی ری سیلر ہوسٹنگ والوں سے تنگ تھا جبھی تو یہ دھاگہ شروع کیا تھا تاکہ دوستوں سے مشورہ کر سکوں اور کوئی اچھی ہوسٹنگ لے لوں۔
 
Top