ڈریگن نیچرلی‌سپیکنگ 12 پریمیم - میرے تجربات

اسد

محفلین
میں نے آج کسی اور کے کمپیوٹر پر ڈریگن نیچرلی‌سپیکنگ 12 پر کچھ تجربات کیے ہیں جو میں یہاں شریک کر رہا ہوں۔

سسٹم پر سوفٹویئر پہلے ہی سے موجود تھا اس لیے میں اس کی انسٹالیشن کے بارے میں نہیں بتا سکتا۔ سو روپے والے ہیڈ‌فون\مائکروفون کا معیار بہت گھٹیا تھا (سو روپے میں ایسا ہی ہوتا ہے) اور ٹریننگ کے دوران اپنی آواز 'پلے' کرنے پر مستقل 'ٹک ٹک ٹک ...' کی آواز سنائی دیتی تھی، اس سے ٹریننگ اور املا میں مسئلہ ہوتا ہے۔

سکرین پر سب سے اوپر اس کی بار موجود ہوتی ہے:
DNS12-000.png

میں نے ایک نئی پروفائل بنائی:
DNS12-000b.png

پروفائل کو نام دیا اور Next پر کلک کیا:
DNS12-001.png

اپنی عمر کا گروپ منتخب کیا اور Next پر کلک کیا:
DNS12-002.png

علاقہ برِ صغیر منتخب کیا اور Next پر کلک کیا:
DNS12-003.png

اور کریئیٹ پر کلک کیا:
DNS12-004.png

پروفائل تیار ہو گئی:
DNS12-005.png

اس کے بعد مائکروفون کا ٹیسٹ ہوا، Next پر کلک کیا:
DNS12-006.png

'سٹارٹ کوالٹی چیک' کا بٹن کلک کیا:
DNS12-007.png

ونڈو میں موجود عبارت پڑھی:
DNS12-008.png

DNS12-009.png

عبارت مکمل ہونے پر پروفائل تحریر ہوئی:
DNS12-011.png

DNS12-012.png

ایڈٹ:
انتباہ:

اصل ووکیبلری مکمل ڈیلیٹ کرنے پر آپ کمپیوٹر کو آواز سے کنٹرول نہیں کر سکیں گے۔
میں نے صرف ٹیسٹنگ کے لئے مکمل ووکیبلری ڈیلیٹ کی تھی۔

اس کے بعد انگلش ووکیبلری ختم کرنے کے لیے ووکیبلری ایڈیٹر کھولا:
DNS12-012b.png

سب سے پہلی سطر منتخب کی:
DNS12-013.png

سکرول (ڈریگ) کر کے آخری سطر پر شفٹ-کلک کیا، اس طرح پوری فہرست منتخب ہو گئی۔ 'ڈیلیٹ' پر کلک کر کے تمام الفاظ ختم کر دیے:
DNS12-014.png

اس میں کچھ وقت لگتا ہے:
DNS12-015.png
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
اس کے بعد پہلے سے تیار کی ہوئی فائل امپورٹ کی (فائل کی تفصیلات آگے لکھوں گا):
DNS12-016.png

DNS12-017.png

DNS12-018.png

DNS12-019.png

DNS12-020.png

DNS12-021.png

DNS12-022.png

DNS12-023.png

اس کے بعد ظاہر ہونے والی ونڈو میں 'ٹرین' پر کلک کرنا ہے:
DNS12-024.png

ٹریننگ ونڈو میں پہلا لفظ آ جائے گا، پہلی مرتبہ 'گو' پر کلک کرنا ہے:
DNS12-025.png

اور مائکروفون میں لفظ بولنا ہے:
DNS12-026.png


اردو ووکیبلری فائل:
یہ ایک UTF-8 ٹیکسٹ فائل ہوتی ہے۔ اس فائل میں ہر سطر پر ایک اردو لفظ لکھا جائے گا اور اس کے بعد دو 'بیک سلیش' اور پھر انگلش حروف میں اس کا تلفّظ لکھا جائے گا۔
DNS12-080.png

کوڈ:
@Version=Plato-UTF8
پانی\\pani
کرتا\\karta
عوام\\avaam
عمل\\amal
حسین\\husain
دوران\\dauraan
پاکستانی\\pakistani
شاہ\\shah
سو\\saw
سو\\so
ٹریننگ کے دوران انگلش تلفّظ انگلش حروفِ تہجّی کی ترتیب سے نظر آئے گا لیکن اردو لفظ نظر نہیں آتا، بعض دفعہ ملتی جلتی آوازوں والے الفاظ آپس میں گڈمڈ ہو جاتے ہیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ یہ ٹیکسٹ فائل مختصر ہو اور ٹریننگ کے دوران ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کھلی ہوئی ہو تاکہ کوئی مغالطہ نہ ہونے پائے۔ اس عمل میں وقت لگتا ہے اور فہرست مکمل ہونے کے بعد پروفائل دوبارہ اپڈیٹ ہوتی ہے، اس لیے بھی یہ فائل مختصر (50 سے 100 الفاظ) ہونا بہتر ہے۔

ایک لفظ کی مشق مکمل ہونے پر نیچے کی تصویر میں نظر آنے والا سرمئی دائرہ LED کی طرح سبز ہو جاتا ہے اور اس کے بعد مکمل ہونے کا پیغام آتا ہے۔ یہاں 'Done' پر کلک کرنا ہے:
DNS12-027.png

پھر اگلا لفظ چُن کر 'Train' پر کلک کرنا ہے:
DNS12-028.png

DNS12-029.png

اس طرح فہرست کے تمام الفاظ کی مشق مکمل ہونے کے بعد 'Close' پر کلک کریں۔ آپ کی پروفائل اپڈیٹ ہو جائے گی۔

املا یا ڈکٹیشن (dictation):
کوئی پروگرام چلائیں جس میں ٹائپنگ ہو سکتی ہو، مثلاً نوٹ پیڈ اور 'Tools' مینو میں 'Dictation Box' پر کلک کریں:
DNS12-030.png

ڈکٹیشن بوکس کھل جائے گا:
DNS12-032.png

یہاں آپ جو بولیں گے وہ ٹائپ ہو گا۔ اگر پورا جملہ روانی سے بولیں گے تو وہ درست نظر آئے گا۔ اگر آپ درمیان میں وقفہ لیں گے تو الفاظ کی ترتیب درست نظر نہیں آئے گی، لیکن یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے، نوٹ پیڈ میں ٹرانسفر ہونے پر الفاظ درست ترتیب میں ہوں گے۔
'Transfer' پر کلک کریں:
DNS12-033.png

میں نے صرف چند الفاظ (دس سے کم) کی مشق کے بعد کہا تھا:
"اسد اللہ اسلام آباد فیصل آباد میرا نام اسد ہے آپ کا کیا نام ہے"
'میرا' ، 'کام' ، 'آپ' ، 'کیا' اور 'ہے' کی مشق نہیں کی تھی۔ جن الفاظ کی مشق کی تھی وہ درست ٹائپ ہوئے۔
 

اسد

محفلین
میں نے اردو الفاظ کی دو ٹیکسٹ فائلیں کمپریس کر کے اپلوڈ کر دی ہیں۔
vocab02.txt میں ڈیڑھ سو سے زیادہ اردو الفاظ اور ان کے انگلش تلفظ محفوظ ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ میرے انگلش تلفظ سے اتفاق نہ کریں، اس صورت میں انہیں اپنے مطابق درست کر لیں۔
HighFreqWordList01-DNS.txt میں تقریباً 4800 اردو الفاظ اور دو 'بیک سلیش' موجود ہیں، ہر سطر کے آخر میں لفظ کا انگلش تلفظ شامل کرنا ہو گا۔
 

اسد

محفلین
ڈریگن نیچرلی سپیکنگ میں عام اردو ٹیکسٹ فائلوں سے بھی الفاظ ووکیبلری میں شامل کیے جا سکتے ہیں، لیکن مجھے اس طریقے سے اچھے نتائج حاصل نہیں ہوئے۔ شاید اس لیے کہ اس وقت تک میں نے صرف بیس یا پچیس الفاظ کی مشق کی تھی۔ میرا خیال ہے کہ ایک مرتبہ تقریباً ایک ہزار الفاظ کی مشق انگلش تلفظ والی فائلوں سے کر لی جائے تو اس کے بعد عام فائلوں سے الفاظ کی مشق میں آسانی سے کامیابی حاصل ہو سکے گی۔

عام ٹیکسٹ فائلوں سے الفاظ شامل کرنے کے لیے:
DNS12-047.png

DNS12-048.png

DNS12-049.png

DNS12-050.png

DNS12-051.png

DNS12-052.png

DNS12-053.png

DNS12-056.png

DNS12-057.png

DNS12-058.png

مشق میں ناکامی پر یہ پیغام آتا ہے:
DNS12-059.png
 

اسد

محفلین
علیحدہ علیحدہ الفاظ شامل کرنے کے لئے:
DNS12-062.png

DNS12-071.png

Go پر کلک کریں:
DNS12-073.png

لفظ بولیں گے تو آواز کی بار پیلی سے سبز ہو جائے گی:
DNS12-074.png

مشق میں کامیابی پر سرمئی دائرہ سبز ہو گا، Done پر کلک کریں، لفظ ووکیبرلی میں شامل ہو جائے گا:
DNS12-076.png

DNS12-077.png
 

اسد

محفلین
ڈریگن نیچرلی‌سپیکنگ 12 کے ذریعے کامیابی سے املا کے لئے کمپیوٹر کافی طاقتور ہونا چاہیے۔
آفیشل صفحے کے مطابق:
کوڈ:
CPU: We recommend 2.2 GHz Intel® dual core or equivalent AMD processor.
 (IMPORTANT: SSE2 instruction set is required)

RAM: We recommend 2 GB for Windows XP, Windows Vista, Windows 7, and Windows Server 2008 32-bit, 
4 GB for Windows 7 and Windows Server 2008 64-bit. (Minimum: 1 GB for Windows XP and Windows Vista 
and 2 GB for Windows 7 and Windows Server 2008.)
میرے خیال میں یہ ریکوائرمنٹس بہت کم ہیں، 4 گیگا بائٹ ریم والے 64 بِٹ ونڈوز 7 سسٹم پر بھی 'ڈریگن' کئی مرتبہ سو گیا تھا۔ پروسیسر کی رفتار بھی اہم ہے لیکن میموری کی مقدار وافر ہونا زیادہ ضروری ہے۔ ونڈوز 7 (32 بِٹ) کے لئے کم از کم 4 گیگا بائٹ ریم ہونی چاہیے، اور ونڈوز 7 (64 بِٹ) کے لئے 6 یا 8 گیگا بائٹ ریم ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ مائکروفون بھی اچھی قسم کا ہونا چاہیے۔

یہ ایک کمرشل سوفٹویئر ہے، اس صفحے کے مطابق ذاتی استعمال کے لئے اس وقت ڈریگن نیچرلی‌سپیکنگ 13 کا Home ایڈیشن 75 ڈالر کا دستیاب ہے، جبکہ پریمیم ایڈیشن (جو میں نے استعمال کیا تھا) 150 ڈالر کا ہے۔
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
اگر مائکروفون آف ہو گا تو اس کا آئکون گاڑھے سرخ رنگ کا ہو گا:
DNS12-034.png

اسے آن کرنے کے لئے اس پر کلک کریں، جب مائکروفون آن ہو گا تو اس کا رنگ سبز ہو گا اور ڈریگن نیچرلی‌سپیکنگ کا آئکون بھی نظر آئے گا:
DNS12-035.png


انتباہ:
اصل ووکیبلری مکمل ڈیلیٹ کرنے پر آپ کمپیوٹر کو آواز سے کنٹرول نہیں کر سکیں گے۔
میں نے صرف ٹیسٹنگ کے لئے مکمل ووکیبلری ڈیلیٹ کی تھی۔

پرانی لڑی میں محمد اسلم نے لکھا تھا کہ لوکیشن/زبان میں پہلے امریکی اور اگلی سکرین پر برصغیر کا لہجہ منتخب کرنے پر خالی ووکیبلری کی آپشن ہوتی ہے، لیکن میرے ساتھ ایسا نہیں ہوا۔ غالباً اس لیے کہ سوفٹویئر پہلے ہی سے انسٹال تھا۔ ہو سکتا ہے کہ نئے سرے سے انسٹال کرنے پر یہ آپشن آتی ہو۔
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
ڈریگن نیچرلی‌سپیکنگ میں الفاظ کی فہرست میں یا علیحدہ علیحدہ الفاظ شامل کرتے ہوئے اعراب وغیرہ شامل نہیں کیے جا سکتے۔
DNS12-081.png

ایسے الفاظ شامل کرتے ہوئے یہ پیغام آتا ہے:
DNS12-083.png

ایسے الفاظ شامل کرنے کے لئے انہیں اعراب یا دوسری علامات کے بغیر لکھیں:
DNS12-084.png

پیغام میں 'OK' پر کلک کریں:
DNS12-085.png

لفظ شامل ہو جائے گا، اب 'Properties' پر کلک کریں:
DNS12-086.png

DNS12-087.png

یہاں 'Use alternate written form' والے چیک بوکس پر کلک کریں اور مطلوبہ لفظ اعراب یا دوسری علامات کے ساتھ ٹائپ کر کے 'OK' پر کلک کریں۔
DNS12-088.png

اس کے بعد یہ الفاظ اعراب کے ساتھ لکھے جائیں گے۔
 
اسد ، یہ پوسٹ صرف آپ کو داد دینے کے لیے کر رہا ہوں۔

میں نے اس سافٹ ویئر کو انسٹال کرکے کچھ کوشش کی تھی مگر وقت نہ دے سک مگر آپکی عمدہ پوسٹس نے کافی آسانی پیدا کر دی ہے۔

پر پاکستان آ کر تجربات ضرور کروں گا۔
 

arifkarim

معطل
اچھا سافٹوئیر ہے۔ عربی زبانوں کیلئے اگر نیٹو (بلٹ ان) اسپورٹ ہوتی تو زیادہ اچھا تھا۔
 
میں نے ایک اوپن سورس پروگرام دیکھا ہے اس کے لئے اگر کوئی صاحب اس پر تھوڑی محنت کر سکتے ہوں تو ہو سکتا ہے سب کا بھلا ہو جائے میری سمجھ میں نہیں آیا کہ اسمیں کیسے چھیڑ چھاڑ کی جائے
سافٹ وئیر کانام simon ہے۔
 

دوست

محفلین
ٹائپنگ کر کر کے ہاتھوں کا سوا ستیاناس مارنے کے بعد کل ڈریگن نیچرلی سپیکنگ کا ورژن پندرہ انڈیویجوئل خریدا ہے. اردو کے لیے ٹرین کر لوں لیکن انگریزی وکیبلری باقی رہے گی یا سب فشوں؟ کیا نئی یوزر پروفائل میں سے ڈیلیٹ کرنے سے بھی سارے الفاظ داغِ مفارقت دے جائیں گے؟
 

محمد اسلم

محفلین
ٹائپنگ کر کر کے ہاتھوں کا سوا ستیاناس مارنے کے بعد کل ڈریگن نیچرلی سپیکنگ کا ورژن پندرہ انڈیویجوئل خریدا ہے. اردو کے لیے ٹرین کر لوں لیکن انگریزی وکیبلری باقی رہے گی یا سب فشوں؟ کیا نئی یوزر پروفائل میں سے ڈیلیٹ کرنے سے بھی سارے الفاظ داغِ مفارقت دے جائیں گے؟
انگریزی الفاظ ڈیلیٹ مکمل طور پر نہیں ہوتے،،، ہاں اگر ایمپٹی وکیبلری کا آپشن ہو تو انگریزی الفاظ نہیں آئیں گے۔
 
Top