ڈریگن نیچرلی‌سپیکنگ 12 پریمیم - میرے تجربات

دوست

محفلین
میں نے انگریزی میں بھی کام کرنا ہوتا ہے اصل میں۔ اب دو چیزیں اکٹھی نہیں چل سکیں گی لگتا ہے۔
 

دوست

محفلین
اردو کی الگ سے پروفائل بنا کر سب انگریزی الفاظ اڑا دئیے۔ دوسری پروفائل کو کوئی فرق نہیں پڑا۔ اب اپنے استعمال کے الفاظ کی فہرست تیار کر کے ٹرین کرواؤں گا۔
 

دوست

محفلین
رومن میں بدلنے کے لیے ایک کروم ایکسٹنشن ملی۔ لیکن اس کی نقل حرفی ٹریننگ باکس میں سوالیہ نشان کی صورت نظر آتی ہے۔ چند الفاظ کو ٹرین کروانے کی کوشش کی لیکن ڈریگن نہیں مانتا اکثر الفاظ کو۔ نقل حرفی میں استعمال ہونے والے رومن حروف دیگر لاطینی زبانوں سے ہیں، جو ڈریگن نیچرلی سپیکنگ انگریزی میں نہیں چلتے لگ رہے۔ یا سپوکن فارم (رومن) آواز سے میل نہیں کھاتی۔
نتیجہ: تجربہ ناکام رہا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو ٹو رومن کنورژن کافی سالوں سے پینڈنگ پراجیکٹ ہے۔ جب تک ایک مناسب سائز کی اردو ٹو رومن ڈکشنری دستیاب نہیں ہوگی، اس وقت تک کئی پراجیکٹس رکے رہیں گے۔
 

دوست

محفلین
میں چند ہزار الفاظ کی تو بنوا لوں گا۔ ٹائپ کروانے کے لیے ابھی کوئی دستیاب نہیں ورنہ میں معاوضتاً ٹائپ کروا لیتا۔
 
اردو ٹو رومن کنورژن کافی سالوں سے پینڈنگ پراجیکٹ ہے۔ جب تک ایک مناسب سائز کی اردو ٹو رومن ڈکشنری دستیاب نہیں ہوگی، اس وقت تک کئی پراجیکٹس رکے رہیں گے۔

مناسب سائز سے مراد کتنے الفاظ کی لغت ہو گی۔

اگر ایک لغت اور اردو ٹو رومن مثالیں مل جائیں تو کم از کم میں شروع کر دیتا ہوں اس کام کو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں کم از کم ایک لاکھ الفاظ ہونے چاہییں۔
اردو ٹو رومن کا کوئی سٹینڈرڈ نہیں ہے۔ مشترکہ ریویو کرنے اور کسی ایک رائے پر متفق ہونے پر ہی اکتفا کرنا پڑے گا۔
 

دوست

محفلین
یہاں کچھ کام منتظر ہے. بہت زیادہ نہیں لیکن تیس سے چالیس ہزار الفاظ کی فہرست بہت کم وقت اور محنت سے تیار ہو سکتی ہے.
 

طمیم

محفلین
TheIslam360.com - Search in the Quran and Hadith
درج بالا ویب سائٹ پر قرآن کریم کے لئے سافٹ ویئر موجود ہے اس میں اردو ترجمہ کے علاوہ رومن میں بھی ترجمہ لکھا ہوا ہے ۔ اس سافٹ ویئر سے شاید آپ ڈیٹا حاصل کرسکتے ہوں۔ یا ڈائریکٹ ان صاحب سے شاید ڈیٹا مل جائے۔
یہ سافٹ ویئر سمارٹ فون کے علاوہ ونڈوز کمپیوٹر پر بھی دستیاب ہے
screen696x696.jpeg
 
Top