مجھے یاد آتا ہے کہ میں نے ایک دفعہ نیشنل جیوگرافکس کی ڈاکیومینٹری دیکھ رہا تھا جو کہ شیروں پرتھی
اس میںایک شیر کے نوجوان بچے کو دیکھا یا گیا کہ وہ ایک ہرن کے بچے کے پاس بیٹھا ہے اور کیسی کو اسکے قریب نہیں آنے دیتا جیسے اسکی حفاظت کر رہا ہوں اور یہ کھیل کوئی پانچ دنوں تک چلتا رہا
ہرن کا بچہ چھوٹا تھا اور دودھ نہ ملنے کی وجہ سے کافی کمزور ہوگیا تھا اور شیر بھی کافی حد تک کمزور ہورہا تھا مگر نہ اس نے اسکو کھایا نہ ہی کیسی کو اسکے قریب آنے دیا
جب اس بارے میں شیروں کے ماہرین سے پوچھا گیا تو پہلے کچھ کو یہ بہت ہی عجیب لگا مگر کچھ نے بتایا کہ
اکثر نوجوان شیروں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ انکو نہیں معلوم ہوتا کہ شکار کیسے کرنا ہے اور کیس طرح کیا جائے
ایسا ہی کچھ یہاںہوا ہے