ڈوبتے کو تنکے کا سہارا چاہیئے

ظفری

لائبریرین
ڈوبتے ہوئے تنکے کا اشارہ چاہیئے
شادی کے لیئے بس اماں کا اشارہ چاہیئے

ہزار نقص نکالتی ہیں لڑکی کے چہرے میں
کوئی ان سے پُوچھو ! کیا ستارہ چاہیئے

چار سوٹوں سے بات نہیں بنے گی
ساتھ میں ایک کھٹارا چاہیئے

بہت سمجھایا کہ لڑکی ہے یہی بہتر
مجھے بھی تو گناہوں کا کفارہ چاہیئے

ہر ریٹ میں ملتے ہیں ، کہیئے کیا لجیئے گا
دولہا ، شادی شدہ یا کنوارا چاہیئے

پے منٹ کر کے اب تم بھی کہہ سکتے ہو
اب تو ہمیں داماد ہمارا سارا چاہیئے

تم بھی سُن لو لڑکی والوں یہ داستاں
پھر نہ کہنا ہمیں انٹرویو دوبارہ چاہیئے

اب تو راہ گذر میں آکر پڑ گیا ہوں
لے چلو جس کو یہ بیچارہ چاہیئے

کیوں دکھائی لڑکی والوں کو شرافت تم نے
وہ کہتے ہیں ہمیں لڑکا تھوڑا آوارہ چاہیئے
 
رضوان

محفلین
ایک ہم جیسوں کے لیے بھی ہوجائے ظفری بھائی آج کل آپ کی طبع نقطہ آفریں بڑی جوبن پہ نظر آتی ہے ۔۔۔۔
ڈوبتے ہوئے تنکے کا سہارہ چاہیئے
شادی کے لیئے بس بیگم کا اشارہ چاہیئے
 
ظفری

لائبریرین
رضوان نے کہا:
ایک ہم جیسوں کے لیے بھی ہوجائے ظفری بھائی آج کل آپ کی طبع نقطہ آفریں بڑی جوبن پہ نظر آتی ہے ۔۔۔۔
ڈوبتے ہوئے تنکے کا سہارہ چاہیئے
شادی کے لیئے بس بیگم کا اشارہ چاہیئے
بہت خوب رضوان بھائی ۔۔۔۔ بہت خوب ۔۔۔۔ آپ کی فرمائش پر آپ کے لیئے ۔۔۔

اپنی شادی میں ہر لڑکی کو دیکھ کر تڑپتا رہ گئے
دل کے ارماں ، قبول ہے ! قبول ہے ! میں بہہ گئے

:lol:
 
قیصرانی

لائبریرین
ظفری نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
جناب ظفری بھائی، یہ کہیں ذاتی تجربہ تو نہیں‌ :wink:
بے بی ہاتھی

لے میرے تجربوں سے سبق اے میرے رقیب
دو چار سال عمر میں تجھ سے “چھوٹا“ ہوں میں
:lol:
ظفری بھائی، معذرت
لے میرے تجربوں سے سبق اے میرے رقیب
دو چار سال ہوئے جیل سے “چھوٹا“ ہوں میں
بے بی ہاتھی :wink:
 
قیصرانی

لائبریرین
ظفری نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
ظفری بھائی، معذرت
لے میرے تجربوں سے سبق اے میرے رقیب
دو چار سال ہوئے جیل سے “چھوٹا“ ہوں میں
بے بی ہاتھی :wink:

صیح کہتے ہو بھائی ۔۔۔ اپنے اپنے نصیب ہیں ۔
:wink: :lol:
اگرچہ آپ رہ کے آئے ہیں۔ مگر میں‌جیلس نہیں ہوتا۔ ویسے میرے خواب کی تعبیر تو بتائیں دوسرے دھاگے پر۔
بے بی ہاتھی
 
قیصرانی

لائبریرین
رضوان نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
ظفری بھائی، معذرت
لے میرے تجربوں سے سبق اے میرے رقیب
دو چار سال ہوئے جیل سے “چھوٹا“ ہوں میں
بے بی ہاتھی :wink:
قیصرانی بھائی آپ بھی پکڑے گئے تھے؟؟؟
لو جی، مجھے کوئی چھوڑے تو دوسرا پکڑے؟
بے بی ہاتھی
 
قیصرانی

لائبریرین
ویسے ایک بار میں جب دبئی تھا، تو پولیس نے مجھ سے بھری سڑک پر سب کے سامنے انگریزی میں معافی مانگی تھی۔ اب اور کیا کہوں۔۔۔
بے بی ہاتھی
 
ظفری

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
ویسے ایک بار میں جب دبئی تھا، تو پولیس نے مجھ سے بھری سڑک پر سب کے سامنے انگریزی میں معافی مانگی تھی۔ اب اور کیا کہوں۔۔۔
بے بی ہاتھی

مجھ سے بھی ایک دفعہ شکاگو میں پولیس نے عربی میں معافی مانگی تھی ۔۔۔ :lol:
 
اور عربی سمجھنے پر القاعدہ کا سمجھ کر جو ہوا، وہ بھی تو بتائیں‌ناں‌ :D
بے بی ہاتھی
 
رضوان

محفلین
بڑے بڑے چھوڑو پڑے ہیں دنیا میں کبھی عربی میں اور کبھی انگریزی میں چھوڑ دیتے ہیں ۔ کوئی چھوڑنے پر آئے تو بھلا کوئی پکڑ سکتا ہے؟ :roll: :roll:
 
ظفری

لائبریرین
رضوان نے کہا:
بڑے بڑے چھوڑو پڑے ہیں دنیا میں کبھی عربی میں اور کبھی انگریزی میں چھوڑ دیتے ہیں ۔ کوئی چھوڑنے پر آئے تو بھلا کوئی پکڑ سکتا ہے؟ :roll: :roll:
ایسی بھی بات نہیں رضوان بھائی ۔۔۔ یہاں کوئی چھوڑ کہاں رہا ہے ۔۔۔ بس روز مرہ کی باتیں ہو رہیں ہیں ۔۔۔ دیکھئے نا ابھی کل کی بات ہے ایک گونگے نے مجھ سے کہا ۔۔۔ ماچس ہے آپ کے پاس ۔۔۔۔ :lol:
 
لو آپ نے خود کہا کہ پولیس والے نے آپ کو چھوڑ دیا :roll:
 
دیں۔
بے بی ہاتھی
 
Top