ڈچ زبان کی تحریر۔۔۔مدد درکار ہے

علمی کام کے لئے یہ آپشن ٹھیک نہیں ہے۔ اگر اس کتاب کے انگریزی ترجموں سے آپ کا کام نہ بنے تو میرا مشورہ یہی ہے کہ نیدرلینڈز کی یونیورسٹیوں میں جنوبی ایشیائی ڈیپارٹمنٹس سے رابطہ کریں اور وہاں کوئی معاون ڈھونڈیں
جی وہاں کچھ لوگوں سے رابطہ توکیا ہے۔ باقی دیکھیے جو قسمت کو منظور ہو
 
اس کا انگریزی ترجمہ ہوا تھا یہاں دیکھیں
بے حد شکریہ، جزاک اللہ خیرا۔ ان میں ڈیوڈ مل کی کتاب میرے پاس ہے ۔ اس میں عبرانی، لاطینی اور عربی وغیرہ لکھی ہوئی ہے۔ اس کا بھی کوئی ڈیجیٹل ورژن جس سے متن کو موجودہ فونٹس کی مدد سے پڑھا جاسکے، موجود نہیں ہے۔ اسے اے بے سے کنورٹ کیا تھا لیکن سینکڑوں صفحات ناقابلِ مطالعہ ہیں۔ دوسرا یہ کہ یہ کتاب چوں کہ مذہبی کتاب ہے اور اس کا محض ایک باب اس کتاب کے بارے میں ہے، اس لیے اس سے مکمل مدد نہیں لی جاسکتی ۔ یہی حالات دیگر کتب کے ہیں، انھیں میں دیکھ رہا ہوں۔ مزید لنکس ہوں تو براہِ کرم عطا فرمائیے گا۔ جزاک اللہ
 

زیک

مسافر
مزید لنکس ہوں تو براہِ کرم عطا فرمائیے گا۔
یہاں سارا کام انگریزی اور جنوبی ایشیائی زبانوں کا ہے لیکن آپ والی کتاب اس پراجیکٹ کے لئے عین موزوں لگتی ہے۔ کچھ ریسرچرز سے رابطہ کر کے دیکھیں
 
یہاں سارا کام انگریزی اور جنوبی ایشیائی زبانوں کا ہے لیکن آپ والی کتاب اس پراجیکٹ کے لئے عین موزوں لگتی ہے۔ کچھ ریسرچرز سے رابطہ کر کے دیکھیں
جی بہت شکریہ، جزاک اللہ ۔ میں ان شا اللہ رابطہ کرتا ہوں۔ کچھ سے رابطے میں ہوں۔
 
Top