محمداحمد
لائبریرین
ڈکشنری (Dictionary)
ڈکشنری (Dictionary) یا لغت کا لفظ آپ کے لئے یا ہمارے لئے نیا نہیں ہے۔ جب بھی کبھی کوئی نیا لفظ ہمارے سامنے آتا ہے تو ہمیں ڈکشنری دیکھنے کا خیال آتا ہے۔ جب ہم ڈکشنری میں اپنا مطلوبہ لفظ ڈھونڈتے ہیں اور جب وہ لفظ (جو ڈکشنری میں ایک ہی بار لکھا ہوتا ہے) مل جاتا ہے تو اس کے ساتھ ہی ہمیں اس لفظ کے معنی اور مفہوم بھی لکھا مل جاتا ہے۔
پائتھون میں بھی ڈکشنری کی اصطلاح کم و بیش انہی معنوں میں استعمال کی جاتی ہے یعنی کنجیاں(keys) الفاظ اور ان سے جڑی قیمتیں(values)۔
ایک خالی ڈکشنری بنانے کے لئے ہم dict() استعمال کرتے ہیں یا پھر محض لہری بریکٹس (curly brackets) ہی سے کام چلا سکتے ہیں۔
ایسے :
PHP:
d = dict()
یا پھر ایسے:
PHP:
d = {}
لسٹ کے برخلاف ڈکشنری میں اشاریہ (indexing)کے لئے ہر ٹائپ کا ڈیٹا استعمال ہو سکتا ہے (یعنی ڈکشنری کی اشاریہ سازی (indexing) "کنجی" (Key) کے ذریعے ہوتی ہے اور "کلید" اسٹرنگ، integer، float کچھ بھی ہو سکتی ہے) جبکہ لسٹ میں صرف Integer ہی اشاریہ سازی(indexing) کے لئے کام آتے تھے۔
یوں سمجھیے کہ ڈکشنری "کنجی" (Key) اور "قدر" (Value) کا ایسا سیٹ ہوتی ہے جو باہم مربوط ہوتی ہیں۔ کنجی(key) کو بلانے پر قدر (value) بھی کھنچی چلی آتی ہے۔
مثال:
PHP:
>>> d = {}
>>> d
{}
>>> d["Python"]="A very large snake"
>>> d["Programming"]="To write a series of instructions"
>>> d["Language"]="a system of communication"
>>> d
{'Python': 'A very large snake', 'Programming': 'To write a series of instructions', 'Language': 'a system of communication'}
اس کوڈ میں سب سے پہلے ہم نے ایک ویری ایبل D میں ایک خالی ڈکشنری بنائی اور پھر تفویضی عامل (assignment operator) "=" کے ذریعے تین کنجیاں (keys) اور اُن کی قدریں (values) اس ڈکشنری میں شامل کروا دیں۔
دیکھیے ہماری تین لفظوں کی ڈکشنری تیار ہوگئی ہے۔
ہم ڈکشنری میں براہِ راست بھی key اور values ڈال سکتے ہیں۔
ایسے:
PHP:
>>> monthdict = {1:'JAN',2:'FEB',3:'MAR',4:'APR',5:'MAY',6:'JUN',7:'JUL',8:'AUG',9:'SEP',
10:'OCT',11:'NOV',12:'DEC'}
>>> monthdict
{1: 'JAN', 2: 'FEB', 3: 'MAR', 4: 'APR', 5: 'MAY', 6: 'JUN', 7: 'JUL', 8: 'AUG', 9: 'SEP', 10: 'OCT', 11: 'NOV', 12: 'DEC'}
>>> monthdict[5]
'MAY'
>>> monthdict[12]
'DEC'
کنجی قیمت key-value کے جوڑے کو آئٹم(item) بھی کہا جاتا ہے۔