ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں، ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم

نایاب

لائبریرین
آہاہاہا نایاب بھائی
سب سے پہلے نایاب بھائی سے بات کرنے اور دوستی کرنے کا شرف مجھے حاصل ہے :)
واقعی بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو بہت شکرگزار ہوتے ہیں اور اللہ اور اسکے بندوں سے پیار کرتے ہیں اور نایاب بھائی ان میں سے ایک ہیں
مجھے بڑے بھائی کا بہت کریز تھا الحمداللہ کہ نایاب بھائی نے بڑا بھائی بن کر یہ کمی پوری کر دی اور سعود ہیں تو چھوٹے لیکن انہیں بھی میں بڑا بھائی ہی سمجھتی ہوں :)
محترم بہنا
اللہ تعالی اپنی رحمت سے آپ کے گمان کو میرے بارے سچ فرمائے آمین
بلا شبہ محفل پر میرے احساس کمتری اور گفتگو میں میری جھجھک دور کرنے میں آپ سر فہرست ہیں ۔
سدا خوش ہنستی مسکراتی شادوآباد رہیں آمین
 

رانا

محفلین
بہت ہی زبردست غالب میاں۔۔
کیا قلم کی روانی ہے۔۔
کہتے تھے غالب کا تھا انداز بیاں اور۔۔۔۔۔
چھوٹے غالب کے بھی ہےقلم میں زور۔۔۔۔
بہت ہی خوب۔۔۔۔
بس اب تو پکا ڈن۔۔۔۔
اپنا سہرا آپ سے ہی لکھواؤں گا۔۔۔۔۔
نایاب صاحب کے انداز میں یہ پوسٹ۔۔۔۔
کرنے پہ مجبور کر ہی دیا ہے آپ نے۔۔۔۔۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
بہت ہی زبردست غالب میاں۔۔
کیا قلم کی روانی ہے۔۔
کہتے تھے غالب کا تھا انداز بیاں اور۔۔۔ ۔۔
چھوٹے غالب کے بھی ہےقلم میں زور۔۔۔ ۔
بہت ہی خوب۔۔۔ ۔
بس اب تو پکا ڈن۔۔۔ ۔
اپنا سہرا آپ سے ہی لکھواؤں گا۔۔۔ ۔۔
نایاب صاحب کے انداز میں یہ پوسٹ۔۔۔ ۔
کرنے پہ مجبور کر ہی دیا ہے آپ نے۔۔۔ ۔۔
استاد کیوں خجل کرتے ہیں
آپ کی پوسٹ (ابھی ایک ہی پڑھی ہے) اور چڑھ گئی ہے
اور آپ ہیں کہ

سہرا میں لکھ تو دوں مگر کہیں آپ کا کوئی درباری (ذوق) سیخ پا نہ ہو جائے
اور مجھے گریبی کے طور پر عرض مصنف بھی لکھنی پڑے
 

سبط الحسین

لائبریرین
بہت اعلی بلکے لاجواب ۔ مجھے جس چیز نے سب سے زیادہ لطف دیا ہے وہ تشبیہات ہیں خاص طور پر پودے کی زندگی سے جو سبق اخذ کیا ہے وہ کمال ہے ۔ اور واقعی ، نایاب بھائی کی تعریف ایسے ہی نایاب تشبیہات اور الفاظ ہی کر سکتے ہیں۔
 

طارق شاہ

محفلین
کسی کے دل میں جاہ کرنا، بصورت انس اور محبت رہنا
اورکس کے پیار اورخلوص کو دل میں جگہ دینا، اس سے سرشاری کی کیفیت پانا

دونوں ہی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ خصوصی رحمت اور نعمت ہے

اللہ تعالیٰ ہم سب کو بھی اس نعمت سے نوازے

بہت سی دعائیں اور نیک تمنائیں
خیراندیش
 
چھوٹاغالبؔ واقعی نایاب بھائی نایابِ زمانہ ہیں
شائد اسی لیئے شاد عظیم آبادی نے کہا ہے
ڈھونڈو گے ہمیں گر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
تعبیر ہے جس کی حسرت و غم اے ہم نفسو و خواب ہیں ہم
نایاب بھائی کبھی کبھی تو آپ مجھے سلسلہ ملامتیہ کے کوئی فقیر لگتے ہیں جو اپنے آپ کو رنگ ملامت میں چھپانا چاہتا ہے جیسے کبھی اپنے آپ کو نکما کہنا کبھی ٹھگ کہنا۔۔۔۔۔بندہ ناچیز آپ کو محمود احمد غزنوی صاحب کے انٹرویو کے بعد جاننے لگا ہے کیونکہ بندہ عاجز بہت کم آمیز ہے گر چہ خُو بُو غزالوں جیسی نہیں ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
کسی کے دل میں جاہ کرنا، بصورت انس اور محبت رہنا
اورکس کے پیار اورخلوص کو دل میں جگہ دینا، اس سے سرشاری کی کیفیت پانا

دونوں ہی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ خصوصی رحمت اور نعمت ہے

اللہ تعالیٰ ہم سب کو بھی اس نعمت سے نوازے

بہت سی دعائیں اور نیک تمنائیں
خیراندیش
آمین ثم آمین
بلاشبہ
بہت خوبصورت سچے جذبوں کی حامل اک مہکتی تحریر
 

باباجی

محفلین
یہ سہولت حاصل کرنے کیلئے زبردست پر کلک کرنا پڑتا ہے:p
آگے آپ کی مرضی:grin:
مجھے کسی بڑے نے بتایا تھا کہ یہ دوستانہ (سیاہ نری) یعنی بلیک میلنگ بھی کہلاتی ہے
لیکن محبت بھی ایسے ہی بڑھتی ہے
اور یہپتا چل جاتا ہے کہ زبردست پر کلک کرنا ہوگا آئندہ سے :notworthy:
 

نایاب

لائبریرین
چھوٹاغالبؔ واقعی نایاب بھائی نایابِ زمانہ ہیں
شائد اسی لیئے شاد عظیم آبادی نے کہا ہے
ڈھونڈو گے ہمیں گر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
تعبیر ہے جس کی حسرت و غم اے ہم نفسو و خواب ہیں ہم
نایاب بھائی کبھی کبھی تو آپ مجھے سلسلہ ملامتیہ کے کوئی فقیر لگتے ہیں جو اپنے آپ کو رنگ ملامت میں چھپانا چاہتا ہے جیسے کبھی اپنے آپ کو نکما کہنا کبھی ٹھگ کہنا۔۔۔ ۔۔بندہ ناچیز آپ کو محمود احمد غزنوی صاحب کے انٹرویو کے بعد جاننے لگا ہے کیونکہ بندہ عاجز بہت کم آمیز ہے گر چہ خُو بُو غزالوں جیسی نہیں ہے۔
محترم بھائی
حقیقت جہاں سے پائی وہ " ملامت " ہی کا چشمہ تھا ۔
کاش کہ میں اک سچا " ملامتی " بن سکوں ۔
نکما ہوں کہ اپنے فرض ادا کرنے میں ناکام رہا ۔
خواہش لالچ ذاتی مفاد کے جذبوں نے کبھی پیچھا ہی نہیں چھوڑا ۔
ٹھگ ہوں کہ
بابا بلھے شاہ نے فرمایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی شراب کھا کباب تے بال ہڈاں دی اگ
بھن سٹ گھر رب دا اوس ٹھگاں دے ٹھگ نو ٹھگ
سو ٹھگی کو اپنا پیشہ بنا لیا ۔
اور آپ جیسی محترم علم و فضل کی حامل ہستیوں کو ٹھگتے اپنی پیاس کو بجھانا ۔
اور سیکھے ہوئے کو دوسروں کے سامنے بیان کرتے لفاظی دکھانا ۔ اپنی جھوٹی شان بنانا ۔
جو عجز کا حامل ہو ۔ کم گوئی کی فضلیت سے واقف ہو ۔ وہی تو سچا غزال ٹھہرتا ہے میرے محترم
 
Top