فرحت کیانی
لائبریرین
ڈیجیٹل لائبریری کے آغاز سے اب تک کے سفر میں بہت سے نام شامل رہے۔ جن میں سے کچھ نے ٹکٹ ضرور لیا لیکن دورانِ سفر کہیں دکھائی نہیں دیئے۔ ایسے ممبرز کو ہم 'ڈورمنٹ ممبرز' کہیں گے۔ اس کے برعکس بعضے نام اپنی لگن اور جذبے کی بنا پر دوسروں کے لئے روشن مثال کی مانند ہیں۔ اس فہرست میں وہ لوگ بھی دکھیں گے جو اگرچہ اس سفر میں کافی تاخیر سے شامل ہوئے لیکن ان کی شمولیت نے لائبریری پراجیکٹ کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا اور کر رہے ہیں۔
سب سے پہلے ڈیجیٹل اردو لائبریری پراجیکٹ کے آغاز سے اب تک شمولیت اختیار کرنے والے تمام (ایکٹو/نان ایکٹو) اراکین کی ایک فہرست:
مندرجہ بالا فہرست میں ان ناموں کی شناخت بآسانی کی جا سکتی ہے جو درحقیقت پراجیکٹ کا حصہ رہے۔ ۔ جو نام آپ کو نئے یا انجانے لگیں تو سمجھ جائیں کہ یہ ہماری 'ڈورمنٹ فورس' ہے جو کبھی بھی ایکشن میں نہیں آئی۔
فروری 2009 میں لائبریری پراجیکٹ کی تنظیم کی ایک کڑی لائبریری ٹیم کو بہتر طور سے منظم کرنا تھا۔ جس کے لئے لائبریری میں شمولیت کا ایک نیا طریقِ کار وضع کیا گیا۔ چنانچہ فروری 2009 سے جون 2009 تک لائبریری ٹیم میں رکنیت حاصل کرنے والے اراکین کی فہرست حسبِ ذیل ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں اگر ایک طرف الف عین جیسی seasoned شخصیت کا نام ملتا ہے تو دوسری طرف حمزہ کاظمی جیسے کم عمر ممبرز بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ چند تکنیکی وجوہات کی بنا ہر لائبریری ٹیم میں شمولیت کے خواہش مند اراکین کے نام باقاعدہ طور پر ٹیم میں شامل نہیں کئے جا سکے۔ چنانچہ اس وقت جن لوگوں نے رکنیت کے لئے اندراج کروا رکھا ہے۔ ان کو نئے شروع ہونے والے پراجیکٹس میں حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے۔ ایک مثال عمر احمد بنگش کی ہے جنہوں نے پچھلے کچھ عرصے میں انفرادی اور ٹیم ورک دونوں طرح لائبریری پراجیکٹ میں بھرپور حصہ لیا ہے۔
لائبریری ٹیم ممبرز کی دلچسپی اور ترجیحات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ذیلی ٹیمں بنائی گئی ہیں۔ یہ ذیلی ٹیمں لائبریری پراجیکٹ کے مختلف شعبہ جات کی نمائندگی کرتی ہیں جن میں شعبہ تحقیق ، شعبہ تالیف و تدوین، شعبہ اسکین، شعبہ ٹائپنگ، شعبہ پروف ریڈنگ، شعبہ گرافکس اور ای بک شامل ہیں۔ ان شعبہ جات اور ٹیموں کی تفصیل بھی ہفتہ لائبریری کا حصہ ہے۔
لائبریری ٹیم ممبرز ، لائبریری پراجیکٹ کی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ ٹیم ممبرز کی انفرادی اور اجتماعی کاوشوں کی تفصیل محفل کی سالگرہ کے دوران پیش کی جائے گی۔
اس پوسٹ کا اختتام میں شگفتہ کے الفاظ میں کرنا چاہوں گی۔

- Farzana
- Mmubin
- Umeedaurmohabbat
- WikiSysop (Bureaucrat, Administrator)
- WiseSabre
- آصف شفیع
- اعجاز اختر
- الف نظامی
- اویس احمد
- باذوق
- بیا
- تفسیر
- تلمیذ
- جاوید اقبال
- جیسبادی
- جیہ
- حجاب
- خرم
- خورشیدآزاد
- دوست
- راجہ صاحب
- رضوان
- سارا
- سارہ خان
- سخنور
- سندباد
- سیدہ شگفتہ
- سیمل
- شائستہ
- شاکرالقادری
- شعیب سعید شوبی
- شمشاد
- صرف علی
- ضبط
- ظفری
- علی عمران
- عمر دراز
- فاتح
- فاروق سرور خان
- فرحت کیانی
- فریب
- قیصرانی
- ماوراء
- مبشر نذیر
- محب علوی
- محمد شمیل قریشی
- محمد وارث
- منہاجین
- مہوش علی
- نایاب
- نبیل
- نوید صادق
- نوید ملک
- وہاب اعجاز خان
- گلفام مصطفی
مندرجہ بالا فہرست میں ان ناموں کی شناخت بآسانی کی جا سکتی ہے جو درحقیقت پراجیکٹ کا حصہ رہے۔ ۔ جو نام آپ کو نئے یا انجانے لگیں تو سمجھ جائیں کہ یہ ہماری 'ڈورمنٹ فورس' ہے جو کبھی بھی ایکشن میں نہیں آئی۔
فروری 2009 میں لائبریری پراجیکٹ کی تنظیم کی ایک کڑی لائبریری ٹیم کو بہتر طور سے منظم کرنا تھا۔ جس کے لئے لائبریری میں شمولیت کا ایک نیا طریقِ کار وضع کیا گیا۔ چنانچہ فروری 2009 سے جون 2009 تک لائبریری ٹیم میں رکنیت حاصل کرنے والے اراکین کی فہرست حسبِ ذیل ہے۔
- ابو کاشان
- ابوشامل
- الف عین
- الف نظامی
- جاویداقبال
- جیہ
- حمزہ کاظمی
- خرم شہزاد خرم
- سخنور
- سعود بن سعید
- سید محمد نقوی
- سیدہ شگفتہ
- شاہ110
- شکاری
- شمشاد
- عمر احمد بنگش
- عمران حسینی
- عمران خان
- فاتح
- فرحت کیانی
- ف۔قدوسی
- قیصرانی
- محمد اقبال فانی
- م۔م۔مغل
- نایاب
- نبیل
- نوید صادق
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں اگر ایک طرف الف عین جیسی seasoned شخصیت کا نام ملتا ہے تو دوسری طرف حمزہ کاظمی جیسے کم عمر ممبرز بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ چند تکنیکی وجوہات کی بنا ہر لائبریری ٹیم میں شمولیت کے خواہش مند اراکین کے نام باقاعدہ طور پر ٹیم میں شامل نہیں کئے جا سکے۔ چنانچہ اس وقت جن لوگوں نے رکنیت کے لئے اندراج کروا رکھا ہے۔ ان کو نئے شروع ہونے والے پراجیکٹس میں حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے۔ ایک مثال عمر احمد بنگش کی ہے جنہوں نے پچھلے کچھ عرصے میں انفرادی اور ٹیم ورک دونوں طرح لائبریری پراجیکٹ میں بھرپور حصہ لیا ہے۔
لائبریری ٹیم ممبرز کی دلچسپی اور ترجیحات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ذیلی ٹیمں بنائی گئی ہیں۔ یہ ذیلی ٹیمں لائبریری پراجیکٹ کے مختلف شعبہ جات کی نمائندگی کرتی ہیں جن میں شعبہ تحقیق ، شعبہ تالیف و تدوین، شعبہ اسکین، شعبہ ٹائپنگ، شعبہ پروف ریڈنگ، شعبہ گرافکس اور ای بک شامل ہیں۔ ان شعبہ جات اور ٹیموں کی تفصیل بھی ہفتہ لائبریری کا حصہ ہے۔
لائبریری ٹیم ممبرز ، لائبریری پراجیکٹ کی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ ٹیم ممبرز کی انفرادی اور اجتماعی کاوشوں کی تفصیل محفل کی سالگرہ کے دوران پیش کی جائے گی۔
اس پوسٹ کا اختتام میں شگفتہ کے الفاظ میں کرنا چاہوں گی۔
یہ اراکین لائبریری کی اصل ہیں اور اس لیے اصل ہیں کہ ان کی تمام کاوش و کوشش ، محنت سب اس سمت میں آپس میں مربوط ہوئی ہے اور ہو رہی ہے کہ اردو لائبریری کو ایک مضبوط ادارہ کی حیثیت میں اس طرح تشکیل دے دیا جائے کہ آئندہ وقت میں جو نام لائبریری کو میسر آئیں ان کے پاس لائبریری سیٹ اپ اپنی ضروری شکل میں موجود ہو اور انہیں لائبریری کے ارتقاء میں کسی مرحلے پر کم سے کم دشواری پیش آئے اور اگر ممکن ہو سکے تو بالکل ہی پیش نہ آئے ۔
اس سلسلے میں تمام اراکین کی انفرادی اور اجتماعی کوششوں اور کاوشوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ ۔ ۔ لائبریری کے کئی اراکین اپنی ذات میں ایک ٹیم کی حیثیت بھی رکھتے ہیں اور ہفتہ لائبریری میں تمام اراکین کی انفرادی و جداگانہ کاوشوں کو بھی بیان کیا جائے گا اور یہ سلسلہ سالگرہ کے اختتام تک جاری رہے گا ۔