ڈیجیٹل سگنیچرز کے بارے میں

سیفی

محفلین
زکریا:
ایک دفعہ آپ نے ڈیجیٹل سگنیچرز کے بارے کچھ ذکر کیا تھا ۔۔۔۔۔ کتاب کے متن کی صحت کے سلسلے میں۔۔۔۔

کچھ اس بارے میں بتانا پسند کریں گے۔۔۔۔؟
 

زیک

مسافر
سیفی: ڈیجٹل دستخط عام طور سے Public key cryptography کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ وکی‌پیڈیا پر بھی ڈیجٹل دستخط پر ایک مضمون ہے۔

ایک مثال کے طور پر میں اپنے بلاگ پر اپنے تبصرے پر ڈیجٹل دستخط کرتا ہوں۔ اس کام کے لئے میں GnuPG استعمال کرتا ہوں۔ اچھی بات یہ ہے کہ یہ پروگرام یونیکوڈ کو سپورٹ کرتا ہے۔ میں دستخط اپنی پرائیویٹ کنجی سے کرتا ہوں جو صرف مجھے معلوم ہے۔ اگر میں Clearsign کروں تو اصل متن ویسا ہی رہتا ہے اور ایک ہیڈر اور فوٹر ساتھ شامل ہو جاتا ہے جس میں دستخط ہوتا ہے۔ اب کوئی بھی میری پبلک کنجی استعمال کر کے میرے دستخط چیک کر سکتا ہے۔ اگر متن یا دستخط میں کوئی رد و بدل ہوا تو پتہ چل جائے گا۔ اس میں ایک چکر ہے اور وہ یہ کہ قاری کو یہ کیسے یقین ہو کہ پبلک کنجی میری ہے۔ اس کے کئی طریقے ہیں اور یہ لمبا کام ہے۔
 

سیفی

محفلین
زکریا برادر:

ڈیجیٹل سگنیچرز کو ہم کتابوں کے صحت کے متن کے لئے کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یعنی ڈیجیٹل سگنیچرز کیسے ہماری طبع شدہ کتاب کے متن کی تصدیق کے لئے استعمال ہو سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

ڈیجیٹل سگنیچرز کے بعد بھی کیا کوئی شخص ہماری طبع شدہ کتاب ڈاؤنلوڈ کرکے اس میں تبدیلی کر کے بھی تو آگے کہیں استعمال کر سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایسی صورت میں ڈیجیٹل سگنیچرز کی مدد سے ہم کیسے اس چیز کو روک سکتے ہیں۔۔۔۔۔یا اگر اس کا کوئی اور طریقہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

زیک

مسافر
آپ اور میں دو مختلف چیزوں کی بات کر رہے ہیں۔ ڈیجٹل دستخط کسی کو آپ کی آن‌لائن کتاب کے متن کو بدلنے سے نہیں روکے گا۔ مگر اگر کوئی قاری یہ چیک کرنا چاہے کہ کتاب اسی حالت میں ہے جیسے آپ نے لکھی تھی تو یہ دستخط کام آئیں گے کیونکہ جو کتاب میں تبدیلی کرے گا وہ دستخط صحیح طور سے نہیں بدل سکتا۔ دستخط صرف کتاب کے متن کے صحیح ہونے کی گارنٹی ہیں اگر آپ اس پبلک کنجی پر اعتبار کرتے ہوں۔

ایک اور ٹیکنالوجی digital watermarking ہے۔
 

سیفی

محفلین
زکریا بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیجیٹل سگنیچرز اور ڈیجیٹل واٹر مارکنگ۔۔۔۔۔۔۔۔دونوں ہی کام کی چیزیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیا آپ ان دونوں کے بارے میں ایک چھوٹا سا ٹیوٹوریل لکھ دیں‌گے کہ کیسے ان کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اب جبکہ بہت سی کتابوں کو اردو میں‌لکھا جا رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ان دونوں چیزوں کی ضرورت پڑے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

زیک

مسافر
سیفی کوشش کروں گا اس بارے میں لکھنے کی۔ اگر مہینہ گزر گیا اور میں نے نہ لکھا تو مجھے یاد کروا دیں پلیز۔
 

دوست

محفلین
بھائی جی اب الارم لگا کر بیٹھ جائیے۔
یا پرانا طریقہ کار ایک گھڑا لے لیں اور اس میں روزانہ کا ایک وٹہ ڈالنا شروع کردیں مگر یادرہے بابا جی کے گھڑے سے تیس کی بجائے کافی سارے تیس وٹے نکلے تھے جس پر انھیں‌ یقین کرنا پڑا تھا کہ روزے تیس نہیں زیادہ تھے۔
یا پھر آپ بھی کسی کو یاد کروانے کا کہہ دیجیے ایک ماہ بعد۔ :lol:
 

جیسبادی

محفلین
ایک ماہ ہونے میں زیادہ دن نہیں رہتے۔ پیشگی یاد دہانی کرا رہا ہوں۔ اس میں دلچسپی اس لیے ہے کہ مضمون اردو وکی کے کام آ جائے گا۔
 

سیفی

محفلین
جی زکریا بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔

چار دن رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مہینہ ہونے میں۔۔۔

گھڑیاں جدائی کی گزرتی ہیں مہینوں میں
 
Top