اقبال جہانگیر
محفلین
ڈیرہ اسماعیل خان، مڈھی روڈ پردھماکا،مقامی رہنما سمیت3افراد جاں بحق
04 اگست 2014 (11:00)
ڈی آئی خان(مانیٹرنگ ڈیسک )مڈھی روڈ پر گاڑی کے قریب دھماکے میں سرائیکی پارٹی کے سابق امیدوار گارڈ اور مرید سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سرائیکی پارٹی کے سابق امیدوار اور کلاچی کی روحانی شخصیت فقیر جمشید کلاچی سے ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کی جانب آ رہے تھے کہ مڈھی گاﺅں کے قریب ریموٹ کنٹرول بم سے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے گاڑی تباہ اوراس میں سوار تینوں افراد جاں بحق ہو گئے۔ واضح رہے کہ فقیر جمشید نے 2013ءکے الیکشن سے قبل تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن ٹکٹ نہ ملنے کے رنج میں پی ٹی آئی چھوڑ کر پاکستان سرائیکی پارٹی میں شامل ہوگئے اور این اے 24 ڈیرہ اسماعیل خان 1 سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا ،فقیر جمشید کے والد روحانی پیشوا تھے اوران کی وفات کے بعد فقیر جمشید درگاہ نوری شاہ کے سجادہ نشین بنے اور ان کے مریدوں کی بڑی تعداد پنجاب سے تعلق رکھتی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا اور ارد گرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/dera-ismail-khan/04-Aug-2014/129108