ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید ہو گئے

الف نظامی

لائبریرین
ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ چودھوان پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ چودھوان کی عمارت پر تعینات پولیس اہلکاروں کو دہشت گردوں نے رات گئے اسنائپر سے نشانہ بنایا، دہشت گردوں نے تھانہ میں گھس کر دستی بموں کا استعمال کیا، دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی جب کہ فائرنگ سے 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔

افسوسناک واقعے کی فوری اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری لائن پولیس ڈیرہ سے روانہ کردی گئی۔ بعدازاں دہشتگردوں کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈی ایس پی درابن نے بتایا کہ شہید اہلکاروں میں 4 ایلیٹ فورس کے جوان اور 6 ضلع ڈیرہ سے تعلق رکھتے ہیں، ایلیٹ فورس صوابی کی پلاٹون تھانہ چودھوان پر تعینات ہیں۔ آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان اور چیف سیکریٹری خیبرپختوان خوا کچھ دیر بعد ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ جائیں گے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
10 فروری 2024

پولیس موبائل پر حملے میں ایس ایچ او شہید جب کہ جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے مورگا اسپتال دراندازہ کے قریب پولیس موبائل پر حملہ کیا۔ اس دوران فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او دین محمد شیرانی موقع پر شہید ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی۔

دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد موقع پر ہلاک ہو گئے۔

واقعے کے کچھ دیر بعد دہشت گردوں اور پولیس پارٹی کے درمیان ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر جائے وقوع کے قریب ہر قسم کی ٹریفک کو بند کردیا گیا تھا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ دہشت گردوں نے فرار کی کوشش میں دستی بم کا بھی استعمال کیا۔
 
Top