ابن سعید
خادم
محفل کے تمام گرافک ڈیزائنرس کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو آواز دیں اور اردو محفل اور/یا اردو ویب کے لئے ایک اچھے سے فیو آئیکن کا ڈیزائن پیش کریں۔ پھر احباب کی رائے لی جائے گی کہ کون سا منتخاب کیا جائے۔ چوں کہ محفل کو نئے سسٹم پر مائگریٹ کیا جا رہا ہے اس لئے ہم چاہتے ہین کہ اس بار ایک عدد فیو آئکن بھی ضرور ہو۔
فیو آئیکن ایک چھوٹی سی مربع شکل میں نمائندہ تصویر ہوتی ہے جو کسی بھی ویب سائٹ کی شناخت کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ عموماً یہ تب بہت معاون ثابت ہوتی ہے جب کسی ویب یو آر ایل کو بک مارک کیا کیا ہو یا پھر ڈھیر سارے ٹیب کھولنے کے باعث ٹیب کا ٹائٹل بار بہت چھوٹا ہو گیا ہو۔
عموماً فیو ائیکن کو ایسا بنایا جاتا ہے کہ اس کو 16*16 پکسل سائز مین بھی ٹھیک سے شناخت کیا جا سکے۔ ویسے اس کو بناتے ہوئے کوئی بھی مربع سائز منتخب کی جا سکتی ہے مثلاَ 64 ضرب 64 یا پھر 100 ضرب 100۔ لیکن اس کو 16 ضرب 16 پر شناخت کیا جا سکے یہی بنیادی شرط ہے۔ ضروری نہیں کہ اس میں کوئی لفظ ہی لکھا جائے، کسی قسم کا سمبل بھی ہو سکتا ہے اور الفاظ کا مخفف بھی۔ بہر کیف یہ ڈیزائنرس کے تخیل پر چھوڑا جا رہا ہے۔ ایک ڈیزائنر دوسرے سے متاثر نہ ہو اس لئے آئکن شئیر کرنے کے بجائے منتظمین کو ذاتی پیغام میں بھیجا جا سکتا ہے۔ دوسری سائٹوں کے فیو آئکن سے انسپیریشن لی جا سکتی ہے یا پھر فیو آئکن کی پبلکلی دستیاب لائبریریز سے بھی آئڈیئے کی حد تک استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
کچھ آن لائن فیو آئکن جنریٹرز بھی دستیاب ہیں، اگر کسی کے پاس کوئی امیج مینوپلیشن پروگرام نہ ہو تو ان کی مدد لے سکتے ہیں۔