ڈیزائنرس متوجہ ہوں: اردو محفل یا اردو ویب کے لئے فیو آئیکن کی ضرورت

ہمیں ذاتی طور پر درج ذیل دونوں آئکن کافی پسند آئے۔ یوں تو بیشتر گرافس بہترین بنی ہیں۔ لیکن کچھ کو ان کے چھوٹے سائز میں واضح نہ ہونے کے باعث فیو آئکن نہیں بنایا جا سکتا اور کچھ ایک قدرے زیادہ سادے ہیں۔ جبکہ فیو آئکن تھوڑ شوخ ہو تو بہتر ہوتا ہے کیوں کہ اس طرح ٹیب میں نمایاں رہتا ہے۔ اینیمیٹڈ گرافکس کو بہت دیر تک نہیں دیکھا جا سکتا جبکہ ہمیں محفل کو روزآنہ کئی گھنٹوں تک گھورنا رہتا ہے۔ ہمارا انتخاب انھیں بنیادوں پر ہے۔ اور کسی کو بھی اپنی رائے کے اظہار میں ہم سے متاثر ہونے کی ضرورت نہیں۔ :)

ویسے اخیر میں جو بھی آئکن فائنلائز ہو اس پر نظر ثانی اور فائنل ٹچ دینے کی ضرورت باقی رہے گی۔ :)

16195448-ee7.gif

uwebfave6.png
 
مذکورہ دونوں تصویرون سے 16×16 کے فیو آئکن کچھ یوں ہوں گے۔ احباب جلدی جلدی اپنی رائے سے نواز دیں تو موجودہ فیو آئکن کو تبدیل کر دیا جائے۔ :)

1:
mehfil-color.ico


2:
mehfil-blue.ico
 

باسم

محفلین
رنگوں میں اور خصوصیات میں تبدیلی کی ہے گلاس ریفلیکشن کی تیزی رنگوں کو مدھم کررہی تھی
Type Of Glass Reflection= Frosted Glass
Level of Glass Reflection= Normal
Icon Shadow= None
Sharpen and Contrast= Level +1

b82927c4b644fdbcf32db55c7e9e2ea0.ico


537a7ce4f2ff411b7616f1be8105a99e.ico
 
میرا خیال تو یہ ہے کہ آئیکان نمبر ایک
mehfil-color.ico
ہم سبھی کو پسند ہے اب اسے لگا دینا چاہیے

تقریباً سات گھنٹے قبل ہم نے یہی فیو آئکن شامل کر دیا ہے چاچو۔ آپ جب براؤزر کا کیشے وغیرہ کلئیر کریں گے اور فیوریٹ میں موجود روابط حذف کریں گے تو آپ کو یہی آئکن نظر آئے گا۔ :)
 

وجی

لائبریرین
کافی اچھا لگ رہا ہے مجھے لگ رہا تھا کہ اگر محفل سفید کی جگہ کالے رنگ سے لکھا ہوتا تو اچھا لگتا
لیکن یہ اپنی اصل حالت میں اچھا لگ رہا ہے بہترین

اب میرا خیال ہے کہ جس طرح یہ لوگو لکھا ہے اسی طرح صفحہ اول کے بلکل اوپر جو اردو محفل لکھا ہے اسکو بھی یا تو اسی انداز کا ہونا چاہیئے یا پھر کم از کم اسکو نستعلیق خط میں ضرور ہونا چاہیئے
 
Top