ڈیلفی پروامنگ کے بارے میں معلومات درکار

عارف انجم

محفلین
مجھے ڈیلفی پروگرامنگ کے بارے میں ماہرین سے کچھ بنیادی نوعیت کی معلومات درکار ہیں اور کچھ باتوں کی تصدیق کرنی ہے۔

اس تھریڈ کا سبب: پچھلے چند روز سے میں ایک ٹیکسٹ ایڈیٹر بنانے کی کوشش کر رہا ہوں جو ہن سپیل کی ڈکشنریز استعمال کر سکے۔ کوڈ پروجیکٹ پر وی بی میں ایک پراجیکٹ کی ایگزی ملی ملا جو یہ کام بخوبی کررہی ہے لیکن اس کی رفتار بہت سست ہے بالخصوص اردو ڈکشنری کے ساتھ اور اپیلی کیشن بار بار کریش ہوتی ہے۔متعلقہ ڈیولپر نے ہن سپیل کی ڈاٹ نیٹ کیلئے لائبریری Nhunspellاستعمال کی ہے۔ تلاش کرنے پر مجھے ڈیلفی میں ایک ہن سپیل استعمال کرنے والا پروجیکٹ ملا۔ اس کی رفتار خاطر خواہ بہتر لگتی ہے۔ انٹرنیٹ پر ڈیلفی کےبارے میں سرچ کے بعد چند سوالات کے جواب درکار ہیں۔

1۔۔ کیا ڈیلفی وی بی اور دیگر ڈاٹ نیٹ زبانوں سے واقعی تیز تر ہے یا یہ مفروضہ ہے۔ اگر تیز ہے تو کتنا فرق ہے؟

2۔۔ میرے خیال میں ڈیلفی میں لکھی ونڈوز اپیلی کیشن کو ڈاٹ نیٹ فریم ورک یا کسی دوسرے فریم ورک کی ضرورت نہیں ہوتی اور وہ اپنے بل بوتے پر چلتی ہیں۔ کیا ایسا ہی ہے؟

3۔۔۔ ایک نو آموز، پی ایچ پی اور ورڈ پریس کا پس منظر رکھنے والے شخص کے لیے ڈیلفی پروگرامنگ سیکھنا کس حد تک مشکل ہوگا؟

اور سب سے اہم کہ Embarcadero® Delphi® XE2 کا کوئی مفت/ارزاں ورژن موجود ہے یا کہیں سے حاصل کیا جا سکتاہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فی الحال میں انٹرنیٹ پر معلومات ڈھونڈے بغیر آپ کے سوالات کے جواب دینے کی کوشش کر رہا ہوں، اس لیے یہ قدرے نامکمل ہو سکتے ہیں۔
میں نے اپنے سوفٹویر ڈیویلوپر کیریر کا آغاز بطور ڈیلفی ڈیویلوپر کے ہی کیا تھا۔ ڈیلفی میری پہلی محبت تھی۔ :) لیکن یہ آج سے 10 سال سے بھی زیادہ پرانی بات ہو چکی ہے۔ اس کے بعد میں نے صرف مائیکروسوفٹ کے ٹولز استعمال کیے ہیں۔
پی ایچ پی اور ورڈپریس ڈیویلپمنٹ کا علم ڈیلفی سیکھنے کے لیے براہ راست تو شاید زیادہ فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکتا کیونکہ دونوں میں کوئی خاص مطابقت نہیں ہے۔ البتہ پروگرمنگ کی مبادیات کا علم ہونا بالواسطہ مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
میرے علم کے مطابق ڈیلفی کے حالیہ ورژن ڈاٹ نیٹ رن ٹائم کے لیے اپلیکشنز جنریٹ کرتے ہیں۔ البتہ اس میں آبجیکٹ پاسکل پروگرامنگ لینگویج استعمال ہوتی ہے۔
باقی سوالات کے جوابات میں نہیں جانتا۔
 

عارف انجم

محفلین
بہت شکریہ نبیل بھائی۔ انٹرنیٹ پر مزید سرچنگ سے معلوم ہوا کہ ڈیلفی کا کمپائلر bloodshed کی جانب سے بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ لیکن Embarcadero® Delphi® XE2 کا سٹارٹر ورژن بھی خاصا مہنگا ہے۔ اگر آپ مناسب سمجھیں اور وقت ہو تو نوآموزوں کیلئے ڈیسک ٹاپ ایپلیکشن لکھنے کیلئے موزوں زبان کے بارے میں ایک رہنما تھریڈ لکھ دیں۔ شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ نبیل بھائی۔ انٹرنیٹ پر مزید سرچنگ سے معلوم ہوا کہ ڈیلفی کا کمپائلر bloodshed کی جانب سے بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ لیکن Embarcadero® Delphi® XE2 کا سٹارٹر ورژن بھی خاصا مہنگا ہے۔ اگر آپ مناسب سمجھیں اور وقت ہو تو نوآموزوں کیلئے ڈیسک ٹاپ ایپلیکشن لکھنے کیلئے موزوں زبان کے بارے میں ایک رہنما تھریڈ لکھ دیں۔ شکریہ

میری دانست میں ڈیسک ٹاپ یا ویب اپلیکیشنز کے لیے کوئی ایک موزوں زبان نہیں ہے۔ کسی پروگرامنگ کی زبان یا ٹول کے انتخاب کا انحصار آپ کی ضروریات پر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ہر ایک کی اپنی پسندیدہ پروگرامنگ لینگویج یا پروگرامنگ ٹول بھی ہوتے ہیں۔ میں چونکہ ایک طویل عرصے سے سی شارپ استعمال کر رہا ہوں، اسی لیے اسی میں کام کرنے کو ترجیح دیتا ہوں۔
 

عارف انجم

محفلین
اگر میں غلط نہیں ہوں تو سی شارپ ایپلیکشن ڈاٹ نیٹ فریم ورک کے بغیر نہیں چلتیں۔ مجھے ڈاٹ نیٹ اور win32 پر یا مکمل طور پر خودمختار چلنے والی ایپلیکشنز کے بارےمیں ذہن واضح کرنے کیلئے رہنمائی درکار ہے۔ اس کے بعد کسی ایک زبان کا انتخاب کر سکوں گا۔ فی الوقت مجھے سی شارپ اور سی پلس پلس سمجھنا دوسری زبانوں کے مقابلے میں کافی آسان معلوم ہورہا ہے۔ سی پلس پلس کیلئے میں wxDevکمپائلر استعمال کر رہا ہوں جو مربوط تعمیراتی ماحول Integrated Development Environment بھی فراہم کرتا ہے۔

مزید کچھ سوالات یہ ہیں۔

1۔۔۔کیاسی شارپ جیسی ڈاٹ نیٹ فریم ورک کی ایپلیکشن ونڈوز کے علاوہ دوسرے پلیٹ فارم مثلا لینکس پر بھی چلیں گی۔ ظاہر ہے کہ لینکس مشین پر مونو ہونا ضروری ہوگا۔ میں یہ سمجھنا چاہتا ہوں کہ یہ ایپلیکشنز صرف ڈاٹ نیٹ کی لائبریریز استعمال کرتی ہیں یا ونڈوز کی بھی؟
2۔۔۔ کیا یہ تصور درست ہے کہ ڈاٹ نیٹ کو استعمال کیے بغیر سی پلس پلس کی ایپلیکیشنز زیادہ سبک رفتار ہوتی ہیں؟

3۔۔۔ اور سب سے اہم کہ سی پلس پلس کے استعمال کی صورت میں یونی کوڈ کیلئے کتنے پاپڑ بیلنے پڑیں گے؟

گو کہ یہ پوسٹ موضوع سے کچھ ہٹ گئی ہے لیکن ڈیلفی/ڈیلفائی ، سی پلس پلس یا سی شارپ میں کسی بھی زبان کیلئے میں سبک رفتاری اور portability کی بنیاد پر اس کا انتخاب کرنا چاہوں گا جس کے بعد پوری توجہ صرف اسی پر دینا مقصود ہے۔

رہنمائی کیلئے آپ کا بہت بہت شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سی شارپ سی پلس پلس کے مقابلے میں سیکھنا اور اس کے ذریعے ڈیویلپمنٹ کرنا کہیں آسان ہے۔ سی پلس پلس چونکہ native کوڈ کے طور پر کمپائل ہوتی ہے اور اس کے پروگرامز کو کسی اضافی رن ٹائم کی ضرورت نہیں ہوتی، اس لیے امکان ہے سی پلس پلس میں لکھے گئے پروگرام قدرے رفتار میں بہتر ہوں۔ لیکن ڈیویلوپرز کے لیے ان کے زیر استعمال ٹولز کی prodoctivity کافی اہم ہوتی ہے۔ سی شارپ میں ڈیزائن ٹائم سپورٹ کافی اچھی ہے اور اس کے ذریعے یوزر انٹرفیس ڈیویلپ کرنا آسان ہے۔ آپ کے لیے شاید یہ بات دلچسپی کا باعث ہو کہ سی شارپ کا خالق آندرس ہائلبرگ وہی ہے جس نے ٹربو پاسکل اور ڈیلفی تخلیق کی تھی۔ مونو میری اطلاعات کے مطابق ونڈوز کے لیے بھی موجود ہے۔ سی شارپ میں لکھی گئی اپلیکیشنز عام طور پر صرف ڈاٹ نیٹ رن ٹائم کا استعمال کرتی ہیں لیکن بعض اوقات کچھ ایسی سسٹم سروسز کے استعمال کی ضرورت پیش آ جاتی ہے جس کے لیے ڈاٹ نیٹ رن ٹائم کی سپورٹ موجود نہیں ہوتی۔ ایسی صورت میں P/Invoke کا استعمال کرکے سسٹم سروسز کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
سی پلس پلس میں یونیکوڈ کی سپورٹ شامل کرنے کے لیے میرے خیال میں زیادہ کوشش کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے، اگرچہ اس کا انحصار سی پلس پلس کے کمپائلر پر ہے۔ میرا اس بارے میں تجربہ چھ سال سے بھی زیادہ پرانا ہے جب میں نے ویژوئل سی پلس پلس 6 استعمال کرکے اردو ایڈیٹر اور اردو ایڈیٹر لائٹ لکھے تھے۔ اس وقت تو صرف ایک میکرو سیٹ کرنے سے ہی یونیکوڈ سپورٹ انیبل ہو جاتی تھی۔ اب یقیناً یونیکوڈ کی سپورٹ ویژوئل سی میں کافی بہتر ہو گئی ہوگی۔ دوسرے کمپائلرز کے استعمال کا مجھے تجربہ نہیں ہے۔
 

دوست

محفلین
سی شارپ میں رپھڑ اس وقت پڑتا ہے جب ونڈوز میں تخلیق کیا گیا تصویری مواجہ (جی یو آئی) لینکس پر استعمال کرنے کی کوشش کی جائے۔ اور خصوصاً جب اس میں اردو استعمال کی گئی ہو۔ لینکس پر کام کرنے کے لیے جی ٹی کے شارپ نامی ٹول کٹ کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ لیکن جی ٹی کے شارپ پر پچھلے کئی ماہ (شاید ایک سال) سے کوئی خاص کام نہیں ہو رہا۔ جی ٹی کے 3 آ چکی ہے لیکن اس کی سی شارپ بائنڈنگ آنے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ مزید یہ کہ مونو اب سوسی (مونو کی مادر کمپنی) سے الگ ہو کر ایک اور کمپنی کے تحت جا چکا ہے۔ اور ان کا بنیادی فوکس مونو ٹچ پر ہے۔ یعنی مونو استعمال کر کے اینڈرائڈ اور آئی فون/ آئی پیڈ کے اطلاقیے تخلیق کرنا۔مزید تفصیلات کے لیے mono-project.com
 

عارف انجم

محفلین
کل کی پوری رات eEmbarcadero والوں کے مختلف ڈیلفائی سٹوڈیو ڈھونڈتے انسٹال کرتے گزری لیکن مقصد حاصل نہ ہوا۔ Embarcadero EX2 سٹوڈیو prismانسٹال کرتا ہے جو ڈاٹ نیٹ اور مونو میں ڈیولپمنٹ کے لیے ہے۔ یہاں تک کہ اس کا ایک IDE مائیکروسافٹ ویژول سٹوڈیو پروفیشنل کے شیل پر مبنی ہے اور پوری اپیلیکشن ویژول سٹوڈیو کی طرح دکھائی دیتی ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اس میں وی بی ، سی شارپ وغیرہ کے بجائے ڈیلفائی کے ڈاٹ نیٹ پروگرام بنتے ہیں۔

مجھے تلاش تھی ڈیلفائی کی اس IDE کی جو win32 کے لیے پروگرام بنانےمیں مدد دے۔ Embarcadero کا ایک اور سوٹ RAD Studioکے نام سےآتا ہے جس میں ڈیلفائی اور سی پلس پلس بلڈر شامل ہوتے ہیں۔ لیکن اس کا ٹرائل ورژن محض 30دن کا ہے اور وہ بھی انٹرنیٹ سے براہ راست انسٹال ہوتا ہے جس کیلئے متواتر ہائی سپیڈ کنکشن کے ساتھ خاصا وقت درکار ہے۔ دوسرے ذرائع سے جو ورژن ملے ان میں سے کوئی بھی کام کا نہیں نکلا۔ بہر حال کوشش جاری ہے۔

ایک دلچسپ بات یہ سامنے آئی کہ ++WxDev-C بھی ڈیلفائی میں ہی لکھا گیا ہے۔

اب تک میرا تاثر یہ ہے کہ ڈیلفائی میں سب سے کم کوڈ لکھنا پڑتا ہے۔۔۔۔ کیا ایسا ہی ہے؟
 
Top