جاسم محمد
محفلین
ڈیل کا تاثر درست نہیں ہے احتساب کا عمل جاری رہے گا، وزیراعظم
ویب ڈیسک منگل 12 نومبر 2019
نواز شریف قانونی تقاضے پورے کر کے باہر جائیں حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی، عمران خان۔ فوٹو:فائل
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک بھیجا جارہا ہے، ڈیل کا تاثر درست نہیں ہے احتساب کا عمل جاری رہے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر حکومتی بیانیے پر مشاورت ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک بھیجا جارہا ہے، اور سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے قانونی پہلو وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم دیکھ رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے واضح موقف دے چکی ہے، نواز شریف قانونی تقاضے پورے کر کے باہر جائیں حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔
وزیراعظم نے ترجمانوں کو نواز شریف کے علاج سے متعلق حکومتی مؤقف کا سیاسی تاثر زائل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل کا تاثر درست نہیں ہے احتساب کا عمل جاری رہے گا۔