فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
اس طویل مضمون کو پڑھنے کے بعد ايسا لگتا ہے کہ اس مصنف کو مضحکہ خیز سازشی نظریات پر مضبوط يقین ہے. يہ کس طرح ممکن ہے کہ ايک طرف تو امریکہ پاکستان میں ڈینگی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور دوسری جانب پاکستان میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے لاکھوں ڈالر خرچ کر رہا ہے؟
ميں اس سلسلے میں کچھ حقائق اور اعداد و شمار فراہم کرنا چاہوں گا۔ مالی سال 2010 ء کے دوران، امریکی حکومت نے پاکستان میں صحت کے متعلق درپيش خطرات سے نمٹنے کے لئے 221 ملين ڈالر خرچ کيے۔ جس سے نئے حفاظتی ٹیکوںاور ويکسينيشن کی فراہمی کو يقينی بنايا گیا، متعدی اور دیگر بیماریوں پر اعداد و شمار کا جمع کرنا، ان کی تشریح اور عمل درآمد کرنے ميں حکومت پاکستان کی مدد کرنا، انسانی وسائل کی منصوبہ بندی اوران کی صلاحیت کو بہتر بنانا، لاجسٹک اور بنیادی طبی سامان کی حصولی کے نظام ميں بہتری لانا اس امدادی پيکج کا حصہ ہے۔
امریکی حکومت اکتوبر 2005ء میں شمالی پاکستان ميں آنے والے زلزلے کے بعد امداد اور تعمیر نو کے سلسلے ميں سب سے آگے رہا۔ دیگر عطیہ دہندگان کے ساتھ مل کر امريکہ نے 2.6 ملین زندہ بچ جانے والے لوگوں کے لئے طبی امداد اور سماجی حمایت فراہم کے ساتھ ساتھ ان کی آباد کاری میں مدد کی۔
يہ قابل غور بات ہے کہ ضرورت مند اور بيمار لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے کچھ عناصر ان بے بنیاد الزامات پر اپنی توجہ مرکوز کيے ہوئے ہيں کہ امریکہ ڈينگی کو پاکستان میں ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے جبکہ حقيقت يہ ہے کہ قدرتی طور پر ڈینگی کو حیاتیاتی جنگ کے طور پر استعمال کرنا ممکن ہی نہیں ہے يہ مرض صرف مچھر کاٹنے کی وجہ سے ہی پھیلتا ہے۔ یہ آسانی سے پھیلنے والا جراثيم نہيں ہے مثال کے طور پر ہوا میں بوندوں کے ذریعے پھيلاؤ جو کہ حياتياتی جنگ کے ليے ضروری ہوتا ہے۔
ڈينگی دنیا بھر ميں ویکٹر سے پيدا ہونے والی وائرل بیماری ہے، يہ Aedes مچھر جس ميں کوئ ايک بھی ڈينگی وائرس ہو، کے کاٹنے کی وجہ سے انسان کے جسم میں منتقل ہوتی ہے۔ يہ بيماری دنیا کے ابر آلود اور نیم ابر آلود عالقوں میں پائ جاتی ہے۔ يہعلامات متاثرہ مچھر کے کاٹنے کے بعد 3-14 دن ظاہر ہوتی ہیں، ڈينگی بخار نومولود بچوں، کمسن بچوں اور با لغوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ورلڈ ہيلتھ ارگنائزیشن کے تخمينے کے مطابق دنیا میں 2.5 ارب افراد جو کہ دنیا کی آبادی کا ایک تہائ سے زائد ہے ايسے علاقوں میں رہائش پذیر ہیں جہاں ڈینگی کے خطرات کا احتمال رہتا ہے ۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall