نبیل
تکنیکی معاون
سکاٹ لینڈ کے ڈینی میکاسکل ماؤنٹین بائیک پر سٹنٹ دکھانے کے لیے مشہور ہیں اور ان کی ویڈیوز یوٹیوب پر بے انتہا مقبول بھی ہیں۔ ان کی ایک ویڈیو The Ridge میں ڈینی میکاسکل انتہائی خطرناک چٹانی رستوں اور عمودی گہرائیوں کے ساتھ ماؤنٹین بائیک چلاتے نظر آتے ہیں۔ مجھ پر تو ویڈیو میں ہی ان خطرناک رستوں کو دیکھ کر ہی سنسنی طاری ہو جاتی ہے۔ ذیل میں اس ویڈیو کا ربط ہے جس میں ڈینی میکاسکل کی ناقابل یقین مہارت دیکھی جا سکتی ہے۔ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں میوزک ٹریک کا انتخاب بھی خوب ہے۔