ڈین جونز انتقال کرگئے

آورکزئی

محفلین
سابق آسٹریلین بلے باز اور معروف کرکٹ کمنٹیٹر ڈین جونز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈین جونز اس وقت کمنٹری کے سلسلے میں بھارت میں موجود تھے اور کورونا کے باعث ممبئی کے ایک سیون اسٹار ہوٹل میں بائیو سیکیور ماحول میں وقت گزار رہے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق آسٹریلین کرکٹر کو دل کا شدید دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

59 سالہ ڈین جونز نے آسٹریلیا کی جانب سے 52 ٹیسٹ اور 164 ون ڈے کھیلے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 216 رنز تھا جب کہ ایک روزہ میچوں مین انہوں نے 11 سنچریاں اور 46 ففٹیز اسکور کیں۔

ڈین جونز پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ اور مینٹور تھے اور وہ مختلف ممالک کی لیگز میں کمنٹری بھی کر چکے تھے۔

30 جنوری 1984 میں پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچوں میں ڈیبیو کرنے والے ڈین جونز نے 6 اپریل 1994 میں اپنا آخری میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا۔
 
آورکزئی

محفلین
EirGzoUWoAIl4AO
 
محمد وارث

لائبریرین
انتہائی افسوسناک خبر، ہماری جوانی کے دنوں کے ہیرو تھے یہ۔ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کا معاملہ فرمائیں۔
 
بہت افسوسناک خبر ہے۔
محترم ذیشان صاحب !
جونز کے انتقال پر واقعی ملال ہے ۔
آپ سے اِس اچانک ملاقات پر عروض ڈاٹ کام سے متعلق ایک عرضداشت بھی پیش ہے ۔گو یہ موقع نہیں
مگر کیوں نہ اِس ملاقات کا فائدہ اٹھایالیاجائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم جس طرح تقطیع کے پیج پر اشعار کی مکمل تقطیع بھی مل جاتی ہے ایسے ہی اصلاح کے صفحے پر یہ تقطیع دے
دی جائے تو کیا مضائقہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بے موقع گزارش پر معذرت کا خواستگار ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
بابا-جی

محفلین
چھکا مارنے کا کیا ہی مُنفرد انداز تھا۔ جارحانہ مزاج کے کھلاڑی تھے۔ ڈین جونز کی اچانک موت کی خبر شائقینِ کرکٹ کے لیے ایک دھچکا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
محترم ذیشان صاحب !
جونز کے انتقال پر واقعی ملال ہے ۔
آپ سے اِس اچانک ملاقات پر عروض ڈاٹ کام سے متعلق ایک عرضداشت بھی پیش ہے ۔گو یہ موقع نہیں
مگر کیوں نہ اِس ملاقات کا فائدہ اٹھایالیاجائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم جس طرح تقطیع کے پیج پر اشعار کی مکمل تقطیع بھی مل جاتی ہے ایسے ہی اصلاح کے صفحے پر یہ تقطیع دے
دی جائے تو کیا مضائقہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بے موقع گزارش پر معذرت کا خواستگار ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مکالمہ کرتے تو بہتر ہوتا۔

مضائقہ تو کوئی نہیں ہے البتہ میری سستی آڑے آ گئی۔ اب دیکھتا ہوں اگلی فرصت پر شاید کچھ حل نکل آئے۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
افسوس ۔ ہماری نوجوانی میں خوب معروف کھلاڑی تھا ۔
ویسے کھلاڑی کی صحت اور کسی ہیلتھ ہسٹری کی کوئی بات سامنے نہیں آرہی خبروں میں ۔ انسٹھ سال تو کوئی خاص عمر نہیں سپورٹس مین کے لیے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
افسوس ۔ ہماری نوجوانی میں خوب معروف کھلاڑی تھا ۔
ویسے کھلاڑی کی صحت اور کسی ہیلتھ ہسٹری کی کوئی بات سامنے نہیں آرہی خبروں میں ۔ انسٹھ سال تو کوئی خاص عمر نہیں سپورٹس مین کے لیے۔
انکی شخصیت شاید "ٹائپ اے" قسم کی تھی اور اس ٹائپ میں دل کے مسائل جلد پیدا ہونے کے زیادہ چانس ہوتے ہیں، شایداس قسم کی کوئی وجہ رہی ہو۔
Type A and Type B personality theory - Wikipedia
Type A Triggers Heart Disease
 
Top