ڈیٹا بیس ڈیٹابیس

اگر لکھنے سے مراد نئے اسباق لکھنا جیسے آپ پائیتھون میں لکھ رہے ہیں تو معذرت کیونکہ میں چاہنے کے باوجود یہ کام نہیں کر پایا۔ لیکن اگر کچھ سوالوں کی وضاحت /جواب کے لئے لکھنا پڑا تو کافی لکھ سکوں گا۔ :)

نئے اسباق پر بھی کام ہو سکتا ہے مگر میں چاہوں گا کہ اب اس پراجیکٹ پر ہم مل کر کام کریں کیونکہ ایک ایک اور دو گیارہ اور کبھی اس سے بھی زیادہ ہو تے ہیں۔

چلو تھوڑا سا شروع کریں۔ ایک دھاگہ کھولنے کی فرمائش ہے میری جس میں ڈیٹا بیس پر مشتمل عنوانات کا اجمالی خاکہ ہو ، پھر میں بھی اس میں کود پڑوں گا۔ :)
 
مجھے بہت زیادہ تو نہیں پتا، بس اتنا پتہ ہے کہ ایک ڈیٹابیس میں ٹیبل ہوتے ہیں ، جن میں Rows ہوتی ہیں، ان میں ہر Row میں مختلف ڈیٹا ٹائپ کو سٹور کروایا جاسکتا ہے۔ اسکے علاوہ اگر آپ نے اپنی ڈیٹابیس کو کسی مخصوص سافٹ ویر یا فرنٹ اینڈ ہینڈلر سے کنکٹ کرنا ہو تو ، اسکے لیے مخصوص کنکشن ٹائپ ہوتی ہے جسے مختلف طریقے سے کنفگر کیا جاتا ہے۔

:battingeyelashes:

بہت زیادہ کا دعوی تو جو کرتا ہے مجھے اس پر سب سے پہلے شک ہوتا ہے کہ اسے زیادہ نہیں پتہ :D

کسر نفسی سے کام نہیں لوں گا مگر بہت زیادہ میں بھی نہیں جانتا مگر بنیادی چیزوں کو البتہ کافی دفعہ کیا ہے اور جانتا ہوں تو اس پر روشنی ڈال سکوں گا اور اسی بہانے کچھ عنوانات اور موضوعات کی گہرائی تک پہنچنے کی بھی کوشش کریں گے۔

آپ کی فرمائش پر کام تقریبا شروع ہو گیا ہے ۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
پسند کیا ہے ایک تو ابن سعید نے ، وہ کمپیوٹر سائنس کے دھاگوں پر دلچسپی ضرور دکھائیں گے مگر ڈیٹا بیس پر ان کے تبصرے اور تنقید آنے کی توقع بہت کم ہے۔

قیصرانی بھی پسند اور ساتھ دے گا مگر اس کے ذمہ کچھ اور اہم کام ہیں اور وہ ان میں کافی مصروف ہے۔

قرۃالعین اعوان کا مجھے نہیں پتہ کہ ان کی ڈیٹا بیس میں کیا دلچسپی ہے کیونکہ صرف پسند سے کچھ پتہ نہیں چلتا۔

حسیب بھی اب صرف پسند اور ایک آدھ جملہ لکھ کر چلا جاتا ہے مگر صحیح معنوں میں شامل نہیں ہوتا۔

مغل صاحب کا آنا حیران کن ہے :)

محمدصابر سے البتہ امید ہے اور اگر وہ بھی مواد شامل کرنے کی حامی بھریں تو پھر جلدی شروع ہو سکتا ہے۔
محب علوی، تم موضوعات لکھ دیا کرو۔ میں فارغ وقت میں ان پر ہاتھ صاف کر دیا کروں گا کہ تعریفیں کئے عرصہ بیتا :)
 
بہت زیادہ کا دعوی تو جو کرتا ہے مجھے اس پر سب سے پہلے شک ہوتا ہے کہ اسے زیادہ نہیں پتہ :D

کسر نفسی سے کام نہیں لوں گا مگر بہت زیادہ میں بھی نہیں جانتا مگر بنیادی چیزوں کو البتہ کافی دفعہ کیا ہے اور جانتا ہوں تو اس پر روشنی ڈال سکوں گا اور اسی بہانے کچھ عنوانات اور موضوعات کی گہرائی تک پہنچنے کی بھی کوشش کریں گے۔

آپ کی فرمائش پر کام تقریبا شروع ہو گیا ہے ۔ :)

شکرا" یا حبیبی ، ہذا فٹافٹا ، انتظارا" شدید" :biggrin:
 
محمدصابر

محفلین
نئے اسباق پر بھی کام ہو سکتا ہے مگر میں چاہوں گا کہ اب اس پراجیکٹ پر ہم مل کر کام کریں کیونکہ ایک ایک اور دو گیارہ اور کبھی اس سے بھی زیادہ ہو تے ہیں۔

چلو تھوڑا سا شروع کریں۔ ایک دھاگہ کھولنے کی فرمائش ہے میری جس میں ڈیٹا بیس پر مشتمل عنوانات کا اجمالی خاکہ ہو ، پھر میں بھی اس میں کود پڑوں گا۔ :)
معذرت چونکہ آج کل میرا پائیتھون سیکھنے والا شوق بھی ماند پڑ رہا ہے کیونکہ مجبورا اینڈرائیڈ سیکھنا پڑ رہا ہے۔ دو ہفتوں میں ابھی تک ہیلو ورلڈ ہی لکھا جا سکا ہے۔ وہ بھی اپنا حوصلہ بڑھانے کے لئے کاپی پیسٹ سے کام چلا کر کیا ہے :(
 
رانا

چلیں آپ اینڈرائڈ سیکھیں کیونکہ مجھ پر بھی پچھلے دہ ماہ سے اینڈرائڈ سیکھنے کا بھوت سوار ہے۔ اسی بہانے آپ سے کچھ ہیلپ مل جائے گی۔:) میں نے بھی دو دن لگا کر صرف ہیلو ورلڈ ہی لکھا تھا اور آپ کی طرح کاپی پیسٹ سے کام چلا کر۔;) اب مہینے بھر سے پھر چھوڑا ہوا ہے کیونکہ ایک ڈاٹ نیٹ کا پروجیکٹ ملا ہوا ہے اس کے بعد دوبارہ شروع کروں گا۔

محب بھائی اور قیصرانی بھائی! ڈیٹا بیس پر اگر کچھ ہوسکا تو حصہ ڈالنے کی کوشش کروں گا۔ ایک مرتبہ query optimization پر کچھ مغز کھپایا تھا اس میں سے جو تھوڑا سا سمجھ آیا ہے وہ کسی وقت شئیر کروں گا۔ باقی میری معلومات بھی بنیادی سطح کی ہی ہیں جتنی کہ ایک beginner کی ہوتی ہیں۔
 
توبہ ٹوٹ گئے ہاتھ پاؤں عربی کے

اور اس کار خیر کا سہرا بھی آپ کے سر سجتا ہے :applause: ، آپ سے ہی ابھی تک میرے عربی کورس کی آوٹ لائین نہیں بن رہی :waiting:
پر قصور آپکا بھی نہیں ، وہ بقول شاعر:

تری چُستی کی انتہا چاہتا ہوں
مری سادگی تو دیکھ میں کیا چاہتا ہوں :embarrassed::jokingly:
 
محمدصابر

محفلین
چلیں آپ اینڈرائڈ سیکھیں کیونکہ مجھ پر بھی پچھلے دہ ماہ سے اینڈرائڈ سیکھنے کا بھوت سوار ہے۔ اسی بہانے آپ سے کچھ ہیلپ مل جائے گی۔:) میں نے بھی دو دن لگا کر صرف ہیلو ورلڈ ہی لکھا تھا اور آپ کی طرح کاپی پیسٹ سے کام چلا کر۔;) اب مہینے بھر سے پھر چھوڑا ہوا ہے کیونکہ ایک ڈاٹ نیٹ کا پروجیکٹ ملا ہوا ہے اس کے بعد دوبارہ شروع کروں گا۔

محب بھائی اور قیصرانی بھائی! ڈیٹا بیس پر اگر کچھ ہوسکا تو حصہ ڈالنے کی کوشش کروں گا۔ ایک مرتبہ query optimization پر کچھ مغز کھپایا تھا اس میں سے جو تھوڑا سا سمجھ آیا ہے وہ کسی وقت شئیر کروں گا۔ باقی میری معلومات بھی بنیادی سطح کی ہی ہیں جتنی کہ ایک beginner کی ہوتی ہیں۔
آپ اینڈرائیڈ والا دھاگہ کھولیں اور اس میں اینڈرائیڈ کی پروگرامنگ کے لئے بنیادی سافٹویئرز کی انسٹالیشن کا طریقہ کار لکھ چھوڑیں۔ پھر میں آپ سے سوال پوچھتا ہوں۔ :) :p
 
زبردست۔ یہ اچھا آئیڈیا دیا ہے آپ نے۔ اس طرح خود بھی سیکھا جاسکتا ہے اور دوسرے کئی بھی فائدہ اٹھاسکیں گے۔ اب کوشش کرتا ہوں کچھ تھوڑا سا وقت نکالنے کی۔
 
رانا

محفلین
تھوڑا سا وقت نکل سکا اب تک کہ نہیں رانا :)۔
ارے کہاں محب بھائی! پتہ نہیں اتنی مصروفیات کہاں سے ایک ساتھ آجاتی ہیں کہ ایک ختم ہونے کے قریب ہو تو دل کو کچھ خوشی ہوتی ہے کہ چلو اب فرصت ملنے ہی والی ہے۔ لیکن اس سے پہلے ہی کہیں اور الجھ جانا پڑتا ہے۔:(
 
بھائی صاحب ، پائتھون کے متوازی ایک دھاگہ چل رہا ہے اس وقت

Introduction to Databases

اس پر گاہے گاہے نظر مارتے رہیے گا تاکہ کچھ تبصرے یا مواد شامل ہو جائے یا وضاحت ہو سکے۔
 
ہم بھی سیکھیں گے ڈیٹا بیز۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔خواہ۔۔۔ ۔۔۔ اوریکل ہو۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔یا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ایس کیو ایل۔

باقاعدہ طور پر ڈیٹابیس کورس تو کچھ دیر بعد شروع ہوگا ، اس وقت stanford کے کورس پر ایک دھاگہ کھولا گیا ہے جس کا ربط اوپر دیا ہے۔
 
Top