ڈیٹا برابر (synchronise) کرنا

asakpke

محفلین
یہ ان دنوں کی بات ہے جب آتش جوان تھا، یعنی میں کامسٹیٹس واہ یونیورسٹی میں اپنی کمپیوٹر ماسٹر ڈگری کر رہا تھا۔ میرا تازہ ترین ڈیٹا کبھی ہوسٹل پی سی پر ہوتا تھا اور کبھی کیمپس میں۔ میں اس تازہ ترین ڈیٹا کی کاپی فلیش ڈرائیو میں رکھتا تھا۔ عام طور پر ہم لوگ بار بار پورے پورے فولڈرز کاپی پیسٹ کر دیتے ہیں، جبکہ نیا ڈیٹا یا تبدیل شدہ ڈیٹا تھوڑا ہی ہوتا ہے۔ یا جب کام زیادہ ہو جائے تو یہ یاد رکھنا کہ کونسا ڈیٹا تازہ ترین ہے، مشکل ہے۔

اس مسلے کے حل کے لیے کچھ عرصہ قبل کام کیا تھا، جس میں کچھ خامیاں تھیں۔ اب اسے بہتر کیا تو خیال آیا کہ کیوں نہ دوبادہ سے شیئر کر دیا جائے۔ یہ کام وژؤل بیسک سکریپٹ میں کیا گیا ہے، یعنی یہ صرف ونڈوز کے لیے ہے اور سارا کام میں نے نہیں کیا بلکہ کچھ انٹرنیٹ سے بھی مدد لی ہے۔ کوئی بھی اسکا کوڈ دیکھ یا تبدیل کر سکتا ہے اور اسکو چلانے کے لیے انسٹال کرنے کی ضرورت نہں ہے۔

ڈیٹا برابر (synchronise) کرنا

اوپر لینک پر کلک کریں اور وہاں دائیں طرف ڈائنلوڈ پر کلک کر کے اتار لیں۔ اور چلائیں

پہلے سورس متنخب کریں جہاں سے ڈیٹا کاپی کرنا ہے۔ پھر ٹارگٹ متنخب کریں جہاں پر ڈیٹا کاپی کرنا ہے۔ بس پھر اللہ اللہ کریں :)۔

اگر دونوں طرف ڈیٹا برابر (synchronise) کرنا ہو تو ایک دفعہ سورس سے ٹارگٹ کی طرف چلائیں اور دوبارہ ٹارگٹ سے سورس کی طرف چلائیں۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صرف نئی یا تبدیل شدہ فائیلز کو ہی کاپی کرئے گا۔ اور سورس و ٹارگٹ کی تازہ ترین فائیلز ٹارگٹ پر آ جائیں گی۔

یہ کام بنیادی طور پر میں نے اپنے لیے کیا تھا، مگر آپ بھی فائدہ اٹھا لیں تو حرج نہیں، پر دعائوں میں ضرور یاد رکھیں۔


ماخظ: میری اردو بلاگ، ڈیٹا برابر (synchronise) کرنا
 

انجانا

محفلین
شکریہ مجھے اس ٹول کی ضرورت تھی جو کہ آج پوری ہوگئی۔ کیا ایسا ہو سکتا ہےکہ ٹارگٹ اور سورس فولڈر پہلے ہی سے متعین ہو اور بار بار سورس اور ٹارگٹ دینے کی زحمت سے بچا جائے؟
 

asakpke

محفلین
شکریہ مجھے اس ٹول کی ضرورت تھی جو کہ آج پوری ہوگئی۔ کیا ایسا ہو سکتا ہےکہ ٹارگٹ اور سورس فولڈر پہلے ہی سے متعین ہو اور بار بار سورس اور ٹارگٹ دینے کی زحمت سے بچا جائے؟

جی بلکل یہ کام بڑی آسانی سے کیا جا سکتا ہے
'Synchronize Data 2012-01-06-01.bat' فائل پر رائیٹ کلک کر کے 'Edit' پر کلک کریں تو یہ فائل نوٹ پیڈ میں کھل جائے گی
اب اس لائین
کوڈ:
strSource = BrowseFolder( "", True, "Select a SOURCE folder:" )
کو اپنے سورس سے بدل دیں مثلا
کوڈ:
strSource = "C:\Your Source Folder\And Its Path"

اسی طرح آپ 'strDestination ' میں اپنے ٹارگٹ سے بدل دیں مثلا
کوڈ:
strDestination = "C:\Your Destination Folder\And Its Path"
 
Top