بھائی آپ کمپیوٹر مارکیٹ جانا ۔ اس کو کہنا مجھے نیٹ ورکنگ کیلیے کراس کیبل بنا دو۔ وہ سمجھ جائے گا ۔ اس کی لمبائی آپ کو علم ہو گی کہ دونوں پی سی کے درمیان فاصلہ کتنا ہے۔
جیسے ہی کراس کیبل دونوں کے لین کارڈز میںلگاو گے دونوں لین کارڈ کنکٹ ہو جائیں گے ۔ اس کے بعد ایک پی سی کے لین کارڈ کی پراپرٹیز میں جانا ۔ ٹی سی پی آی پی کی پراپٹیز میں جانا اور اس کا آئی پی یہ رکھنا 192.168.0.1 پھر سب ماسک والے خانے پر کلک کرنا ویلیو لکھی آجاے گی ۔ اس کو اوکے کر کے کلوز کر لینا ۔ اسی طرح دوسرے پی سی میں آئی پی 192.168.0.2 رکھنا اور سب نیٹ ماسک کی ویلیو پر کلک کرنا خود ہی لکھی آجائے گی ۔
اس کے بعد Network Connections میں جانا ۔
پھر سایڈ مینو میں setup home or small office network پر کلک کر دینا۔
اس کے بعد ایک نیو ونڈو باکس آجائے گا اس میں یہ ترتیب رکھنا
next
next
other
this computer belongs to a network that doesnt have internet سلیکٹ کر کے پھر نیکسٹ
یہاں کمپیوٹر ڈسکرپشن کا آپشن آئے گا وہاں کچھ بھی لکھ دینا ۔ پھر نیکسٹ
ورک گروپ نیم ۔۔۔ MSHOME
یہاں جیسے ہی نیکسٹکرو گے اگلے آپشن میں
turn on file and printer sharing پر کلک کرنا پھر نیکسٹ
پھر نیکسٹ ۔۔۔۔ یہاں پراسس ہو گا ۔
پھر چار آپشن آئیں گے اس میں
just finish the wizard . i dont need run the wizard on other computer
پھر نیکسٹکر کے ری سٹارٹکر لینا ۔
بالکل یہی عمل دوسرے پی سی پر بھی کرنا ۔
اس کے بعد آپ کی شیرینگ کی تیاری مکمل ہو چکی ہے ۔ اب آپ کوئی بھی فایل دونوں پی سیز کے درمیان شئر کر سکتے ہیں ۔