رانا
محفلین
چیٹ بوٹس کی بات ہورہی ہے تو لگے ہاتھوں علی بابا کے چیٹ بوٹ QWEN چیٹ کا بھی ذکر کردیا جائے۔ یہ بھی چیٹ جی پی ٹی اور دیگر کی طرز کا ایک ملٹی پرپز اے آئی ماڈل ہے اور اچھی پرفارمنس ہے۔ البتہ یہ سارے بوٹس اردو سیکھنے کے لئے پتہ نہیں کہاں کہاں منہ مارتے ہیں کہ ہر ایک کے جواب میں کچھ نہ کچھ ایسے جناتی الفاظ ضرور ملتے ہیں جو زندگی میں پہلی بار نظر سے گزرے ہوتے ہیں۔ مثلاً اس چیٹ بوٹ نے اپنے تعارف میں ایک لفظ استعمال کیا ’’عام استعمال کے لیے طراحی شدہ‘‘۔ یہ طراحی شدہ تو بیلسٹک میزائل کی طرح میرے سر کے اوپر سے سے گزر گیا۔