ڈیکوٹائپ نستعلیق اوپن ٹائپ میں ایک کمپوزیشن

السلام علیکم دوستوں
یہ ڈیکوٹائپ نستعلیق اوپن ٹائپ میں غالب کے ایک شعر کی کمپوزیشن ہے، اُمید ہے احباب کو پسند آئے گی
12168638_976558195740061_1413357814_o.jpg
 
آخری تدوین:
زبردست جناب
کتنے فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اس خوبصورت فونٹ پر؟
عبدالحفیظ بھائی اسپر کافی حد تک کام ہوچکا ہے، اشکال کا تجزیہ ختم ہوچکا ہے، البتہ یہ فونٹ کریکٹر بیس ہی ہوگا اسکا لگیچر بیس بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میں کوشش کرونگا کہ ڈیکوٹائپ والوں کی کرننگ کو اوپن ٹائپ میں بھی قائم رکھ سکوں۔
یہ آن لائن ٹائپ کرکے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ فونٹ ابھی تک شائد ڈیکو کے علاوہ کسی کے پا س نہیں۔
جی محترم آصف اثر یہ نمونہ فی الوقت آنلاین ہی ڈیزاین کرلیا گیا ہے، البتہ یہ بات کہ یہ فونٹ ڈیکوٹائپ کے علاوہ کسی کے پاس نہیں ہے درست نہیں، میں نے اس فونٹ کے گلفس حاصل کیئے ہیں اور اشکال کا تجزیہ کرکے اسکا کیلٹ بھی بنا چکا ہوں، کچھ خاص احباب کو نمونہ بھی بھیج چکا ہوں گلفس کا، ان شاء اللہ امید ہے کہ جلد ہی آپ سب کو بھی مل جائے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
البتہ یہ فونٹ کریکٹر بیس ہی ہوگا اسکا لگیچر بیس بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،

ویسے تو کیریکٹر فونٹ ہی بہت اچھا لگ رہا ہے، لیکن لگیچرز پر کام نہ کرنے کی کیا وجہ ہے؟ کیا سعد نستعلیق فونٹ کی طرح لگیچرز جنریٹ کروا کر شامل نہیں کیے جا سکتے؟
 
arifkarim

معطل
ویسے تو کیریکٹر فونٹ ہی بہت اچھا لگ رہا ہے، لیکن لگیچرز پر کام نہ کرنے کی کیا وجہ ہے؟ کیا سعد نستعلیق فونٹ کی طرح لگیچرز جنریٹ کروا کر شامل نہیں کیے جا سکتے؟
کیریکٹر کا لگیچر بنانا کوئی زیادہ مشکل کام نہیں ہے۔ اگر کیریکٹر میں کرننگ کام نہ کری تو لگیچر بنا کر جنریٹ کر وا لیں گے۔
 
ویسے تو کیریکٹر فونٹ ہی بہت اچھا لگ رہا ہے، لیکن لگیچرز پر کام نہ کرنے کی کیا وجہ ہے؟ کیا سعد نستعلیق فونٹ کی طرح لگیچرز جنریٹ کروا کر شامل نہیں کیے جا سکتے؟
لگیچرز جنریٹ کروائے جاسکتے ہیں نبیل بھائی، لیکن امید ہے لگیچرز کی ضرورت نہیں پڑھے گی، کیونکہ فونٹ کا کریکٹر بیس بہت خوبصورت ہے، نیز لگیچرز خوبصورتی اور کرننگ کیلئے بنائی جاتی ہے، فونٹ کریکٹر بیس میں خوبصورت ہے جبکہ کریکٹر کرننگ پھر بھی کچھ تجربات کیئے ہیں، جو کہ کافی حوصلہ افزا ہے، اسلئے کرننگ کیلئے بھی ان شاء اللہ لگیچرز کی ضرورت نہیں پڑھے گی۔
کیریکٹر کا لگیچر بنانا کوئی زیادہ مشکل کام نہیں ہے۔ اگر کیریکٹر میں کرننگ کام نہ کری تو لگیچر بنا کر جنریٹ کر وا لیں گے۔
اگر لگیچرز کی ضرورت پڑھے تو ظاہر ہے پھر آپ ہے نا، البتہ مجھے نوے فیصد امید ہے کہ لگیچرز کی ضرورت نہیں پڑھے گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
کیریکٹر بیس یقینا خوبصورت ہے، لیکن لگیچرز کی ضرورت پھر بھی پڑ سکتی ہے۔ کم از کم ماضی میں فونٹ رینڈرنگ سسٹمز میں بگز کی وجہ سے اکثر اوقات الفاظ ٹوٹے ہوئے نظر آتے تھے اور ایڈوبی کی اپلیکیشنز میں اردو نہیں لکھی جاتی تھی، اسی لیے لگیچرز کی ضرورت پڑی تھی۔
 
ماضی میں یقینا فونٹ رینڈرنگ میں مسائل تھے جنکو اب کافی حد تک حل کیا جاچکا ہے، اڈوبی اپلیکیشنز میں بھی اردو کی سپورٹ کافی حد تک شامل کی جا چکی ہے، لیکن پھر بھی کچھ کہا نہیں جاسکتا، میرے اندازے کے مطابق اسکے کرننگ ٹیبلز بہت زیادہ ہونگے وولٹ کمپائلیشن فیل ہونے کا ڈر البتہ موجود ہے، سوائے وولٹ کمپائلیشن فیل ہونے کے ڈر کے علاوہ فی الوقت کوئی مسئلہ پیش نہیں ہے۔
 
arifkarim

معطل
کیریکٹر بیس یقینا خوبصورت ہے، لیکن لگیچرز کی ضرورت پھر بھی پڑ سکتی ہے۔ کم از کم ماضی میں فونٹ رینڈرنگ سسٹمز میں بگز کی وجہ سے اکثر اوقات الفاظ ٹوٹے ہوئے نظر آتے تھے اور ایڈوبی کی اپلیکیشنز میں اردو نہیں لکھی جاتی تھی، اسی لیے لگیچرز کی ضرورت پڑی تھی۔
میرے تو خیال میں نوری نستعلیق کی خوبصورتی اور رینڈرنگ اسپیڈ کی وجہ سے اسکی ضرورت پڑی تھی۔ کیونکہ اس زمانہ میں پاک نستعلیق کا بدھا پن اور نفیس نستعلیق کی سست رفتاری ایسے مسائل تھے کہ نیٹ پر یہ اپنی اصل حالت میں ناقابل استعمال تھے۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
وولٹ کمپائلیشن فیل ہونے کا ڈر البتہ موجود ہے، سوائے وولٹ کمپائلیشن فیل ہونے کے ڈر کے علاوہ فی الوقت کوئی مسئلہ پیش نہیں ہے۔
اب تو آپ وولٹ سے باہر بھی ٹکروں کی شکل میں فانٹ کمپائل کر سکتے ہیں۔ بس پی ایس نیمز فانٹ کریٹر والے ہونے چاہیے :)
 
Top