ڈیکو ٹائپ نستعلیق کشیدہ پر کام!

arifkarim

معطل
حال ہی میں مشہور زمانہ ڈیکوٹائپ نستعلیق کے کشیدہ ورژن کے گلفس کو اوپن ٹائپ میں کنورٹ کرنے کا موقع ملا:
b812.gif

ماہرین خطاطی ذرا چیک کر کے بتائیں کہ کیسا لگ رہا ہے؟:)
شاکرالقادری متلاشی عبدالمجید
 
مدیر کی آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
کیا ڈیکو ٹائپ فونٹس کو اوپن ٹائپ میں ڈھالنا ممکن ہے؟
اگر ایسا ہے تو پہلے نان کشیدہ ورژن پر تجربات کیے جانے چاہییں۔
 
جی اگر ہم اسکی اشکال کو پہلے سے موجود کسی نستعلیق کیریکٹر فانٹ میں گھسیڑ دیں تو ایسا یقیناً ممکن ہو سکتا ہے۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
لگتا ہے تمام ماہرین خطاطی عید پڑھنے چلے گئے ہیں۔ انکے علاوہ دیگر محفلین تو حاضری لگوا چکے ہیں :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
جی اگر ہم اسکی اشکال کو پہلے سے موجود کسی نستعلیق کیریکٹر فانٹ میں گھسیڑ دیں تو ایسا یقیناً ممکن ہو سکتا ہے۔

اس طرح غالباً ایک اوپن ٹائپ فونٹ تو بن سکتا ہے لیکن شاید اس میں ڈیکو ٹائپ کی فیچرز مسنگ ہوں گی۔ ڈیکو ٹائپ کاACE انجن خاص طور پر عربی خطاطی کے لیے لکھا گیا ہے۔
 
حال ہی میں مشہور زمانہ ڈیکوٹائپ نستعلیق کے کشیدہ ورژن کے گلفس کو اوپن ٹائپ میں کنورٹ کرنے کا موقع ملا:
b812.gif

ماہرین خطاطی ذرا چیک کر کے بتائیں کہ کیسا لگ رہا ہے؟:)
شاکرالقادری متلاشی عبدالمجید
ڈیکو ٹائپ نستعلیق کا میں بھی منتظر ہوں۔ اگر ایسی کرننگ مل جائے تو مزہ ہی آجائے۔
ویسے آپ اس پر ڈیکو ٹائپ والوں کی طرف سے کام کر رہے ہیں یا اپنے طور پر؟
دوسری بات کچھ کشیدہ الفاظ کی اختتامی شکلیں خوبصورت نہیں ہیں۔ جیسے صا صع۔ دیکھیے ماہرین خطاطی کیا کہتے ہیں۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
ڈیکو ٹائپ نستعلیق کا میں بھی منتظر ہوں۔ اگر ایسی کرننگ مل جائے تو مزہ ہی آجائے۔
کوشش کرتے ہیں، آپ دعا کیجئے۔
ویسے آپ اس پر ڈیکو ٹائپ والوں کی طرف سے کام کر رہے ہیں یا اپنے طور پر؟
ظاہر ہے اپنے طور پر۔ ڈیکو ٹائپ والوں کا فانٹ تو اوپن ٹائپ نہیں ہے۔
دوسری بات کچھ کشیدہ الفاظ کی اختتامی شکلیں خوبصورت نہیں ہیں۔ جیسے صا صع۔ دیکھیے ماہرین خطاطی کیا کہتے ہیں۔
جی انکو بہتر کرنا باقی ہے۔
 
دوست

محفلین
جمیل نوری نستعلیق کی کرننگ بڑے پائے ہی بن گئی ہے۔ پک ہی نہیں رہی۔ درمیان میں اور ڈشیں چڑھا دی ہیں اس لیے؟
 
عارف فونٹ کا اصلی مزہ تب ائے گا جب مکمل فونٹ کنورٹ ہوجائے، میں نے کریکٹرز پر کام شروع کردیا ہے سب دوستوں سے خواست ہے کہ دعا کریں درمیان میں کوئی اور پرواجیکٹ ٹانگ نہ اڑالیں تو ان شاءاللہ اسی مہینے تک ابتدائی ورژن تو بن ہی جائے گا۔
نبیل صاحب تھوڑی محنت کی ضرورت ہوگی باقی انشاء اللہ ACE کی کم از کم کرننگ فیچر تو شامل کی جاسکتی ہے۔
ناظم رضا مصباحی بھائی فونٹ میں کچھ اشکال کی اصلاح کی ضرورت ہے ان شاء اللہ انپر بھی کام کیا جائے گا فی الوقت تو جوڑوں پر کام کر رہا ہوں۔
والسلام
 
آصف اثر

عبدالمجید بھائی آپ کی واپسی پر خوشی ہوئی۔
آپ کو یاد دلانے کے غرض سے بتانا چاہتا ہوں کہ آپ نے غالباً 2010 میں گندھارا ثلث فونٹ بنایا تھا یا اس میں اردو سپورٹ شامل کی تھی۔ اس وقت آپ کے اس کام کو بہت سراہا گیا تھا۔ اور کچھ مسائل کی نشاندہی بھی کی گئی تھی۔ جس پر آپ نے اپڈیٹ کی نوید سنائی تھی۔لیکن آپ کسی وجہ سے پھر محفل میں تشریف نہ لاسکیں۔ اب آپ سے گزارش ہے کہ اگرآپ اس فونٹ پر مزید کام کرکے اس کا نیا ا پڈیٹ جاری کرسکیں تو بہتر ہوگا۔ ۔۔تاکہ یہ فونٹ کسی نہ کسی حد تک ایک بہتر شکل میں سامنے آسکے۔
شکریہ۔
 
شکریہ ٱصف اثر میں محفل پر ہی ہوتا ہوں لیکن سرگرمی بہت کم ہے۔
یقینا گندھارا ثلث فونٹ ریلیز کرتے وقت میں نے اسکے اپڈیٹ کا وعدہ کیا تھا لیکن بدقسمتی سے اسپر عمل نہیں کرسکا، والد صاحب کے وفات کے بعد گھر کے بڑے ہونے کے ناتے ساری ذمہ داریاں مجھ پر آن پڑی ہے جسکی وجہ سے بہت ہی کم وقت نکال پاتا ہوں، میں کوشش کرونگا کہ ثلث فونٹ کیلئے کچھ وقت نکال پاوں، فی الوقت تو کچھ اور فونٹس میں مصروف ہوں ان شاء اللہ اگر زندگی رہی تو گندھارا ثلث پر کام کرلونگا۔
شکریہ
 
آصف اثر

معطل
والد کے وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا۔اللہ آپ کے والد مرحوم کو غریقِ رحمت کریں اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
اللہ آپ کی ہر مشکل آسان بنائے۔
 
آخری تدوین:
ظاہر ہے اپنے طور پر۔ ڈیکو ٹائپ والوں کا فانٹ تو اوپن ٹائپ نہیں ہے۔
معذرت کے ساتھ! ڈیکو ٹائپ والوں نے اسے ابھی ریلیز تو کیا نہیں ہے صرف چیک کرسکتے ہیں، تو آپ کو اس کی اشکال کہاں سے مل گئیں؟ کون سا جگاڑ بھڑا دیا؟:)
 
متلاشی

محفلین
حال ہی میں مشہور زمانہ ڈیکوٹائپ نستعلیق کے کشیدہ ورژن کے گلفس کو اوپن ٹائپ میں کنورٹ کرنے کا موقع ملا:
b812.gif

ماہرین خطاطی ذرا چیک کر کے بتائیں کہ کیسا لگ رہا ہے؟:)
شاکرالقادری متلاشی عبدالمجید
اشکال زیادہ خوبصورت نہیں عام پینٹر کی لکھائی لگتی ہے کسی ماہر خطاط کی نہیں۔۔۔ اس فونٹ کو خوشخط تو کہا جا سکے گا ۔۔۔ خطاطی کہنا میرے خیال سے مناسب نہ ہو گا۔۔۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top