ڈی آئی خان :انسدادپولیو ٹیم پر مامور پولیس پرفائرنگ،2اہلکارجاں بحق

ڈی آئی خان :انسدادپولیو ٹیم پر مامور پولیس پرفائرنگ،2اہلکارجاں بحق

ڈیرہ اسمٰعیل خان…ڈیرہ اسمٰعیل خان میں مسلح افراد نے انسدادپولیو مہم کی ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دو اہلکارجاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ ڈیرہ خان کی حدود میں پیش آیا جہاں دونوں اہلکار ڈیوٹی سر انجام دینے کے بعد جا رہے تھے کہ انہیں مسلح افراد نے نشانہ بناڈالا۔واقعے کے بعد پولیس نے جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=140701
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔

کیسے جاہل اور ظالم لوگ ہیں جو یہ واداتیں کر رہے ہیں۔
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

آج ایک بار پھر، مسلح افراد نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دوپولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کيا ہے، جو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم کو تحفظ فراہم کر رہے تھے

اس حملے سےاندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں پولیو ورکرز کی جانوں کو آئے روز کتنے خطرات کا سامنا ہے جو اپنی جانوں کی پرواہ کيے بغير اس تباہ کن مرض سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لئے کام کررہے ہیں۔

بدقسمتی سے دہشت گردوں کی جانب سے پولیو ورکرز اور حفاظت پر تعنيات پوليس پر اصولوں سے عاری حملوں کی وجہ سے پاکستان کے مختلف حصوں میں بچے پولیو ویکسی نیشن سے محروم ہیں۔

پولیو سے متاثر ہونے والے کسی بھی بچے کی ذمہ داری ان بے رحم قاتلوں کے سر پر ہو گی۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 

amirnawazkhan

محفلین
اسلام نے انسانی جان بچانے کے لئیے ہر طریقہ اختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ دہشت گردوں کا پاکستانی بچوں کو پو لیو کے قطرے نہ پلانے دینا ایک بہت بڑی مجرمانہ اور دہشت گردانہ کاروائی ہے اور یہ پاکستانی بچوں کے ساتھ ظلم ہے اور پاکستان کی آیندہ نسلوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے والی مجرمانہ کاروائی ہے، پاکستان کی ترقی کے ساتھ دشمنی ہے اور پاکستانی عوام دہشت گردوں کو اس مجرمانہ غفلت پر انہیں کبھی معاف نہ کریں گے
سنی اتحاد کونسل کے 30 مفتیان نے پولیو مہم کی حمایت میں فتویٰ جاری کیا ہے،فتوے کے مطابق پولیو مہم شریعت کے ہرگز متصادم نہیں ،اس مہم کو روکنا اور ہیلتھ ورکرز کا قتل، فساد فی الارض اور اسلام اور پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے جاری اجتماعی فتویٰ کے مطابق پولیو مہم شرعی نکتہ نظر سے بالکل درست اور صحیح ہے ، پولیو قطرے پلانے سے بچوں کو مستقبل میں معذوری سے بچایا جا سکتا ہے،طبی ماہرین پولیو کے قطروں کو ہر لحاظ سے مفید قرار دے چکے ہیں ،یہ طبی معاملہ ہے،اس مہم کی مخالفت کرنے والے گمراہ ہیں، فتوے میں کہا گیا ہے کہ علاج معالجہ حضور نبی کریمﷺ کی سنت سے ثابت ہے ،علماء اور مشائخ جہالت پرمبنی گمراہ کن تعبیر اسلام کی علمی اور فکری مزاحمت کریں اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے درست رہنمائی کریں۔علمائے کرام نے پولیو ٹیمز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں شرعی طور پر ناجائز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت اور حرمت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ دہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ نیز دہشت گرد قومی وحدت کیلیے سب سے بڑاخطرہ ہیں.
 
Top