ڈی آئی خان: پولیو ٹیم پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار ہلاک

amirnawazkhan

محفلین
پشاور: ڈیرہ اسمعیل خان میں انسداد پولیو مہم کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو رضاکاروں کی حفاظت پر معمور ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

ڈان نیوز نے منگل کو پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حملہ پروآ کے علاقے میں پیش آیا جہاں پولیو ٹیم ویکسینیشن کے عمل میں مصروف تھی۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکار کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعہ کے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں پشاور کو دنیا بھر میں پولیو وائرس کا گڑھ قرار دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نوے فیصد پولیو وائرس جینیاتی طور پر پشاور میں موجود وائرس جیسے ہی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ دو ہزار تیرہ میں دو ہزار بارہ کے مقابلے میں زیادہ پولیو کیسز سامنے آئے تھے۔

ادارے کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال 91 جبکہ 2012 میں 58پولیو کیسز سامنے آئے تھے۔

پاکستان دنیا کے ان تین ملکوں میں شامل ہے جہاں اس مہلک بیماری سے بچوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہے، لیکن ملک بھر میں کافی عرصے سے مسلسل پولیو ٹیموں کو نشانہ بنائے جانے سے یہ مہم متاثر ہو رہی ہے۔

http://urdu.dawn.com/news/1002234/polio-team-attacked-dikhan
 

amirnawazkhan

محفلین
سنی اتحاد کونسل کے 30 مفتیان نے پولیو مہم کی حمایت میں فتویٰ جاری کیا تھا،فتوے کے مطابق پولیو مہم شریعت کے ہرگز متصادم نہیں ،اس مہم کو روکنا اور ہیلتھ ورکرز کا قتل، فساد فی الارض اور اسلام اور پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے جاری اجتماعی فتویٰ کے مطابق پولیو مہم شرعی نکتہ نظر سے بالکل درست اور صحیح ہے ، پولیو قطرے پلانے سے بچوں کو مستقبل میں معذوری سے بچایا جا سکتا ہے،طبی ماہرین پولیو کے قطروں کو ہر لحاظ سے مفید قرار دے چکے ہیں ،یہ طبی معاملہ ہے،اس مہم کی مخالفت کرنے والے گمراہ ہیں، فتوے میں کہا گیا ہے کہ علاج معالجہ حضور نبی کریمﷺ کی سنت سے ثابت ہے ،علماء اور مشائخ جہالت پرمبنی گمراہ کن تعبیر اسلام کی علمی اور فکری مزاحمت کریں اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے درست رہنمائی کریں۔علمائے کرام نے پولیو ٹیمز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں شرعی طور پر ناجائز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت اور حرمت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔کہ پولیو ورکرز پر حملے قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہیں اور شرعی طور پر ناجائز ہیں۔۔ طالبان جاہلان ہیں اور اسلامی احکامات کا انہیں کچھ علم نہ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیسے جاہل لوگ ہیں جو پولیو مہم کے کارکنان پر حملے کرتے ہیں اور انہیں جان سے مارتے ہیں۔

ایسے قاتل اگر گرفت میں آ جائیں تو انہیں سرعام پھانسی پر لٹکا دینا چاہیے تاکہ دوسروں کو بھی عبرت ہو۔
 

دوست

محفلین
اللہ کریم شہید کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ ظلم کی سیاہ رات کا مقدر ڈھلنا ہی ہے۔
 
Top