ڈی این اے کے موضوع پر اردو میں پہلی کتاب

ڈی این اے کے موضوع پر اردو میں پہلی کتاب جس کا نام ہے ’’ڈی این اے جسم کی کتاب ہدایت‘‘ اب میرے ویب سائٹ پر دستیاب ہے، جو لوگ ڈاونلوڈ کرنا چاہیں وہ یہاں سے اس کتاب کی تینوں فائلیں ڈانلوڈ کریں۔
 
پپو

محفلین
یہ تو کمال ہے عام آدمی بھی جان سکے کہ یہ dnaکس بلا کو کہتے ہیں بہت شکریہ بھائی جی
 
بلال

محفلین
بہت خوب زبردست چیز شریک محفل کی ہے۔ آئندہ چند دنوں میں اس کا مطالعہ شروع کرتا ہوں پھر مزید رائے دوں گا۔ ویسے یہ بھی کوئی پتہ نہیں کہ مجھ جیسے ان پڑھ کے سر کے اوپر سے گزر جائے :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
عنوان تو میری فیلڈ اور دلچسپی کا ہے ، تبصرہ مطالعہ کے بعد کرنا بہتر رہے گا۔ اس وقت ایک سوال ، کیا اردو میں اس سے پہلے کوئی کتاب نہیں لکھی گئی ڈی این اے پر؟
 
عنوان تو میری فیلڈ اور دلچسپی کا ہے ، تبصرہ مطالعہ کے بعد کرنا بہتر رہے گا۔ اس وقت ایک سوال ، کیا اردو میں اس سے پہلے کوئی کتاب نہیں لکھی گئی ڈی این اے پر؟

میری نظر سے پہلی کتاب گذری ہے جو اردو میں ڈی این اے کے موضوع پر ہے، ڈی این اے کے موضوع پر ایک آرٹیکل کی حد تک تو اردو میں دستیابی ممکن ہے، لیکن میرے خیال میں کتاب تک رسائی ممکن نہیں۔
 
میں نے میڈیکل سائنس کے موضوع پر متعدد کتابیں لکھی ہیں جن میں سے بعض حسب ذیل ہیں اور ان کی اشاعت کے خواہاں حضرات رابطہ کر کے ان کی انپیج فائل دریافت کر سکتے ہیں۔
w97z4cwnk4.jpg

ان کتابوں کو میری ویب سائٹ سے پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاونلوڈ بھی کیا جا سکتا ہے، اور بہت سے دیگر طبی مضامین کا آنلائن مطالعہ بھی کر سکتے ہیں۔
 
پپو

محفلین
معزز بھائی ڈاکٹر معظم صاحب میں نے DNA کے موضوع پر آپکی کتاب ڈاونلوڈ کی تھی
اس صفحات کی تفصیل کچھ یوں بنی ہے 1-42 43-82 153 - 183 مجھے لگتا ہے درمیانی صفحات شائد لوڈ نہیں ہوئے میں نے اسے دو مرتبہ کرکے دیکھا ہے برائے مہربانی میری رہمنائی فرمائیں بہت زبردست کتاب ہے اللہ تعالیٰ آپکو اس اجر عطا فرمائے آمین بندہ کا تعلق بھی میڈیکل کے شعبہ سے ہے ہومیو میں نے صرف شوق کے ہاتھوں مجبور ہو کرکیا ہے اور اس کو بطور پروفیشن تو نہ اپنا سکا مگر فی سبیل اللہ ادویات مریضوں کولکھ کر دیتا رہتا ہوں میں نے ایک ہومیو سوفٹ وئیربھی اردو میں بھی بنایا ہوا ہے جو کتابوں کی نا دستیابی کی وجہ سے مکمل نہیں ہوسکا اس سوفٹ وئیر سکرین پرنٹ چسپاں کر رہا ہوں بطور پروفیشن میں لیب ٹیکنشن ہوں اور مقامی ہسپتال میں لیب انچارچ ہوں امید ہے رہنمائی فرمائیں گے شکریہ

Uploaded with ImageShack.us

برادر عزیز ڈی این اے والی کتاب جو کہ محترم محمد علی سید صاحب کی تحریر ہے، مجھے ان سے اس کتاب کی یہی تین فائلیں دستیاب ہوئی ہیں، درمیان سے چھوٹے ہوئے صفحات اگر مجھے مل جاتے ہیں تو ضرور اپنی سائٹ پر لگا دوں گا۔
اور لیب ٹیکنشن ہونے کے حساب سے آپ کے لئے زیادہ کار آمد کتاب کلینکل پیتھالوجی ہوگی جو کہ میری اپنی تصنیف ہے اور میرے ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کیجاسکتی ہے۔
 
Top