ڈی وی ڈی کی کاپی کیوں نہیں؟

السلام علیکم۔۔۔۔
حال ہی میں میں نے ایک ٹریننگ پروگرام خریدا ہے جو ڈی وی ڈی پر ہے۔۔۔میں نے سوچا کہ چونکہ کثرتِ استعمال سے ڈی وی ڈی پر خراشیں پڑجاتی ہیں، اور پروگرام بھی کافی مہنگا ہے،اسلئے اسکی ایک کاپی کرکے اس کاپی کو استعمال کیا جائے اور اصل ڈی وی ڈی کو سنبھال کر رکھ دیتے ہیں۔۔۔لیکن۔۔۔
مسئلہ یہ ہے کہ کاپی کی گئی ڈی وی ڈی استعمال کریں تو ایک دو منٹ کے اندر ہی میسج آجاتا ہے کہ انسرٹ ڈی وی ڈی۔۔۔اور ونڈو بند ہوجاتی ہے۔۔۔
ہے کوئی اس مسئلے کا حل؟
 
کاپی کی گئی ڈی وی ڈی کو میرا کمپیٹر ڈیٹیکٹ کرتا ہے۔۔۔اسکے بعد پروگرام بھی کھلتا ہے دو تین لنکس بھی کھلتے ہیں پھر یکایک میسج آجاتا ہے کہ یور سی ڈی از ناٹ آتھنٹیکیٹد۔۔۔پلیز انسرٹ سی ڈی۔۔۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
وہی کہہ رہا ہوں کہ کمپیوٹر جعلی ڈی وی ڈی کو نہیں پڑھ رہا۔ نئے کمپیوٹر جو آ رہے ہیں ان میں یہ صلاحیت ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
اس کا حل یہ ہوسکتا ہے کہ آپ بجائے کسی دوسری ڈسک میں ڈی وی ڈی کاپی کرنے کے ڈی وی ڈی کا ایک ISO امیج بنالیں۔
اور کمپیوٹر میں کوئی ورچوئل ڈٰی وی ڈی ڈرائیو کا سافٹویئر جیسے الکوحل یا ڈیمن ٹول وغیرہ انسٹال کرلیں اور جب بھی پروگرام چلانا ہو تو بجائے ڈی وی ڈی لگانے کے اس ورچوئل ڈی وی ڈی ڈرائیو پر ISO امیج رن کردیں۔
 

اوشو

لائبریرین
اس کا ایک حل یہ بھی ہے کہ ورچوئل ڈی وی ڈی روم بنا لیں اور اس میں ڈی وی ڈی کاپی کر لیں۔
 

dxbgraphics

محفلین
محمود بھائی آپ کا مسئلہ حل ہوا کہ نہیں؟؟؟
اگر نہیں تو جمعرات کی رات سے جمعہ شام 7 بجے تک میں دبئی میں ہوتا ہوں۔ اکثر ٹریننگ سی ڈیز کاپی کرنے سے نہیں چلتیں۔ جب تک اس کی امیج فائل نہ بنا لی جائے۔
 
محمود بھائی آپ کا مسئلہ حل ہوا کہ نہیں؟؟؟
اگر نہیں تو جمعرات کی رات سے جمعہ شام 7 بجے تک میں دبئی میں ہوتا ہوں۔ اکثر ٹریننگ سی ڈیز کاپی کرنے سے نہیں چلتیں۔ جب تک اس کی امیج فائل نہ بنا لی جائے۔
آپکا پیغام آج ہی پڑھا ہے۔۔۔واقعہ یہ ہے کہ مسئلہ جوں کا توں موجود ہے۔ جو حل تجویز کیا گیا تھا وہ ہوسکتا ہے کہ درست ہو ۔ چونکہ مجھے اسکا طریقہ نہیں آتا اسلئے ابھی تک اس تجویز پر عمل نہیں ہوسکا۔۔۔اگر آپ اس سلسلے میں کچھ مدد کرسکیں تو بڑی نوازش ہوگی۔۔۔
 
الحمدللہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔۔۔۔میں صدیق بھائی کا بہت شکرگذار ہوں کہ انہوں نے وقت نکالا اور ابوظہبی سے تشریف لاکر یہ پروگرامز انسٹال کرکے دونوں سوفٹ وئیرز کا بیک اپ بھی بنایا اور ڈی وی ڈی بھی مذکورہ طریقہ کار کے مطابق بنائیں۔۔۔اب دونوں پروگرام بغیر کسی ڈسک کے چل رہے ہیں۔۔۔جزاک اللہ خیراّ۔
:applause::applause::applause:
 
Top