عمران بھائی ! آپ نے ابتدائی پوسٹ میں کہا تھا کہ سوال کرکے مجھے کوئی بور نہ کرے اور اب آپ نے میرے سارے سوالوں کے جواب دے دیئے۔ اب تو مجھے حوصلہ ہو چلا ہے کہ مزید سوالات بھی پوچھے جا سکتے ہیں۔
مجھے خود فوٹو گرافی کا شوق ہے۔ آپ مانیں نہ مانیں۔ آپ ایک اچھے اور منجھے ہوئے فوٹو گرافر ہیں اور آپ کے کیمرے کا رزلٹ بہت ہی شاندار ہے۔ آپ نے جو مکہ ٹاور کی تصویر لی ہے اور اس میں بیت اللہ شریف کا بھی شارٹ لیا ہے۔ اس تصویر کو اپنی طرف منسوب کرنے کے بعد بھی راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔ بہت اچھے۔
اب آتے ہیں مزید سوالات کی طرف۔
1۔ آپ بیت اللہ شریف اکیلے گئے تھے یا دوست احباب بھی ساتھ تھے؟
2۔ بیت اللہ شریف جانے کا مشورہ آپ کے دل نے دیا یا کسی دوست نے؟
3۔ غروب آفتاب کے وقت آپ خانہ کعبہ کے کس طرف تھے؟
4۔ آب زم زم پیا کہ نہیں۔ اگر جواب ہاں میں ہو تو کتنی بار؟
5۔ آپ بیت اللہ شریف میں کس باب سے داخل ہوئے تھے اور کس دروازے سے باہر نکلے؟
6۔ حجر اسود کو دیکھ پائے کہ نہیں؟
7۔ وضو کیا تھا یا بغیر وضو کے خانہ کعبہ میں گئے تھے؟
8۔ میزاب رحمت (پرنالہ رحمت) کے نیچے جانے کا موقع ملا کہ نہیں؟