ش
شہزاد احمد
مہمان
کائناتی شعور سے کیا مراد ہے؟ اردو شاعری میں کائناتی شعور کی بلند سطح کے حاملین شعراء کون سے ہیں؟
پنڈال والے، ہماری طرح آئیں بائیں شائیں تو کر ہی سکتے ہیںیہ تو شاعری کے اساتذہ کا دھاگہ ہے، باقی تو پنڈال میں بیٹھے ہیں، وہ بھلا اس بحث میں کیا حصہ لیں گے۔
یہ کیا چیز ہوتی ہے، میں نے تو نہیں سنا۔ کائناتی ادب ہوتا ہے، شاید اس کے شعور کو کہتے ہوں۔ کائناتی ادب سے مراد ایسا ادب ہوتا ہے جو وقتی نہ ہو، اور نہ مقامی ہو، یعنی جو ہر زمانے میں اور ہر مقام پہ معنی خیز ہو۔اسی کو انگریزی میںUniverasal کہتے ہیں۔
اگرچہ شاعری میرا شعبہ نہیں، پھر بھی اردو ادب کے ایک ادنیٰ طالب علم کی حیثیت کہہ سکتا ہوں کہ اس فہرست مین فیض اور جوش کوتو شامل کیا جاسکتا ہے مگر فراز اور پروین شاکر جیسے ’’مقبول شعراء‘‘ اس فہرست میں نہیں آتے۔تو پھر اس میں غالب اور اقبال کی جگہ تو پکی ہے۔ کیا فیض اور فراز کا بھی اس میں نام آ سکتا ہے۔
اب مجھے مشتاق یوسفی کے قول کا سہارا لینا پڑے گا کہ عیوسف صاحب جتنی عمدہ آپ نے سوداؔ کے شعر کی تشریح کی ہے اسے پڑھنے کے بعد میں احتجاجاً آپ کی اس بات کو "اگرچہ شاعری میرا شعبہ نہیں، پھر بھی اردو ادب کے ایک ادنیٰ طالب علم کی حیثیت سے" نہ صرف سفید بلکہ ٹیکنی کلر جھوٹ قراار دوں گا
سر جی! اگر ممکن ہو تو وہ جواب یہاں بھی نقل کردین تاکہ ہم بھی استفادہ کر سکیںاس موضوع پر شاید انہی صاحب نے فیس بک کے ایک فورم میں یہ سوال داغا تھا اور انہیں اس سوال کا تسلی بخش جواب وہاں مل چکا ہے۔
سر جی! اگر ممکن ہو تو وہ جواب یہاں بھی نقل کردین تاکہ ہم بھی استفادہ کر سکیں
او کے۔ نو پرابلمدراصل ایک تو جوابات سینکڑوں کی شکل میں تھے ویسے بھی ایک سیرِ حاصل بحث تھی جن میں بہت سے صاحبِ علم شعرا نے حصہ لیا اور مزید یہ کہ یہ کافی پرانی بات ہے۔فیس بک پر فورمز میں چیزیں محفوظ نہیں رہتیں۔ ہوا میں تحلیل ہو جاتی ہیں۔
اب مجھے مشتاق یوسفی کے قول کا سہارا لینا پڑے گا کہ ع
کہتا ہوں سچ، گرچہ عادت نہیں مجھے
میں کل سے آپ کی شاگردی میں آنے کیلئے فارم پر کر رہا ہوں اور آپ ہیں کہ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
(×) آپ فارم وارم کے چکر میں نہ پڑیں۔ براہِ راست فیس میرے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیں۔ آٹو میٹی کلی میرے شاگرد بن جائں گے
اور فراز سے ڈاکٹر انیس ناگی کا ایک جملہ یاد آ گیا
"اگر ایم اے اردو کا طالب علم کہے کہ میرا پسندیدہ شاعر احمد فراز ہے تو ایسے کو کلاس سے باہر نکال دینا چاہیے"
(×) بالکہ صحیح کہا انیس ناگی نے ۔۔۔ فراز و پروین تو ٹین ایجرز میٹرک انٹر کے طلبہ و طالبات کے پسندیدہ شاعر ہیں
جواب تو آپ نے خود دے دیا ہے۔ جیسے شاعری تو اس احقر نے بھی کی ہے، لیکن مجھے کوئی شاعر ہی نہیں مانتا، کوئی اور کیا مانے گا، خود مَیں نہیں مانتاآپ نے سہی کہا، میں ابھی اس شاعری میں نیا نیا ہوں، مگر آخر اس کی کیا وجہ ہے کہ فراز اور پروین ٹین ایجر کا شاعر ہے، آخر محبت کا کوئی موسم یا زمانہ تو نہیں ہوتا اور پھر فراز نے مزاحمتی شاعری بھی تو کی ہے جیسے فیض نے اور جوش نے انقلابی شاعری کی ہے۔
فیس معافی کی درخواست یاد کی تھی شاید میٹرک میں مگر کبھی استعمال نہ کر سکا، اب لگتا ہے کہ کام آ جائے گیاب مجھے مشتاق یوسفی کے قول کا سہارا لینا پڑے گا کہ ع
کہتا ہوں سچ، گرچہ عادت نہیں مجھے
میں کل سے آپ کی شاگردی میں آنے کیلئے فارم پر کر رہا ہوں اور آپ ہیں کہ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
(×) آپ فارم وارم کے چکر میں نہ پڑیں۔ براہِ راست فیس میرے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیں۔ آٹو میٹی کلی میرے شاگرد بن جائں گے
اور فراز سے ڈاکٹر انیس ناگی کا ایک جملہ یاد آ گیا
"اگر ایم اے اردو کا طالب علم کہے کہ میرا پسندیدہ شاعر احمد فراز ہے تو ایسے کو کلاس سے باہر نکال دینا چاہیے"
(×) بالکہ صحیح کہا انیس ناگی نے ۔۔۔ فراز و پروین تو ٹین ایجرز میٹرک انٹر کے طلبہ و طالبات کے پسندیدہ شاعر ہیں