کاروبار اور تجارت کا فروغ : ایکسپو پاکستان، 450 نمائش کنندگان نے جگہ بک کرالی

الف نظامی

لائبریرین

154314-expopakistantdapPHOTOTDAP-1374779595-921-640x480.jpg
کراچی: ایکسپو پاکستان نمائش کو اندرون اور بیرون ملک سے بھرپور رسپانس مل رہا ہے اور اب تک 450 نمائش کنندگان نے اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے جگہ بک کرادی ہے۔
ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے مطابق 26 سے 29 ستمبر کراچی ایکسپو سینٹر میں ہونے والی نمائش کو گزشتہ تمام نمائشوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ رسپانس مل رہا ہے، مختلف تجارتی انجمنیں اور مینوفیکچررز ایسوسی ایشن بھی اپنے اراکین کی بڑی تعداد کے ساتھ نمائش میں شرکت کررہی ہیں، اسی طرح ملک کی معروف برانڈز کی بڑی تعداد بھی نمائش میں شریک ہے۔

2338.jpg

دوسری جانب انٹرنیشنل چین اسٹورز نے بھی نمائش میں شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے، بیرون ملک پاکستانی کمرشل قونصلرز خریداروں سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور انہیں ایکسپو پاکستان کے بارے میں بریفنگ دی جارہی ہے جس سے غیرملکی خریداروں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے، نمائش میں 75 ملکوں کے خریدار شرکت کررہے ہیں جبکہ ملکی و غیرملکی 600 کمپنیاں اپنے اسٹال لگارہی ہیں، نمائش میں پاکستانی ثقافت کے مظاہرے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
 
تلمیذ

لائبریرین
بڑا پندھ اے کراچی تیک۔
کاش یہ نمائش کہیں نزدیک ہوتی، مثلاً لاہور یا اسلام آباد میں۔ چلو خبریں پڑھ کر گزارہ کر لیں گے۔
شراکت کے لئے شکریہ، راجہ صاحب۔
 
الف نظامی

لائبریرین
کراچی: پاکستانی مصنوعات کا عالمی میلہ ’’ایکسپو پاکستان 2013‘‘ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔
ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت ہونے والی یہ نمائش غیرملکی خریداروں کی تعداد اور کمپنیوں کی شرکت کے لحاظ سے ریکارڈ ساز نمائش ہوگی۔ نمائش کے منتظمین کے مطابق 26سے 29ستمبر 2013کراچی ایکسپو سینٹر میں ہونے والی نمائش میں دنیا کے 70ملکوں سے ایک ہزار سے زائد خریدار شرکت کریں گے، جن میں جاپان، ملائیشیا، سائوتھ کوریا، برازیل، پولینڈ، ہانگ کانگ، بنگلہ دیش، لیبیا، چائنا، سائوتھ افریقہ، بحرین، آزربائیجان، افغانستان، مصر، سعودی عرب، نیدرلینڈز، امریکا، مراکش، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ غیرملکی خریداروں کی اکثریت نے پاکستان ٹیکسٹائل، لیدر، ملبوسات، کھیلوں کے سامان، جراحی کے آلات، ایگرو پراڈکٹس، انجینئرنگ مصنوعات سمیت دیگر روایتی آئٹمز میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس نمائش میں بین الاقوامی چین اسٹورز کی بھی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے بیرون ملک پاکستانی ٹریڈ مشنز نے 44بین الاقوامی چین اسٹورز کی شرکت کی تصدیق کی ہے جن میں سائوتھ کوریا کے لوٹے مارٹ، ایلکانٹو شوز کمپنی، ایلکانٹو کمپنی، ہونڈائی ڈپارٹمنٹ اسٹور، شن سیج ڈپارٹمنٹ اسٹور، لوٹے ڈپارٹمنٹ اسٹور، ملائیشیا کے مائدن محمد ہولڈنگز، سم سن ٹریڈنگ، سحرش مینوفیکچرنگ، پولینڈ سے کومیکس ایس ای، وزچولا گروپ، باسکٹ زاجوکا، برطانیہ کے یونایٹڈ ہول سیل گراسرز لمیٹڈ، سرور لمیٹڈ، کاسٹ ریٹیل، ایسٹرن گولڈ کمپنی، بحرین سے ایف ایم گروپ کمپنیز گولڈ اینڈ الیکٹرانک ٹریڈنگ، بوستانی ٹریڈنگ کمپنی، بحرین فارما اینڈ جنرل اسٹور، السبیحان کونٹریکٹنگ اینڈ ٹریڈنگ، کولمبیا سے کازک اورینٹل رگز، جاپان سے گلوریا کو، کنٹوکی فوڈز، جوکس کو لمیٹڈ، ریپرٹ کو لمیٹڈ، اے آئی سی انکارپوریٹ، جی میکس کمپنی لمیٹڈ، صدیقی انٹرپرائزز، ایم ایس کیو اسٹریم کارپرویشن، نیدرلینڈز سے ہینسون، تیونس سے ایم بی ایم ٹریڈنگ کمپنی، بنگلہ دیش سے بادھو سپر شوپ، جیم کوم فوڈ اینڈ ایگری کلچر پراڈکٹس لمٰٹڈ، یونان سے Arvnatdis، آذر بائیجان سے راد مانیا فورول، دبئی ٹیکسٹائل سٹی دبئی ٹیکزم کے وفود بھی شرکت کریں گے۔

2203.jpg

ایکسپو پاکستان میں 250سے زائد پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی جن میں انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے تحت 50کمپنیاں، ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کے تحت 18کمپنیاں، پاسڈیک کے تحت 15کمپنیاں، ٹائول مینوفیکچررز کے تحت 15کمپنیاں، پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس کے تحت 5کمپنیاں، پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے تحت 18کمپنیاں، سرجیکل انسٹرومینٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے تحت 10کمپنیاں، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے تحت 10کمپنیاں، کھیلوں کا سامنا بنانے والی 10کمپنیاں، فارما سیکٹر کی 8کمپنیاں، پاکستان فٹ ویئرز ایسوسی ایشن کی 10کمپنیاں، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت 18کمپنیاں، آل پاکستان جیم مرچنٹس اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے تحت 30کمپنیاں، آہن کے تحت 15کمپنیاں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے تحت 10کمپنیاں آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے تحت 5کمپنیاں، سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے تحت 6کمپنیاں شرکت کریں گی
 
الف نظامی

لائبریرین
کراچی: ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تجارتی نمائش کا افتتاح ہو گیا، صدر مملکت ممنون حسین نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں ایکسپو پاکستان 2013 کا باضابطہ افتتاح کیا۔

ایکسپو سینٹر کراچی کے 6ہالز میں ہونے والی اس نمائش میں 70ملکوں کے ایک ہزار سے زائد غیرملکی خریدار شرکت کریں گے جبکہ 550سے زائد نمائش کنندگان اپنی مصنوعات پیش کریں گے، نمائش کے پہلے 3 روز 26سے 28ستمبر تک تجارتی مندوبین کے لیے مخصوص ہیں جبکہ نمائش کے آخری روز ایکسپو سینٹر کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

8148.jpg

نمائش میں غیرملکی شرکا کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیوریٹی انتظامات کیے گئے ہیں، ایکسپو میں ریاست ہائے متحدہ امریکا، جاپان، ملائیشیا، ہانگ کانگ، چین، ایران، سنگاپور، سری لنکا، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، برازیل، پولینڈ، بنگلہ دیش، لیبیا، چین، جنوبی افریقہ، بحرین، آذربائیجان، افغانستان، مصر، سعودی عرب، ہالینڈ، مراکش اور متحدہ عرب امارات کے نمائش کنندگان اور خریدار شرکت کریں گے۔

4269.jpg

سال 2005 سے سالانہ بنیادوں پر ہونے والی ایکسپو پاکستانی بر آمد کنندگان کو بین الاقوامی خریداروں کے سامنے اپنی مصنوعات اور سروسز کی نمائش کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جس کی بدولت طویل المیعاد رابطے قائم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ٹریڈ ڈیولپمینٹ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ سال کی ایکسپو میں 52ممالک شریک ہوئے تھے، مفاہمت کی 70 یادداشتوں پر دستخط تھے اور 500 ملین ڈالر کے تجارتی سودے و معاہدے ہوئے تھے، اس ایکسپو میں زیادہ بہتر نتائج حاصل ہونے کی امید ہے، ایکسپو کے دوران متعدد سیمینارز بھی منعقد ہوں گے جن میں نمائش کنندگان کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔​
 
الف نظامی

لائبریرین
179232-ChairmanMalaysiawithAbuBakarMuhammadatpakistanexpoPhotoonline-1380135248-506-640x480.jpg

ملائیشیا کے قونصل جنرل ابوبکر محمد نے کہا کہ پاکستان تجارتی نقطہ نظر سے اہم ملک ہے، پاکستان سے تجارت بڑھانا چاہتے ہیں. فوٹو: آن لائن

کراچی: ملائیشیا کا 120 رکنی وفد ایکسپو پاکستان 2013 میں شرکت کرے گا۔

اس ضمن میں کراچی میں واقع ملائیشین قونصلیٹ میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ملائیشیا کے قونصل جنرل ابوبکر محمد نے کہا کہ پاکستان تجارتی نقطہ نظر سے اہم ملک ہے، پاکستان سے تجارت بڑھانا چاہتے ہیں، سرمایہ کاری اور تجارت کا جائزہ لینے کے لیے ملائیشیا کا 120 رکنی وفد ایکسپو پاکستان میں شرکت کررہا ہے۔

5253.jpg

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور ملائیشیا بڑے تجارتی شراکت دار ہیں، ایک لاکھ سے زائد پاکستانی ملائیشیا میں رہتے ہیں جن میں سے3 ہزار پروفیشنلز ہیں۔ اس موقع پرملائیشیا کی ایکسٹرنل ٹریڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین مہا سیوائی کیونگ نے بتایا کہ وفد پاکستان سے 53 مصنوعات کی خریداری کا جائزہ لینے آیا ہے، ملائیشیا نے ایکسپو پاکستان میں 30 اسٹالز لگائے ہیں جہاں ملائیشیا کی مصنوعات بھی رکھی گئی ہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
کراچی: ایکسپو پاکستان میں جاپانی کمپنیوں کا خصوصی پویلین لگایا جارہا ہے جس میں جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن سمیت20 سے زائد کمپنیاں شرکت کرینگی۔

ان میں ٹویوٹا، ہونڈا، سوزوکی، Unicima، ہینو، سونی،VENN ، ڈینیو ، ریکو، Brother، کیسیو ،Pulton ، فیوجتسو ، Wacom ، CKD ، Miyawaki ، Ohkura اور دیگر شامل ہیں جوایک چھت کے نیچے آٹوموبائل، انجینئرنگ ا ورعام اشیا کے تازہ ترین ورژنز کے ساتھ جاپانی مصنوعات کی نمائش کریں گی۔

6200.jpg

جیٹرو کے کنٹری ڈائریکٹر شیرائیشی کاؤرو کے مطابق جاپانی پویلین کئی دہائیوں سے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے حوالے سے جاپانی کمپنیوں اور تاجروں کی جانب سے روزگار کے مواقع فراہم،ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پاکستانی معیشت کو پائیدارترقی کی جانب گامزن کرنے کی خدمات کی عکاسی کرے گا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ایکسپو پاکستان، جنوبی وزیرستان کے ہنرمند توجہ کا مرکز بن گئے
کراچی: ایکسپو پاکستان نمائش میں جنوبی وزیرستان کے ہنرمندوں کی تیار کردہ فٹ بالز اور قدرتی شہد نے غیرملکی مندوبین اور خریداروں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے اور مختلف یورپی ملکوں کے خریداروں کی جانب سے سائوتھ وزیرستان کے ہنرمندوں کی تیار کردہ فٹ بالز، کھڈی کے کپٹرے اور شہد کی بڑے پیمانے پر خریداری میں دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔

ایکسپو پاکستان نمائش کے ہال نمبر چار میں لگایا گیا جنوبی وزیرستان تعمیر نو کا اسٹال غیرملکی خریداروں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور فوجی آپریشن کے حوالے سے دنیا میں چرچا پانیو الے اس علاقے کے ہنرمندوں کی تیار کردہ فٹ بالز معیار اور فنشنگ میں سیالکوٹ میں تیار کی جانے والی فٹ بالز کی ہم پلہ ہیں جبکہ خالص قدرتی شہد کا معیار اور ذائقہ بھی اپنی مثال آپ ہے اسٹال پر موجود جنوبی وزیرستان کے ہنرمند اپنے روایتی لباس میں ملبوس فٹ بالز کی تیاری کا عملی مظاہرہ کررہے ہیں جبکہ جنوبی وزیرستان کی لوک موسیقی کا بھی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے تحت تعمیر نو کے کاموں کے آغاز کے ساتھ ہی مقامی افراد کو ہنرمند بنانے اور انہیں معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے خصوصی پراجیکٹ کے تحت جنوبی وزیرستان کے نوجوانوں کو فٹ بالز تیار کرنے جبکہ خواتین اور پختہ عمر کے افراد کو گھروں میں کھڈی پر کپڑا بنانے کی تربیت دی گئی جس کے ثمرات سے جنوبی وزیرستان کے آئی ڈی پیز پوری طرح فیضیاب ہورہے ہیں اور اس علاقے میں اب معاشی سرگرمیاں تیزی سے فروغ پارہی ہیں۔

5282.jpg

جنوبی وزیرستان میں تعمیر نو پراجیکٹ آفیسر میجر شاہنواز نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ جنوبی وزیرستان میں بڑے پیمانے پر تعمیر نو کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے مختلف منصوبے 4سال سے جاری ہیں جن میں ایگری کلچر اور فارمنگ، پولٹری فارمنگ، کیٹل فارمنگ، شہد کی پیداوار، کھڈی پر کپڑا سازی اور فٹ بالز کی تیاری کے پراجیکٹس شامل ہیں۔ منصوبے کے تحت 2000ایکڑ رقبے جنگ زدہ اور تباہ حال زمین کو ری کلیم کرکے کاشت کے قابل بنایا گیا اور مختلف قسم کی فصلیں کاشت کی جارہی ہیں، شہد کی مکھیوں کی پرورش اور شہد کی پیداوار کے لیے اب تک 16سے زائد فارمز تیار کیے گئے ہیں۔

پراجیکٹ کے تحت 20پولٹری فارمز قائم کیے گئے جن کی کامیابی کے بعد اب مقامی افراد خود اپنے سرمائے سے پولٹری فارمنگ کررہے ہیں اور فارمز کیت عداد 30سے تجاوز کرچکی ہے اسی طرح وزیرستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ذریعے 80نوجوانوں کو فٹ بالز کی تیاری کی خصوصی تربیت دی گئی ایکسپو پاکستان میں نمائش کے لیے رکھی جانیو الی ان فٹ بالز میں اسپین، انڈونیشیا، فرانس، آذربائیجان، پولینڈ اور ہالینڈ کے خریداروں کی جانب سے گہری دلچسپی لی جارہی ہے میجر شاہنواز نے بتایا کہ بہت سے خریداروں نے ایک کنٹینر شہد کھڈی کے کپڑے اور فٹ بالز کی خریداری کے آرڈرز دینے کی بھی کوشش کی لیکن محدود پیداوار کی وجہ سے یہ آرڈرز نہیں لیے جاسکے غیرملکی خریداروں کی جانب سے وزیرستان کے ہنرمندوں کی مصنوعات میں دلچسپی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیرستان کے علاقے میں بحالی کے لیے کیے گئے کاموں کے ثمرات حاصل ہورہے ہیں۔
 
Top