ایک اچھا آرٹیکل
ربط
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک اور مفید آرٹیکل یہ رہا ۔۔۔
پچاس کاروبار بغیر سرمائے کے
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے؟
* لوگوں کی اکثریت اپنے کاروبار کو ترجیح دیتی ہے۔کیوں؟
* آپ بھی بزنس مین بن کر ایک بہتر معیارِ زندگی کے حامل ہو سکتے ہیں۔
* مگر کیا آپ کی غربت اس راہ میں حائل ہے؟
* کیا بغیر سرمائے کے آپ ایک باعزت بزنس اونربن سکتے ہیں؟
* مگر کیسے؟؟؟
یہ وہ چند سوالات ہیں جو ہر اس شخص کے ذہن میں ابھرتے ہیں جو اپنا بزنس شروع کرنے کا خواہش مند ہے۔اور یہ سوچتا ہے کہ اپنا کاروبار
ملازمت کی نسبت زیادہ سود مند ہو تا ہے؟لیکن آخروہ کونسی وجوہات ہیں جن کی بنا پر آپ کو اپنا کاروبار شروع کرنا چاہیے۔اس آرٹیکل میں ہم نے نہ صرف ان تمام وجوہات کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے جن کی بنا پر ایک شخص کو اپنا بزنس سٹارٹ کرنا چاہیے بلکہ اس غلط فہمی کو دور کرنے کی بھی کوشش کی ہے کہ اپنا کاروبار جمانے کے لئے ایک بھاری سرمایا درکار ہوتا ہے۔دنیا میں رائج وہ چند طریقے اور اقدامات بیان کیے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر آپ بغیر انویسٹمنٹ کے اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں بلکہ ایک کامیاب بزنس مین بھی بن سکتے ہیں۔
حقائق و وجوہات
پوری دنیا میں ہر سال تقریباً50ملین نئی کمپنیاں وجود میں آتی ہیں۔یعنی ہر روز 137,000 نئی کمپنیاں رجسٹر ہو تی ہیں،اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ تعداد بڑھ رہی ہے۔تاہم 120,000کاروبار ہر روز دم توڑ دیتے ہیں۔
تقریباً500کاروباری حضرات سے کیے گئے ایک سروے کے ذریعے ان وجوہات کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی جن کی بنا پر اپنے کاروبار کو ملازمت پر ترجیح دی جاتی ہے۔ان میں سے چند اہم وجوہات یہاں بیان کی گئی ہیں۔
* بہت سے لوگ دوسروں کی نسبت زیادہ ذہین اور عقل و شعور کے مالک ہوتے ہیں اور لوگوں کو ایک درست سمت میں لیڈ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اور انھیں اپنی ان صلاحیتوں کا بخوبی ادراک بھی ہوتا ہے۔لہٰذا وہ کسی کے ماتحت کام کر کے اپنی ان صلاحیتوں کو ضائع نہیں کرنا چاہتے اس لئے اپنے کاروبار کو ترجیح دیتے ہیں۔
* اپنا بزنس اپنی مرضی سے کام کرنے کی آزادی مہیا کرتا ہے۔آپ اپنی مرضی سے وقت اور جگہ کا انتخاب کر سکتے ہیں اور اپنی پسند کے لباس میں اپنا کام سرانجام دے سکتے ہیں۔
* اپنے بزنس میں آپ اپنی مرضی اور پسند کے مطابق افراد کا انتخاب کر سکتے ہیں جن کے ساتھ آپ کو کام کرنا ہے۔جبکہ ملازمت میں آپ کو یہ اختیار حاصل نہیں ہوتا۔
* کہا جاتا ہے کہ رِسک جتنا بڑا ہوتا ہے فائدے کی امید بھی اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے۔اپنے بزنس میں آپ کو رِسک مول لینے کا اختیار ہوتا ہے جو بعض اوقات بڑی کامیابی کا سبب بنتا ہے۔
* اپنا کاروبار آپ کو نئے موقع اور نئے چیلنج مہیا کرتا ہے۔اور اگر آپ ایک چیلنج قبول کرنے والے انسان ہیں تواپنا کاروبار آپ کیلئے بہترین ہے۔
* اپنا بزنس آپ کو اپنی مرضی کے مطابق محنت ولگن سے کام کرنے کا موقع دیتا ہے اور آپ بنا اکتاہٹ کے اپنا کام سر انجام دیتے ہیں کیونکہ آپ کو یہ کام اپنے لئے کرنا ہے نہ کہ کسی دوسرے کے لئے۔ٖ
* آپ اپنی مرضی اور سہولت کے مطابق کام کی رفتار طے کر سکتے ہیں۔آپ کو کسی کے احکامات کا انتظار نہیں کرنا پڑتا۔
* اپنا کاروبار آپ کو زیادہ وسیع معاشرتی و سماجی تعلقات بنانے کے مواقع فراہم کرتا ہے جبکہ ملازمت کی ٹف روٹین آپ کے تعلقات کو بہت محدود کر دیتی ہے۔
* ایک بزنس مین بن کر آپ معاشرے کی بہتر خدمت کر سکتے ہیں ۔کئی طرح سے لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں اور ان کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں۔
* آپ نئی پروڈکٹس تخلیق کر سکتے ہیں اور نئے آئیڈیاز متعارف کرا سکتے ہیں۔یہ سب آپ کو ایک فخر کا احساس دلاتا ہے۔جبکہ ملازمت آپ کو دوسروں کی سوچ کا پابند بنا دیتی ہے۔
بغیر انویسٹمنٹ کے کاروبار کیسے شروع کیا جائے؟
1: افلیٹ مارکیٹینگ Affiliate marketing
بغیر کسی سرمائے کے شروع کیا جانیوالا یہ بزنس آجکل پاکستان سمیت پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔یہ منافع کمانے کا بہترین آن لائن ذریعہ ہے اور اپنے گھر بلکہ اپنے کمرے میں بیٹھ کر با آسانی اس بزنس کو چلایا جا سکتا ہے۔ اس طریقہ کار میں آپ کسی اور کمپنی کی پروڈکٹ یا سروسز کو انٹرنیٹ یا ایسے ہی کسی دوسرے میڈیم کے ذریعے پروموٹ کرتے ہیں اور اسے فروخت کر کے اپنا طے شدہ کمیشن وصول کرتے ہیں۔
2: بلاگ رایئٹینگ writing Blog
بلاگ ایسی ویب سائیٹ یا ویب پیج ہوتا ہے جس پر ہر روز نئی نئی معلومات اور تبصرے لکھے جاتے ہیں۔ایک فرد یا افراد کا ایک گروپ مل کر اس کو پلان کرتا ہے۔بلاگ رایئٹینگ سوشل میڈیا کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔پاکستان میں اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں اس کی ڈیمانڈ ہے۔ آپ بنا کسی سرمائے کے مختلف ویب سائٹس کے لئے بلاگ رایئٹینگ کا کا م شروع کر کیایک معقول آمدنی کا ذریعہ پیدا کر سکتے ہیں۔
3: نئے کاروباری افراد کی کاؤنسلِنگ
اگر آپ کے پاس بزنس فیلڈ کا کافی نالج،مہارت اور آئیڈیاز موجود ہیں اور آپ اس سلسلے میں بزنس کے میدان میں داخل ہونیوالے نئے افراد کی مدد کرنے کی سوچ بھی رکھتے ہیں تو آپ ایک بہت اچھے بزنس کاؤنسلر بن کر نہ صرف نئے بزنس کاروباری افراد کو ٹرینڈ کر سکتے ہیں بلکہ ایک اچھا منافع کما سکتے ہیں۔
4: سٹوڈنٹ کیریئر کاؤنسلِنگ
اگر آپ کے پاس کیریئر کاؤنسلِنگ کی ڈگری یا اس فیلڈ کی کافی زیادہ معلومات موجود ہیں اور آپ کے اندرلوگوں کی چھپی صلاحیتوں کا کسی حد تک اندازہ لگانے کی صلاحیت بھی موجود ہے تو آپ سٹوڈنٹس کے لئے ایک اچھے کر نہ صرف کمیونٹی کی خدمت کر سکتے ہیں بلکہ ایک باعزت روزگار بھی کما سکتے ہیں۔
5: کلیکسنس Clixsense
کلیکسنس اشتہارات کی ایک ویب سائیٹ ہے۔اس سائیٹ کو جوائن کر کے آپ بنا پیسہ خرچ کیے ایک اپنے لئے ایک معقول وسیلہ آمدنی بنا سکتے ہیں
6: کنسلٹنگ کمپنی Consulting company
اگر آپ کسی بھی فیلڈ میں بہترین معلومات اور مہارت رکھتے ہیں تو آپ اس فیلڈ میں پہلے سے موجود یا نئی آنیوالے لوگوں کی رہنمائی کے لئے ایک کنسلٹنگ کمپنی کا قیام عمل میں لا سکتے ہیں ۔لیکن اس کے لئے فیلڈ کی وسیع معلومات و مہارت درکار ہے۔
7: کونٹیٹ رایئٹینگ content writing
تمام کمپنیوں اور اداروں کو پروموشن کے لئے تحریری شکل میں ایک قابلِ توجہ مواد کی ضرورت ہڑتی ہے جو زیادہ سے زیادہ کسٹمرز کی توجہ حاصل کر سکے۔اگر آپ کے اندر اردو یا انگلش زبان میں ایسا پرکشش کونٹینٹ تخلیق کرنے کی صلاحیت موجود ہے تو آپ ایک نہایت کامیاب کونٹینٹ رائیٹنگ کا کاروبار شروع کر سکتے ہیں اور مختلف کمپنیوں اور اداروں کو کونٹینٹ فراہم کر سکتے ہیں۔
8: کاپی رایئٹینگ Copywriting
کاپی رایئٹینگ ایک منافع بخش کاروبار ہے ۔اگر آپ کے پاس لکھنے کی مناسب مہارت موجود ہے اور زبان و گرامر کی بہتر سمجھ بوجھ رکھتے ہیں تو آپ ایک اچھے کاپی رایٹر بن کر اپنا کام شروع کر سکتے ہیں۔
9: یوگا اور ہیلتھ کلاسز
اگر آپ یوگا یا اسی قسم کی دوسری ہیلتھ ایکٹیویٹیز میں مہارت و تجربہ رکھتے ہیں تو آپ با آسانی اس فیلڈ کو اپنا کاروبار بنا سکتے ہیں۔اور اپنے گھر یا کسی بھی دستیاب پر سکون جگہ پر یوگا سینٹر یا ہیلتھ کیئر سینٹر بنا سکتے ہیں۔
10: ای میل سروس
اجکل زیادہ تر کمپنیاں کسی مخصوص علاقہ میں اپنی برانڈ کی پروموشن کیلئے ای میل سروس کو ترجیح دیتی ہیں جسکا مقصد صرف ٹارگٹ کسٹمرز کو اپروچ کرنا ہوتا ہے۔اگر آپ کے گھر میں کمپیوٹر،انٹرنیٹ اور ٹیلیفون کی سہولت موجود ہے تو آپ گھر پر ہی مختلف کمپنیوں کے لئے یہ کام شروع کر سکتے ہیں۔
11: ای بک رایئٹینگ E-Book Writing
اگر آپ ایک اچھے لکھاری ہیں اور ای بکس کی تیکنیکس جانتے ہیں تو آپ ای بک رائیٹنگ کے ذریعے بہت اچھا منافع کما سکتے ہیں ۔خاص طور پر خواتین کے لئے یہ بہت اچھا کاروبار بن سکتا ہے جو یہ صلاحیت رکھتی ہیں۔
12: آن لائن مارکیٹنگ
مختلف کمپنیوں کی پروڈکٹس اور سروسز کی آن لائن مارکیٹنگ کا آج کل بہت زیادہ رجحان ہے اور ہر روز بہت سے نئے لوگ اس کاروبار سے وابستہ ہو رہے ہیں ۔اگر آپ اس کام کی کچھ سمجھ بوجھ رکھتے ہیں تو کمپنیوں اور اداروں کی آن لائن مارکیٹنگ آپ کے لئے نفع بخش کاروبار بن سکتی ہے۔ ؒ ٓ
13: ملازمین کی تربیت
بزنس کی دنیا میں ملازمین کی تربیت کی ڈیمانڈ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔زیادہ تر یہ کورسز کمپنیوں کی ویب سائٹس پر منعقد کیے جاتے ہیں۔اگر آپ اس فیلڈ کا تجربہ رکھتے ہیں تو گھر بیٹھ یہ کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔
14: آن لائن ٹیچنگ
آجکل آن لائن ٹیچنگ کا رجحان تیزی سے بڑھ رہاہے۔اگر آپ ٹیچنگ کے شعبے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ گھر بیٹھے آن لائن ٹیچنگ بزنس شروع کر سکتے ہیں ۔یہ کاروبا ر دو طرح سے شروع کیا جاسکتا ہے۔آپ اپنا آن لائن ٹیچنگ سنٹر رجسٹر کروا سکتے ہیںیااپنا انڈیپینڈنٹ بزنس شروع کر سکتے ہیں۔
15: ایوینٹ مینجمنٹ Event Management
اگر آپ کے پاس ایوینٹ مینجمنٹ کی ڈگری موجود ہے یا اگر آپ پلاننگ، ڈیزائینگ اور چیزوں کو ترتیب دینے کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں تو آپ ایک اچھے ایونٹ آرگنائزر بن کر اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔اسطرح آپ بڑی بڑی کمپنیوں،تعلیمی اداروں،مذہبی تنظیموں،شادی کی تقریبات اور سیاسی جماعتوں کی ایونٹ مینجمنٹ کے ذریعے کثیر منافع کما سکتے ہیں۔
16: فیشن ڈیزائیننگ
اگر آپ فیشن ڈیزائیننگ کا کام جانتے ہیں تو آپ بغیر انویسٹمنٹ کے ایک نہایت سود مند کاروبار کا آغاز کر سکتے ہیں۔اس کاروبار میں کامیابی کے100%امکانات موجود ہیں کیونکہ مارکیٹ میں اس کی مانگ بہت زیادہ ہے۔
17: فیچر ایجنسی
اگر آپ کو لکھنے پڑھنے میں دلچسپی ہے اور آپ ایک تخلیقی ذہن کے مالک ہیں تو آپ اپنی فیچر ایجنسی قائم کر کے ایک بہترین ،باعزت اور بہت زیادہ نفع بخش کاروبار کے مالک بن سکتے ہیں۔الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا دونوں میں فیچر رائیٹنگ کی بہت ڈیمانڈ ہے۔اس بزنس کے آغاز کے لئے آپ کو محض ایک کمپیوٹر اور ٹیلیفون کی ضرورت ہوگی جو آجکل باآسانی ہر گھر میں دستیاب ہوتے ہیں۔
18: مالی مشاورت کا کاروبار Finance Consulting
اگر آپ مالیات کے شعبے میں مناسب مہارت و تجربہ رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں قانونی مسائل سے بھی آگاہ ہیں تو آپ اپنی ذاتی
Finance Consulting کمپنی کی بنیاد رکھ سکتے ہیں ۔ اس میں انشورنس، انویسٹمنٹ پلاننگ،ٹیکس کے متعلق معاملات،کاروباری مشاورت وغیرہ شامل ہیں۔
19: فرسٹ ایڈ ٹریننگ
اگر آپ کے پاس فرسٹ ایڈ ٹریننگ کی معلومات و تجربہ موجود ہے تو آپ اس اپنا ذاتی کاروبار بنا سکتے ہیں۔آجکل بہت سی کمپنیاں اور ادارے اپنے ورکرز کے لئے فرسٹ ایڈ کی تربیت کو نہ صرف ضروری خیال کرتی ہیں بلکہ اس کا اہتمام بھی کرتی ہیں۔آپ اپنے گھر پر فرسٹ ایڈ ٹریننگ سنٹر قائم کر سکتے ہیں۔تاہم اس کی شروعات کے لئے آپ کو کلائنٹس کا ایک نیٹ ورک تشکیل دینے کی ضرورت ہوگی۔
20: آرٹ کورسز
اگر آپ آرٹ کے کسی بھی شعبے میں مہارت و تجربہ رکھتے ہیں مثلاً پولوں کی آرائش،ڈرائینگ اور پینٹنگ وغیرہ تو آپ اپنے ذاتی آرٹ سینٹر کا قیام عمل میں لا سکتے ہیں۔یہ سینٹر نہ صرف آپ کے فن کو پھیلانے کا بلکہ ایک باعزت روزگار کا بھی ذریعہ بن سکتا ہے۔
21: سلائی کڑائی کا کام
بغیر سرمائے کے شروع کیا جانیوالا یہ ایک نفع بخش کاروبار ہے۔اس کے لئے آپ کو صرف اس کا م کو جاننے کی ضرورت ہے۔خاص طور پر خواتین کے لئے یہ ایک بہت اچھا بزنس ہے اورہمارے شہروں او ر دیہاتوں کی اکثر خواتین اس سے وابستہ ہیں۔
22: ہوم ٹیوشن سینٹر
اپنے گھر پر ٹیوشن سینٹر کا قیام ایک بہت منافع بخش بزنس ہے ۔اور پورا سال ایک اچھی ارننگ دیتا ہے۔بہت سے گھروں میں خواتین و حضرات ایسے ٹیوشن سینٹر قائم کر کے باعزت روزگار کما رہے ہیں۔
23: کوکنگ کورسز
کوکنگ میں مہارت خاص طور پر خواتین کے لئے ایک بہترین کاروبار کا ذریعہ بن سکتی ہے ۔آپ اپنے گھر میں بنا سرمائے کے کوکنگ کلاسز کا آغاز کر سکتی ہیں۔
24: فری لانس بک کیپنگ Freelance Bookkeeping
تمام چھوٹی اور بڑی کمپنیوں اور سمال بزنس اونرز کو اپنے مالی معاملات اور اکاؤنٹس کی مینجمنٹ کے لئے بک کیپر کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ کام زیادہ تر کمپیوٹرز پر ہی سرانجام دیا جاتا ہے۔تاہم بہت سے چھوٹے بزنس اونرز ایک باقائدہ بک کیپرکو ہائر کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔اگر آپ ایک اچھے اکاؤنٹینٹ ہیں تو آپ اپنا فری لانس بک کیپنگ کا کاروبار شروع کر کے ایک ہی وقت میں مختلف کمپنیوں کے لئے کام سرانجام دے سکتے ہیں۔
25: کینڈل میکنگ
اگر آپ موم بتی بنانے کا کام جانتے ہیں تو نہایت قلیل سرمائے سے اپنا کا م شروع کر سکتے ہیں۔اور اپنے گھر پر رہتے ہوئے آن لائن اس کی پروماشن کے مواقع بھی تلاش کر سکتے ہیں۔
26: لینگوئج سینٹر
اگر آپ کوئی غیر ملکی زبان خاص طور پر انگلش میں مناسب مہارت رکھتے ہیں تو آپ بنا انویسٹمنٹ کے اپنے گھر پر ہی ایک لینگوئج سینٹر بنا سکتے ہیں اور ایک اچھی ارننگ کر سکتے ہیں۔
27: کڈز کیئر سینٹر
اگر آپ بچوں کے ساتھ اچھا وقت گزارنا جانتے ہیں تو آپ اپنے اسی پیشن کو اپنا کاروبار بھی بنا سکتے ہیں۔ہمارے ملک میں آجکل خواتین کے ملازمت کرنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ایسے میں کڈز کیئر سینٹر کا قیام آپ کو بنا سرمائے کے اچھا منافع دے سکتا ہے۔
28: ہینڈی مین سروسز Handyman service
اگر آپ گھریلو آلات و دیگر اشیاء کی مرمت کا کام جانتے ہیں تو آپ اسے اپنا کاروبار بنا کر ملازمت کی ٹینشن سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
29: ہیلتھ کنسلٹنگ
اگر آپ کے پاس ہیلتھ کیئر کا ایک وسیع نالج اور سرٹیفیکیٹ بھی ہے تو آپ بغیر انویسٹمنٹ کے اپنا ہیلتھ کیئر سینٹر بنا سکتے ہیں۔اس کے لئے آپ کو صرف ایک مناسب حکمتِ عملی اورederal tax identification number F کی ضرورت ہو گی۔
30: پورٹریٹ میکنگ
اگر آپ ایک اچھے ڈرائنگ آرٹسٹ ہیں اور پورٹریٹ میکنگ میں مہارت رکھتے ہیں تو آپ پورٹریٹ بنانے کا ایک بہترین کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔اس کے لئے آپ کو اپنا ایک عمدہ سوشل نیٹ ورک تشکیل دینے کی ضرورت ہو گی جو آپ کے بزنس نیٹ ورک کی بنیاد بنے گا۔ٖ
31: اشیاء کی منتقلی کی خدمات Goods Transfer service
مختلف افراد یا کمپنیوں کی مختلف اشیاء کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقیلی بھی بغیر سرمائے کے شروع کیا جانیوالا کاروبار ہے۔اس کے لئے آپ کو صرف وسیع تعلقات اور معلومات کی ضرورت ہوگی
32: میرج بیورو
پوری دنیا میں اور خاص طور پر پاکستان میں یہ کاروبار بہت مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔اس کے لئے آپ کو صرف ایک سوشل نیٹورک تشکیل دینے کی ضرورت ہوگی۔بنا انویسٹمنٹ کے یہ ایک بہترین منافع بخش کاروبار ہے۔
33: گرافک ڈیزائننگ
ایک اچھے گرافک ڈیزائنر کو ملازمت کے حصول کے لئے کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہوتی وہ مختلف کمپنیوں اور اداروں کے لئے یہ کا م گھر بیٹھ کر سرانجام دے سکتا ہے۔مگر اس کے لئے اپنی فیلڈ کی وسیع معلومات اور بزنس نیٹ ورک کا قیام نہایت اہمیت رکھتا ہے۔
34: پروپرٹی ڈیلنگ
بغیر سرمائے کے شروع کیا جانیوالا یہ ایک منافع بخش کاروبار ہے۔مگر فیلڈ کی وسیع معلومات ،قابلِ اعتماد شہرت اور تعلقات کا ایک وسیع نیٹ ورک درکار ہے۔
35 IT: سیکیورٹی کنسلٹنگ
IT سیکیورٹی آجکل تیزی سے بڑھتا ہوا اور منافع بخش کاروبار ہے اور اپنے گھر پر ہی شروع کیا جاسکتا ہے۔مگر ITسیکیورٹی میں مہارت و تجربہ اس کے لئے نہایت ضروری ہے۔
36: مارکیٹ ریسرچ سروس
مارکیٹ ریسرچ کسی بھی نئے بزنس اور کمپنی کے لئے خاص اہمیت رکھتی ہے ۔کمپنیز اور سمال بزنس اونرز کے لئے مارکیٹ ریسرچ کا کام سرانجام دینا ایک تیزی سے پھیلتا ہوا منافع بخش کاروبار ہے۔جس کے لئے سرمائے کی ضرورت نہیں۔
37: ایپ ڈولپنگ App Developing
سمارٹ فونز کی آمد کے ساتھ ہی موبائل ایپلیکیشن کا بزنس بہت وسعت اختیار کر گیا ہے۔اگر آپ ایک اچھے ایپ میکر ہیں تو اپنی ذاتی ایپس بنا کر مختلف کمپنیوں کو فروخت کر سکتے ہیں اور ایک منافع بخش کاروبار کر سکتے ہیں۔
38: آفس سپلائی بزنس
آفس سپلائی کا کاروبار بھی ایک منافع بخش کاروبار ہے جو اپنے گھر پر ہی شروع کیا جا سکتا ہے۔کمپنیاں،تعلیمی ادارے اور آفسز اس بزنس میں بڑے کلائنٹس بن سکتے ہیں ۔اس کام کے لئے وسیع معلومات وتجربہ درکار ہے۔
39: آن لائن شاپنگ
آن لائن شاپنگ ایک منافع بخش کاروبار ہے جو بغیر انویسٹمنٹ کے اپنے گھر پر ہی شروع کیا جا سکتا ہے۔آپ کو صرف مختلف کمپنیوں کے ساتھ رجسٹریشن ،اپنی Website اور اسے پروموٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
40: آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ
اگر آپ مارکیٹنگ کے جدید طریقہ کار کی معلومات و تجربہ رکھتے ہیں تو آپ ایک کامیاب آؤٹ ڈور مارکیٹنگ کابزنس شروع کر سکتے ہیں اور مختلف کمپنیوں اور اداروں کو اپنے کلائینٹس کی لِسٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔
41: پروڈکٹ برانڈنگ اور پیکنگ
پروڈکٹس کی برانڈنگ اور پیکنگ کمپنیز کی ایک اہم ضرورت ہے۔آپ مختلف کمپنیوں کے لئے یہ کام اپنے گھر پر یہ سٹارٹ کر سکتے ہیں۔ہمارے ملک میں اکثریت اس کاروبار سے منسلک ہے۔اس کے لئے مختلف کمپنیوں کی معلومات اور تعلقات ضروری ہیں۔
42: رئیل اسٹیٹ ایجنسی Real Estate Agecy
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے اس دور میں رئیل اسٹیٹ ابھی تک ایک منافع بخش کاروبار ہے۔آپ اپنی موجودہ پروپرٹی سے ہی اس بزنس کا آغاز کر سکتے ہیں۔
43: سیلز ٹرینگ Sales Training
کمپنی یابزنس کی کامیابی اسکی کامیاب سیلز پرمنحصر ہوتی ہے۔مختلف کمپنیاں اپنے سٹاف کی تربیت کے لئے سیلز ٹریننگ پراگرام تشکیل دیتی ہیں۔اگر آپ اس شعبے میں مہارت رکھتے ہیں تو مختلف کمپنیوں کے لئے یہ کورسز ڈیزائن کر سکتے ہیں اور بہترین منافع کما سکتے ہیں۔
44: کٹنگ اینڈ سٹیچنگ کلاسز
اگر آپ ڈریس میکینگ کا کام جانتے ہیں تو کٹنگ اور سٹیچنگ کی کلاسز اپنے گھر پر شروع کر کے ایک منافع بخش کاروبار کے مالک بن سکتے ہیں۔
45: موبائل ریپیئرنگ
موبائل ریپیرنگ ایک بہت کامیاب بزنس بن چکا ہے ۔اگر آپ یہ ہنر جانتے ہیں تو اپنے گھر پر رہتے ہوئے لوکل کمیونٹی سے ہی اس کام کی شروعات کر سکتے ہیں۔اور آہستہ آہستہ اپنی محنت اور کارکردگی سے اس کا روبار کو وسعت دے سکتے ہیں۔
46: سپورٹس کوچنگ
اگر آپ کو کھیلوں میں دلچسپی ہے اور کسی گیم کے اچھے پلیئر ہیں تو آپ اپنی کوچنگ کلاسز کا آغاز کر سکتے ہیں۔اور اپنے گھر پر یا کسی قریبی میدان میں اس ٹریننگ کا آغاز کر سکتے ہیں۔
47: ٹرانسلیشن سروس
اگر آپ ایک سے زیادہ غیر ملکی زبانیں جانتے ہیں تو آپ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا اور بہت سی سوشل ویب سائٹس کے لئے اپنے گھر پر ہی آن لائن یا آف لائن ٹرانسلیشن کا کام سر انجام دے سکتے ہیں اور اسے ایک منافع بخش کاروبار میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
48: ویب ڈیزائننگ
اگر آپ ایک اچھے ویب ڈیزائنر ہیں تو مختلف کمپینیوں،اداروں اور لوگوں کے لئے ویب سائٹس ڈیزائن کر کے ایک بہترین پروفٹ کما سکتے ہیں۔
49: ٹیکسٹ بک رائیٹنگ اینڈ ڈیزائننگ
اگر آپ تعلیمی شعبے میں وسیع معلومات اور تجربہ رکھتے ہیں تو آپ ٹیکسٹ بک رائیٹننگ کے ایک کامیاب بزنس کا آغاز کر سکتے ہیں۔اور مختلف تعلیمی اداروں کو ہر سطح پر لرننگ میٹیریل فراہم کر سکتے ہیں۔
50: کمپیوٹر پروگرامنگ
اگر آپ کمپیوٹر پروگرامنگ میں مہارت رکھتے ہیں تو مفید اور کارآمد پروگرامز تخلیق اور فروخت کر کے کثیر منافع کما سکتے ہیں۔سوشل میڈیا کے اس دور میں یہ ایک نہایت منافع بخش کاروبار ہے۔
ربط