''کارپٹ صاحب''، جم کوربٹ کی سوانح عمری کا ترجمہ

راشد اشرف

محفلین
dateposted

قیصرانی محمد خلیل الرحمن

زندہ کتابیں سلسلہ نمبر 48
‘‘کارپٹ صاحب‘‘--Carpet Sahib
مارٹن بوتھ کی لکھی جم کوربٹ کی داستان حیات کا اردو ترجمہ
ترجمہ نگار: مسز رابعہ سلیم
پاک و ہند میں جم کوربٹ کی سوانح عمری کا پہلا اردو ترجمہ
سفید کاغذ، قیمت: 690
‘‘کارپٹ صاحب‘‘۔ ۔ ۔ ایک دلچسپ کتاب۔ نینی تال میں جم کوربٹ کے اجداد کی آمد سے لے کر جم کی زندگی کے مختلف ادوار کے دلچسپ واقعات، دوران ملازمت پیش آئے قصے اور اس کی شکاریاتی زندگی بشمول رودرپریاگ کے آدم خور کو ٹھکانے لگانے کی روداد۔ آسیبی ڈاک بنگلے میں جم کے ساتھ پیش آئے وہ واقعات جن پر خود جم نے بھی شکار کے ایک قصے (چمپاوت کی آدم خور شیرنی) کو بیان کرتے وقت قلم نہ اٹھایا تھا۔ ہمارا کھوجی مارٹن بوتھ متذکرہ قصے کو تفصیلا” بیان کرتا ہے۔
اس وقت کی روداد جب جم اور اس کی بہن میگی نے بھاری دل کے ساتھ ہندوستان کو خیر باد کہا اور کینیا جا بسے۔ کینیا میں جم کی جدوجہد کا احوال۔

سرورق:


دیگر تفصیل:

 

راشد اشرف

محفلین
Top