میںبھی کافی عرصے بعد آن لائن آیا اور اس تھریڈ کی لمبائی دیکھ کر حیرت ہوئی۔
مگر خوشی جی، یہ بتائیے، کفر کرنے والوںپر کفر کا فتوٰی نہ لگے تو اور کیا لگے؟
اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کفار سے بھی اچھا سلوک کرتے تھے، مگر انہیں مومن نہیں گردانتے تھے۔ کافر کو کافر ہی کہا جاتا ہے۔ خصوصا وہ جو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آخری نبی تسلیم نہیںکرتے اور ان کے مقابلے میں ایک جھوٹا نبی جس کی اپنی پیشن گوئیاں بری طرح سے غلط ثابت ہو چُکی ہیں۔ لانے کی کوشش کرتے ہیں، اور اسلام دشمنوںسے مسلمانوں کے خلاف تعاون کرتے نظر آتے ہیں۔، ایسے لوگوں کو کیا کہا جائے، آپ خود ہی بتا دیںپھر
میں آپ کی بات کی تائید کرتا ہوں کہ "
اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کفار سے بھی اچھا سلوک کرتے تھے، مگر انہیں مومن نہیں گردانتے تھے۔ کافر کو کافر ہی کہا جاتا ہے۔"
قرآن میں اللہ تعالی "منافقین" کے متعلق فرماتا ہے کہ اللہ جانتا ہے کہ وہ دل سے ایمان نہیں لائے اور تجھے اللہ کا رسول نہیں مانتے اور تُو انہیں "مومن" نہ کہا کر لیکن۔۔۔ یہ ان لوگوں کے متعلق ہے جو کم از کم منہ سے کلمہ پڑھتے تھے۔
اور خوشی جی کیا بتا دیں۔۔۔ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے بتا دیا ہے مگر ہم ان کی نہیں مانتے تو خوشی جی کیا بیچتی ہیں۔
ایسی ایک بھی روایت نہیں ملتی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کسی کلمہ گو منافق (حتیٰ کہ ان تمام کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو مطلع بھی فرما دیا) کو "کافر" کہا ہو۔ ہاں قرآنی حکم ہے کہ انہیں "مومن" نہ کہا جائے۔۔۔ لہٰذا میں آپ سے مکمل اتفاق کرتا ہوں ہوں کہ "کافر" کو یقیناً "کافر" کہا جائے گا لیکن کسی کلمہ گو کو (خواہ وہ کسی بھی فرقے، کسی بھی عقیدے یا کسی بھی نکتۂ نظر کا حامل کیوں نہ ہو) "کافر" کہنے کی مثال ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زندگی سے تو نہیں ملتی۔ ان منافقین کو بھی جن کے متعلق خود اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو مطلع فرما دیا کہ یہ لوگ تجھے نبی ہی نہیں مانتے (پہلے اور آخری کا تو ذکر ہی کیا) آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے "کافر" نہیں کہا حالانکہ آپ کو تو اللہ کی طرف سے بتایا جا چکا تھا کہ یہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کو دل سے نبی ہی مانتے بلکہ صرف منہ سے ایسا کہتے ہیں۔
ہاں اگر نعوذ باللہ ہم خود کو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے بڑا اور اعلیٰ درجہ کا مسلمان سمجھنے لگیں تب یہ ہمارا اختیار ہے کہ ہم کلمہ گو لوگوں کو ان کے عقائد و نظریات کی بنیاد پر "کافر" قرار دینے لگیں، اور یہی کام اس صدی کے علما جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے "زمین پر بد ترین مخلوق" قرار دیا تھا، بخوبی کر رہے ہیں۔
کیا آپ کسی ایک بھی ایسے فرقے کے متعلق بتا سکتے ہیں جنہیں اس بد ترین مخلوق نے کافر قرار نہ دیا ہو۔
قادیانی کافر، شیعہ کافر، سنّی کافر، وہابی کافر، الخ
خدا کی مار! کوئی ایک بھی مسلمان نہیں بچا۔۔۔ ابن انشا نے شاید "اردو کی آخری کتاب" میں "دائرہ" کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "ایک دائرہ اسلام کا دائرہ بھی کہلاتا ہے، جس میں پہلے لوگوں کو داخل کیا جاتا تھا، اب صرف خارج کرنے کا کام کیا جاتا ہے۔"