کارگل کے محاذ پر پاکستانی سرنڈر!

شمشاد

لائبریرین
مجھے تو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہندوستان لکھوں، بھارت یا انڈیا لکھوں، مقصد تو ان تینوں ناموں سے ایک ہی ملک ہے۔

اور پاکستان والے ادھر والے کشمیر کو مقبوضہ کشمیر کہتے ہیں جبکہ ہندوستان والے ادھر والے کشمیر کو مقبوضہ کشمیر کہتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
تو پھر وہ جو ہمیں بتایا گیا تھا کہ ہندوستانی فوج کی سب سے بہترین گورکھا رجمنٹ کہ بیسیوں افراد مارے گئے اور انکا اتنا نقصان ہوا کہ تابوت کم پڑھنے لگے وہ سب کیا تھا؟

سیاسی پراپیگنڈا اور کیا؟ آجکل کے میڈیا پر یقین رکھیں گے تو ایسے ہی شاکس روزانہ لگیں گے۔ ابھی تو آپنے شاید مغربی میڈیا کے پراپیگنڈا ڈرامے نہیں دیکھے۔۔۔۔ انکے سامنے توہمارے پراپیگنڈے کوئی حیثیت ہی نہیں رکھتے۔;)
 
آبی ٹوکول

محفلین

تو کیا میں یہ سمجھوں کہ انڈیا کا کوئی فوجی نقصان یا جانی نقصان نہیں ہوا تھا یہ اگر ہوا تھا تو اتنا کم کہ قابل ذکر ہی نہیں ؟
 
arifkarim

معطل
تو کیا میں یہ سمجھوں کہ انڈیا کا کوئی فوجی نقصان یا جانی نقصان نہیں ہوا تھا یہ اگر ہوا تھا تو اتنا کم کہ قابل ذکر ہی نہیں ؟

ہر جنگ میں دونوں فریقین کا نقصان ہوتا ہے، لیکن جیتتا وہی ہے جس کے پاس میڈیا کی طاقت ہو!
 
شمشاد

لائبریرین
ہندوستان کے جانی نقصان کا تو علم نہیں لیکن مالی نقصان بہت ہی زیادہ ہوا ہے اور ہو رہا ہے۔
 
زینب

محفلین
جب پاکستان کا اونچی چوٹی پے قبضہ تھا تو پاکستان نے انڈیا کا جی بھر کے جانی مالی نقصان کیا تھا پاکستان کا نقصان تب ہوا جب معاہدے کے تحت پاکستان نے وہ چوٹی مزکرات سے چھوڑی تھی تو انڈیا نے خلاف ورزی کرتے ہوئے فائر کھول دیا تھا بہر حال انڈا کی نیندیں اڑ گئیں تھی جو اتنی شدید برفباری میں بھی پاک فوج نے وہاں ڈیرے جما لیے تھے
 
Top