قیصرانی
لائبریرین
کیا کسی دوست کو لندن شہر میں کار کی انشورنس لینے کا اتفاق ہوا؟ خصوصاً اگر لائسنس کہیں باہر کا ہو؟
میرے پاس فننش لائسنس ہے جو 2048 تک ویلڈ ہے۔ اس لائسنس کو بنے ساڑھے نو سال ہوئے اور اس دوران کبھی کوئی حادثہ نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی کلیم لیا پچھلے پانچ سال سے۔ اس کے باوجود جب کمپیریزن سائٹ پر کوشش کی تو پتہ چلا کہ انشورنس کی کم از کم قیمت 4،700 پاؤنڈ سالانہ اور زیادہ سے زیادہ 11،200 پاؤنڈ سالانہ ہو گی
کزن سے پوچھا کہ وہ یہیں پیدا ہوئے تو انہوں نے مشورہ دیا کہ اس طرح کی سائٹس کو چیک کرتے رہو اور جب سستا ہو تو لے لینا۔ لگ بھگ ڈیڑھ ماہ سے چیک کرتے کرتے آج جا کر میں نے انشورنس لے لی ہے اور لگ بھگ ڈیڑھ ہزار پاؤنڈ سالانہ کی پالیسی ملی ہے
اصل مزے کی بات یہ ہے کہ کمپیریزن سائٹس پر مختلف کمبی نیشن چیک کرتے ہوئے پتہ چلا ہے کہ نو کلیم بونس کے سال ڈالنے کے بعد مجھے کم از کم 2،600 پاؤنڈ سالانہ کی انشورنس پالیسی پڑتی، جب میں نے نو کلیم بونس کو صفر کر دیا تو وہی پالیسی اور اسی بینک نے مجھے یہ پالیسی پندرہ سو پاؤنڈ سے کچھ زیادہ کی دی ہے۔ اسی طرح سوشل اور کمیوٹنگ کو ڈالنے سے پالیسی سوشل اونلی کی نسبت زیادہ سستی ہوئی ہے اور اس سے بڑھ کر یہ لطیفہ ہوا ہے کہ یہ کمپری ہینسو انشورنس ہے، اگر میں اسے تھرڈ پارٹی اور فائر تھیفٹ کرتا تو یہ مزید مہنگی ہو جاتی اور صرف تھرڈ پارٹی سب سے زیادہ مہنگی پڑتی۔ 5،000 میل سالانہ کی صورت میں بھی یہ زیادہ مہنگی ہو جاتی، 10،000 میل کی صورت میں سستی ہوئی۔ اسی طرح گاڑی ابھی روڈ سائیڈ پر پارکنگ میں ہے۔ اگر میں اسے ڈرائیو ان یا گیراج میں شو کرتا تو پالیسی مزید مہنگی ہو رہی تھی۔ اگر میں ڈیڑھ سال قبل یہاں منتقل ہوا ہوتا تو بھی پالیسی زیادہ مہنگی ہوگی، بہ نسبت اس کے کہ مجھے منتقل ہوئے چند ماہ ہوئے۔ اس طرح کے پرمیوٹیشن کو چیک کرنے سے پتہ چلا ہے کہ ہر وہ چیز جو بظاہر پالیسی کو مہنگا کرنے کا سبب بن سکتی تھی، وہ اسے سستا کرا رہی ہے اور ہر وہ چیز جو بظاہر پالیسی کو مہنگا کراتی، سستا کرا رہی ہے۔ ویسے عمومی قیمت 600 سے 700 پاؤنڈ ہونی چاہیے تھی
کیا آپ لوگ اس بارے اپنے تجربات شیئر کر سکتے ہیں؟