کاشفی
محفلین
عموماً پسندیدہ کلام کے گوشے میں خاموشی سے آ کر چلے جانے والے کاشفی بھائی نے پانچ ہزار پیغامات کا سنگ میل عبور کر لیا۔ ان کی رفتار کو دیکھتے ہوئے قیاس کیا جا سکتا ہے کہ یہ "حادثہ" چند ہفتوں قبل رو نما ہوا ہوگا۔ صرف یہی نہیں بلکہ موصوف محفل میں سب سے زیادہ دھاگے شروع کرنے والوں میں تیسرے مقام پر فائز ہیں۔
ہماری جانب سے ڈھیر ساری مبارکباد قبول فرمائیں۔ آپ نے محفل کے ادبی زمرے کو بیش بہا خزانوں سے نوازا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ محفل کے تئیں آپ کی محبت ہر دن دو آتشہ ہوگی۔
ڈھیر ساری محبتوں کے لیئے بیحد شکریہ ابنِ سعید بھائی ۔۔۔۔