کاشفی کو کیوں بین کیا گیا ہے ؟؟؟؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاتح

لائبریرین
اوہ اس جسارت کی التماس تو انتظامیہ سے کی گئی تھی۔ معذرت خواہ ہوں کہ میری نظر نہیں پڑی تھی "انتظامیہ" کے لفظ پر۔
 
خورشیدآزاد

محفلین
ویسے انتظامیہ نے سب کو وارننگ دی ہے، بصورت دیگر سیاست کے زمرے پر پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے۔ میرا خیال ہے ہم شائستہ زبان استعمال کرتے ہوئے بھی تعمیری بحث و مباحثہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
کاشفی کو ان کے الفاظ پر انتباہ بھی کیا گیا تھا کہ مہذب زبان استعمال کرتے ہوئے کچھ بھی کہیں / لکھیں۔ اس کے باوجود انہوں نے اپنی روش نہیں چھوڑی اور نازیبا الفاظ کی تکرار جاری رکھی۔ انتظامیہ کے کہنے کے باوجود کہ اردو محفل کی کسی سیاسی یا مذہبی پارٹی سے وابستگی نہیں ہے، اور نہ ہی کسی سیاسی یا مذہبی لیڈر سے وابستگی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ پر بھی جانبداری کا الزام لگایا۔ اس وجہ سے انہیں ایک ماہ کے لیے بین کیا گیا ہے۔
 
[post=587379]یہ مراسلہ[/post]
[post=587391]یہ انتباہ[/post]
[post=587413]یہ بین[/post]

آپ کے لنک کے مطابق کاشفی کا مراسلہ یہ ہے

پاجی ہائیجیک کدھر ۔۔۔انتظامیہ آپ کی۔۔فورم آپ کا۔۔۔جس پیغام کو چاہیں ڈلیٹ دیں۔۔۔کوئی روکنے والا نہیں۔۔۔ اور ویسے بھی ہائیجیک کرنا ملک دشمن نواز لیگیوں کا کام ہے ۔۔۔۔ہمارا نہیں۔۔۔ہم تو محبت بانٹ رہے ہیں۔۔۔ حق بول رہے ہیں۔۔ الحمداللہ رب العالمین۔

اس مراسلہ میں تو کوئی غیرشائستہ زبان نہیں استعمال کی گئی ہے ۔ اور اگراس مراسلے پر بین کیا گیا ہے تو پھر
" بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی ..."
 
ویسے انتظامیہ نے سب کو وارننگ دی ہے، بصورت دیگر سیاست کے زمرے پر پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے۔ میرا خیال ہے ہم شائستہ زبان استعمال کرتے ہوئے بھی تعمیری بحث و مباحثہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔

میرے خیال میں سیاست کے زمرے پر پابندی "نامناسب" ہوگی۔
 
خورشیدآزاد

محفلین
آپ کے لنک کے مطابق کاشفی کا مراسلہ یہ ہے

اس مراسلہ میں تو کوئی غیرشائستہ زبان نہیں استعمال کی گئی ہے ۔ اور اگراس مراسلے پر بین کیا گیا ہے تو پھر
" بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی ..."

چلو بھائیوں تعصب پسند انتظامیہ کو نواز شریف اور شہباز شریف کو بے غیرت لکھنے پر اس لفظ کے غیر مہذب ہونا محسوس ہورہا ہے۔۔کیا کرسکتے ہیں تعصب پسند انتظامیہ میں موجود اس فرد کی آنکھیں بند ہیں۔۔۔ خیر پھر بھی نواز شریف اور شہباز شریف بے غیرت ہی ہیں۔۔

نواز شریف اور شہباز شریف حکیم محمد سعید شہید کا قاتل ہے۔۔۔ ان دونوں کو سرے عام پھانسی دینی چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔
انتظامیہ نے میرا جو پیغام ہٹایا ہے۔۔۔ اس میں میں نے لکھا تھا کہ۔۔
نواز شریف اور شہباز شریف طالبان اور القائدہ کے رکن ہیں۔۔۔ ان دونوں کو امریکہ کے حوالے کرنا چاہیئے تا کہ امریکہ ان دونوں کو طالبان کی طرح بے غیرتوں کی موت مارے۔۔۔۔ اور ثواب کمائے۔۔۔

یہ دونوں ملک پاکستان کے لیئے ناسور ہیں۔۔ ان دونوں کو ختم کرنا چاہیئے۔۔۔تب ہی پاکستان کی بقا ہے۔۔۔ کیونکہ یہ دونوں اور نواز لیگی ملک دشمن ہیں اور پاکستان توڑنا چاہتے ہیں۔۔۔

فرحان صاحب بات اب ختم ہونی چاہیئے۔
 
شمشاد

لائبریرین
کاشفی کے غیر مہذب الفاظ والے دو مراسلے میں حذف کر چکا ہوں۔

ایک مراسلہ حذف کرنے کے بعد انہیں مطلع کیا گیا تھا، اس کے باوجود انہوں نے ایک اور مراسلہ بھیجا تھا۔
 
dxbgraphics

محفلین
اب مہوش بہن، شاہ11 اور فرحان بھائی کے مراسلوں پر ایک ماہ کے لئے شکریہ کا بٹن کون دبائے گا;)
 
آفت

محفلین
یہ لوگ اپنی بات تو کرتے ہیں لیکن جب کوئی جواب میں کچھ کہتا ہے تو برداشت کا دامن چھوڑ دیتے ہیں اور اکثر بدتمیزی پر اتر آتے ہیں ۔ میں سمجھتی ہوں کہ ان کو بین بالکل صحیح کیا گیا ہے جو لوگ لڑکیوں سے بھی بات کرنے کے آداب نہیں جانتے ان کے ساتھ سختی کرنی ہی چاہیے ۔
 
اب مہوش بہن، شاہ11 اور فرحان بھائی کے مراسلوں پر ایک ماہ کے لئے شکریہ کا بٹن کون دبائے گا;)

آپ لوگ ہیں شکریہ کا بٹن دبانے کیلئے

کیا پتا یہ تینوں ایک ہی ہوں ۔ جسٹ کڈنگ:battingeyelashes:

انتطامیہ سےہمارے IP Addressچیک کروا لییں حقیقت واضح ہو جائے گی
 
اشتیاق علی

لائبریرین
بین درست ہے یا نہیں مجھے اس کے بارے میں کوئی علم نہیں ۔ البتہ ایک ماحول جو اچھا ہے اسے اچھا رکھنا چاہئے۔ میرا تو یہی خیال ہے ۔ کچھ لوگ ہوتے ہیں جو رنگ میں بھنگ ڈال دیتے ہیں۔ انہیں بھی اچھے ماحول کا خیال کرنا چاہئے۔
 
یہ لوگ اپنی بات تو کرتے ہیں لیکن جب کوئی جواب میں کچھ کہتا ہے تو برداشت کا دامن چھوڑ دیتے ہیں اور اکثر بدتمیزی پر اتر آتے ہیں ۔ میں سمجھتی ہوں کہ ان کو بین بالکل صحیح کیا گیا ہے جو لوگ لڑکیوں سے بھی بات کرنے کے آداب نہیں جانتے ان کے ساتھ سختی کرنی ہی چاہیے ۔

"یہ لوگ " سے کیامراد ہے ؟ اس بات کی وضاحت کریں
 
شمشاد

لائبریرین
فرحان مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ کاشفی کو بین کرنا پڑا۔ مجھے اس بات کی بالکل بھی خوشی نہیں ہوتی کہ کسی کو بھی بین کیا جائے۔

میں ان تمام اراکینِ محفل کو خوش آمدید کہتا ہوں جو ایک مہذب اور تعمیری قسم کی بحث میں حصہ لیں نہ کہ لڑائی جھگڑے والی بحث اور نہ ہی اخلاق سے گری ہوئی زبان استعمال کریں۔

کسی بھی رکن کی جذباتی وابستگی کسی بھی پارٹی / جماعت / لیڈر سے ہو سکتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ دوسری پارٹی / جماعت / لیڈر کو غیر مہذب الفاظ سے مخاطب کیا جائے۔

امید ہے اراکین ان باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تعاون فرمائیں گے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top