کاشفی کو کیوں بین کیا گیا ہے ؟؟؟؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

اشتیاق علی

لائبریرین
شمشاد بھائی آپ بالکل صحیح کہہ رہے ہیں۔ کچھ لوگ جو تھوڑا ہوش کھو کر گالی گلوچ کرتے ہیں یا نا زیبا گفتگو کرتے ہیں انہیں بھی دوسروں سے پیار سے بات کرنی چاہئے۔ اور ایک اچھے انسان بننے کی کوشش کرنی چاہئے۔ ہمیشہ یہ یاد رکھنا چاہئے کہ کہیں ہماری گفتگو سے کسی کی دل آزاری تو نہیں ہو رہی۔ ایک حد تک مذاق تو ٹھیک ہے ۔ نا زیبا گفتگو سے پرہیز کرنا چاہئے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ لوگ اپنی بات تو کرتے ہیں لیکن جب کوئی جواب میں کچھ کہتا ہے تو برداشت کا دامن چھوڑ دیتے ہیں اور اکثر بدتمیزی پر اتر آتے ہیں ۔ میں سمجھتی ہوں کہ ان کو بین بالکل صحیح کیا گیا ہے جو لوگ لڑکیوں سے بھی بات کرنے کے آداب نہیں جانتے ان کے ساتھ سختی کرنی ہی چاہیے ۔

آفت

کیا آپ کے اس جملے کے پس منظر میں کوئی ایک / چند خاص پوسٹ / پوسٹس ہیں ؟ اگر ہاں تو اس ایک یا تمام پوسٹس کی نشاندہی کریں یہاں ربط / روابط کی صورت ۔

شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
دیگر اراکین توجہ پلیز !

یہ دھاگہ ظاہرا ایک سوال پر مبنی ہے ، یہاں پر ہنسی مذاق یا تضحیک آمیز لہجہ یا اپنی ذاتی رائے دینے یا موضوع سے ہٹ کر بات کرنے سے گریز کریں ۔ حساس نوعیت کے دھاگوں یا موضوعات میں صرف اسی وقت پوسٹ کریں اگر آپ سے براہ راست سوال کیا گیا ہو یا اگر آپ کا سنجیدہ جواب و انداز گفتگو شائستہ و حامل افادیت ہو ۔

شکریہ
 
فرحان مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ کاشفی کو بین کرنا پڑا۔ مجھے اس بات کی بالکل بھی خوشی نہیں ہوتی کہ کسی کو بھی بین کیا جائے۔

میں ان تمام اراکینِ محفل کو خوش آمدید کہتا ہوں جو ایک مہذب اور تعمیری قسم کی بحث میں حصہ لیں نہ کہ لڑائی جھگڑے والی بحث اور نہ ہی اخلاق سے گری ہوئی زبان استعمال کریں۔

کسی بھی رکن کی جذباتی وابستگی کسی بھی پارٹی / جماعت / لیڈر سے ہو سکتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ دوسری پارٹی / جماعت / لیڈر کو غیر مہذب الفاظ سے مخاطب کیا جائے۔

امید ہے اراکین ان باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تعاون فرمائیں گے۔

میرا موقف یہ ہے کاشفی کو ایک موقعہ اور دیا جائے تاکہ کاشفی اپنی تصیح کرسکیں اور کاشفی پر بین ختم کیا جائے ۔
 

غازی عثمان

محفلین
شمشاد بھائی ، ایک ماہ کا بین بہت زیادہ نہیں، ؟؟ میرے خیال میں پہلا بین ایک ہفتے کا ہوتا ہے ،،، اتنا لمبا بین کرنے کا فائدہ نہیں ہے میری ذاتی رائے میں کیونکہ اگر انہیں اپنے رویے کو صحیح‌ کرنا ہوگا تو ایک ہفتے میں ہی کرلیں گے، نہیں کرنا ہوگا تو ایک سال بھی کم ہے، میرا مشورہ ہے کہ بین کو ایک ہفتہ کردیں ،،، باقی آپ کی مرضی
 

آفت

محفلین
یہ لوگ سے مراد ایسے ہی لوگ ہیں جو بات چیت میں احتیاط نہیں کرتے ۔ آپ پریشان نہ ہوں ۔ آپ سے مجھے کوئی شکایت نہیں ہے جب ہو گی تو بتا دوں گی ۔

"یہ لوگ " سے کیامراد ہے ؟ اس بات کی وضاحت کریں

آپ ذرا سیاست سیکشن میں چند تھریڈز دیکھ لیں ۔ خود اندازہ ہو جائے گا ۔


آفت

کیا آپ کے اس جملے کے پس منظر میں کوئی ایک / چند خاص پوسٹ / پوسٹس ہیں ؟ اگر ہاں تو اس ایک یا تمام پوسٹس کی نشاندہی کریں یہاں ربط / روابط کی صورت ۔

شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ سب دوستوں کے مشوروں کا شکریہ۔ مجھے بھی افسوس ہے کہ اس طرح کی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ میں اس تھریڈ‌ کو مقفل کر رہا ہوں۔ مزید کوئی فیصلہ منتظمین کے باہمی مشورے سے ہی ہوگا۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے کاشفی کا بین ایک ماہ سے کم کر کے ایک ہفتہ کر دیا ہے۔

مجھے خود بھی کاشفی کو بین کرتے ہوئے اچھا نہیں لگا تھا لیکن اردو محفل کے اصول و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے مجھے مجبوراً یہ کام کرنا پڑا تھا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top