کاشف کا فن وشخصیت

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ​
*****************​
کاشف کافن وشخصیت​
***************​
دوستو ہماری محفل میں فن کی دنیا اورپردہء اسکرین پرراج کرنے والے فنکار کاشف موجود ہیں آپ احباب​
ماضی کے اس بے مثال فنکار سے واقف نہ ہوں گے۔ کاشف نے سن پچاس کے عشرے میں بطور ہیرو​
دھوم مچارکھی تھی۔ ترچھی نجریا , بھولی ادا , معصوم مسکان اور بانکے سجن جیسی فلموں میں جلوہ گرہوئے​
ان کی ایک تصویر گوگل سرچ کرنے پرمل سکی جوکہ فلم ترچھی نجریا کے سیٹ پرلی گئی تھی​
Kashif.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
گھر جا کر دیکھنی پڑے گی تصویر کہ photobucket یہاں دفتر میں آئی ٹی والوں نے فائر وال کے پیچھے کر دی ہے۔
 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ​
*****************​
کاشف کافن وشخصیت​
***************​
دوستو ہماری محفل میں فن کی دنیا اورپردہء اسکرین پرراج کرنے والے فنکار کاشف موجود ہیں آپ احباب​
ماضی کے اس بے مثال فنکار سے واقف نہ ہوں گے۔ کاشف نے سن پچاس کے عشرے میں بطور ہیرو​
دھوم مچارکھی تھی۔ ترچھی نجریا , بھولی ادا , معصوم مسکان اور بانکے سجن جیسی فلموں میں جلوہ گرہوئے​
ان کی ایک تصویر گوگل سرچ کرنے پرمل سکی جوکہ فلم ترچھی نجریا کے سیٹ پرلی گئی تھی​
Kashif.jpg

واہ میاں دو مٹھ داڑی میری غائب کرڈالی ۔ اور ایک خوبصورت شڈول نوجوان کو ایک بھاری بھرکم مٍغل بنا کر پیش کرڈالا۔۔۔ اللہ کی پناہ ۔
اور میاں سن پچاس میں تو امی ابو کو بھی یہ معلوم نا ہووے کہ شادی کیا بلا کا نام ہے :laughing:
 
شمشاد

لائبریرین
واہ واہ، یہ وہی فلم ہے جس نے پلاٹینم جوبلی کی تھی،،،،،،،،، ویسے اس فلم میں ان کے مدمقابل ہیروئن کون تھی؟
 
زبیر مرزا

محفلین
واہ واہ، یہ وہی فلم ہے جس نے پلاٹینم جوبلی کی تھی،،،،،،،،، ویسے اس فلم میں ان کے مدمقابل ہیروئن کون تھی؟

شمشاد ہمارے نانا بڑے مداح تھے اس فلم ترچھی نجریا کے تو ان سے ہیروئین کی بابت دریافت
کیا تو نازک آراء عرف نازک تن کاپتہ اورتصویرملی جوحاضرخدمت ہے

ASIM-Bhai.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
ہاں یاد آیا یہی تھی، سائیڈ ہیروئن کے طور پر اس کی چھوٹی بہن بھی اسی فلم میں آئی تھی۔ اس کا فلم میں بس اتنا ہی رول تھا کہ بڑے کے پائے پکائے تھے۔ شاید اسی وجہ سے یاد رہ گئی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شمشاد ہمارے نانا بڑے مداح تھے اس فلم ترچھی نجریا کے تو ان سے ہیروئین کی بابت دریافت
کیا تو نازک آراء عرف نازک تن کاپتہ اورتصویرملی جوحاضرخدمت ہے

ASIM-Bhai.jpg

یہ تو فلم بالی عمریا کی ہیروئن ہیں، جن کے مقابل بے حال مرزا نے ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ تو فلم بالی عمریا کی ہیروئن ہیں، جن کے مقابل بے حال مرزا نے ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔

نہیں نبیل بھائی، آپ کو غلطی فہمی ہو رہی ہے۔ یہ ترچھی نجریا والی ہی ہے۔ بالی عمریا میں اس کی چھوٹی بہن بطور ہیروئن آئی تھی، وہی والی جس نے ترچھی نجریا میں بڑے کے پائے پکائے تھے۔
 
شمشاد

لائبریرین
لو جی ہم بھلا آپ سے کاہے کا بدلہ لے رہیں، وہ تو بھلا ہو مرزا صاحب پرانی یادیں تازہ کروا رے۔
 
زبیر مرزا

محفلین
کاشف نے بیاہ کرکے فن کی دنیا کو چھوڑ دیا - اصل میں نازک تن کی بے وفائی نے کاشف میاں کو دل برداشتہ کردیا تھا
 
Top