کاغذ پر دو لائنیں لگا کر استخارہ کیجئے! انوکھا عمل

My Pakistan

محفلین
کاغذ پر دو لائنیں لگا کر استخارہ کیجئے! انوکھا عمل
طریقہ عمل
سب سے پہلے وضو کر کے دو نفل صلوٰۃالحاجت پڑھیں اور جو مقصد ہو اسکے بارے میں اللہ سے دعا کریں کہ یا اللہ تو مجھے سیدھا راستہ دکھا دے۔ دعا کے بعد تین یا سات بار درود شریف پڑھیں پھر سورہ یٰسین او ر سورۃ رحمٰن ایک ایک بار پڑھیں اور پھر تین یا سات بار درود شریف پڑھیں او پھر ایک ایک بار سورۃ رحمٰن اور سورۃ یٰسین پڑھیں اور آخر میں پھر تین یا سات بار درود شریف پڑھیں۔
اور اپنا مقصد سامنے رکھیں اور ایک کاغذ پر دو لائن لگائیں جیسے پلس کا نشان ہوتا ہے اور اسکے ایک سائیڈ پہ خیر اور ایک سائیڈ پہ نہ خیر لکھیں جیسا کے نیچے دکھایا گیا ہے۔
اور ایک تسبیح ہاتھ میں سیدھی پکڑ لیں اور درود شریف پڑھتے رہیں اور اپنے مقصد کی اللہ سے دل ہی دل میں دعا کریں اور کچھ ہی دیر میں دیکھیں گے کہ تسبیح خود ہلنے لگ جائے گی اور آپکو پتہ چل جائے گا کہ اس کام میں خیر ہے یا نہ خیر۔
اور آپ خیر والا کام کریں اور نہ خیر والے کام کو نہ کریں

مزید تفصیل کے لئے اس لنک پہ کلک کریں اور تصویر اور وڈیو کی مدد سے سمجھیں
کلک کریں
 
سید عمران

محفلین
استخارہ کا طریقہ اللہ نے اپنے رسول کو بتادیا اور آپ نے اپنی امت کو ۔۔۔
اس کے بعد اپنے من گھڑت طریقے ایجاد کرنا کہاں کی عقل مندی ہے!!!
 
میں نے ایک مرتبہ کسی کو ہاتھ میں تسبیح پکڑ کر استخارہ کرتے دیکھا تھا مگر انہیں اس طرح اس طریقے سے استخارہ کرنے کی کہیں سے اجازت ملی تھی اس طرح سے استخارہ کرنا ہر ایک کا کام نہیں ہے۔
 
ہادیہ

محفلین
استخارہ انسان اللہ پاک سے رہنمائی مشورہ حاصل کرنے کے لیے کرتا ہے۔ میں نے بھی استخارہ کیا ہے مگر ہر بار نوافل پڑھ کر اور دعا کرنی ہے۔اور خانہ کعبہ کی طرف منہ کرکے اپنے مقصد کا خیال تصور ذہن میں رکھتے ہوئے سونا ہے۔۔ یہ طریقہ بالکل نیا ہے۔۔ اب یہ اللہ بہتر جانتا کہ صحیح ہے یا نہیں۔۔ یہ تو اب یہ صاحب ہی بتا سکتے ہیں کہ انہیں کس نے بتایا یا کس کی اجازت سے یہ عمل بتارہے ہیں :)
 
یہی سب اچھا طریقہ ہے استخارہ کرنے کا، اوپر جو طریقہ بتایا گیا ہے ایسے پیچیدہ طریقے بتا کر عوام کو کشمکش میں نہیں ڈالنا چاہئے۔
 
Top