کافر اسلام کے خلاف کیسی کیسی سازشیں کر راہے ہیں

zahidartist

محفلین
بسم اللہ الرحمن الر حیم اسلام و علیکم
بھائیوں جیسا کہ آپ کو پتا ہے کے کافر اسلام کے خلاف کیسی کیسی سازشیں کر راہے ہے وہ اسلام کو دبانہ چاہتے ہیں ہمارے کچھ مسلمان لوگ بھی ان کفروں کی باتوں میں آ کر سازشیں شروع کر دیتیں ہیں ایسی ہی تیں چار ویڈیوز ہمارے شہر کے پاس ایک گاوں ہے وہاں سے ایک شض نےyou tube پرuplode کی ہے جس سے کفی زیادہ انتشار پیدا ہو راہا ہے آپ بھائی سے گزارش ہے کہ کوئی ایسا طریقہ بتایئں جس سے یا تو وہ ویڈیو youtube سے deliteکی جائے یا youtube کا account ہیک کر دیا جائے اس سلسلے میں جلد رہنمائی کریں تاکہ سادہ لوگوں کو اس گمراہی سے بچایا جا سکے
 
نایاب

لائبریرین
یو ٹیوب کو رپورٹ کر دیں ۔
ویسے اسلام بہت مضبوط ضابطہ حیات ہے ۔ اس کی بنیاد قران پاک پر ہے ۔
اور قران پاک کی حفاظت اس کے نازل کرنے والے نے خود پر لے رکھی ہے ۔
ان شاءاللہ کوئی بھی اسلام کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہو سکتا ۔
 
ساجد

محفلین
اسی یو ٹیوب پہ قرآن حکیم کی تفسیر بھی موجود ہے۔ اسی یو ٹیوب پہ فضیلۃ الشیوخ اپنے اپنے خیالات کا پرچار بھی کر رہے ہیں۔ اسی یو ٹیوب پہ غیر مسلموں پر کڑی تنقید بھی موجود ہے۔ پھر اگر اس پہ مسلمانوں کے خلاف مواد بھی موجود ہے تو انصاف کا تقاضا ہے کہ اس کا علمی جواب دیا جائے نہ کہ اسے ہیک کرنے کی غیر قانونی حرکت کا سوچا جائے اور یہ بتانا ضروری نہیں کہ اسلام قانون شکنی کا درس نہیں دیتا۔ ایک طرف آپ اسلام کی بات کریں اور دوسری طرف اسلام کی روح کے منافی کام کرنے کے لئے مشورہ طلب کریں ۔۔۔کیا تضاد ہے!۔یو ٹیوب کفار کی ملکیت سہی لیکن مستفید مسلمان بھی ہوتے ہیں اور جب کہیں اپنے نظریات سے متصادم کوئی چیز دیکھتے ہیں تو اسے اسلام کے خلاف کفار کی سازش قرار دے ڈالتے ہیں۔ اگر آپ اپنے گاؤں کے قریب رہنے والے شخص کی "درستگی" میں ناکام رہ چکے ہیں تو میرا مشورہ ہے کہ اب یو ٹیوب کی مرمت کرنےکی کوشش مت کیجئے گا۔:)
اور ایک مزید بات اپنی اردو اور انگریزی دونوں درست فرمانے کی سعی کریں تا کہ آپ علمی دلائل میں اثر پیدا کرنے پر زیادہ قدرت حاصل کر سکیں۔
 
پپو

محفلین
پریشان ہونے کی ضرورت نہیں باطل کا توڑ حق سامنے لانے سے ہوتا ہے یہ روز ازل سے کشاکش کفر باطل جاری ہے اور قیامت تک رہے گی یہی زندگی کا حسن ہے "" یہ تو چلتی تجھے اور اونچا اُرانے کے لیے ""
 
zahidartist

محفلین
بھائی جان آپ کی بات بھی ٹھیک ہے ہر ایک کی اپنی اپنی رائے ہوتی ہے میں نے اپنی رائے دی کہ اس کو ہیک کردیا جائے تاکہ کوئی اس کا کسی کو نقصان نہ ہو اگر آپ میری اس سلسلے میں راہنمائی کر سکتے ہیں تو کر دے
 
یوسف-2

محفلین
زاہد بھائی! آپ زیادہ پریشان نہ ہوں۔ جیسا کہ سب نے کہا ہے، اگر ممکن ہو تو یوٹیوب پر اسے رپورٹ کردیں۔ یو ٹیوب پر تو اک دنیا آباد ہے۔ اچھی دنیا بھی اور شیطانی دنیا بھی۔ آپ اپنے گاؤں اور شہر کے لوگوں میں دینی کتب، دینی سی ڈی فراہم کرکے انہین اچھے برے کی تمیز دلائیں۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا مثبت فریضہ انجام دیں نہ کہ منفی طریقوں کے بارے میں سوچیں۔
 
بھائی وہ پوچھ رہا ہے کہ کیسے ہیک کرتے ہیں۔ اتا ہے تو بتادیں ۔ موضوع پر رہیں
یہ تو ایسا ہی ہے کہ کوئی حساب کا سوال پوچھے اور اپ اس کو اخلاقیات کا درس دیں
 
zahidartist

محفلین
ہمت علی خان آپ ٹیھک بات کر راہے ہو دوسری بات میں youtube کو ہیک کرنے کی بات نیہں کر راہا میں تو بس یہ بات کر راہا ہو کے اس acountکو ہی ختم کر دیا جائے اور کسی بری چیز کو جٹر سے ختم کرنا جرم نہیں
 
بسم اللہ الرحمن الر حیم اسلام و علیکم
بھائیوں جیسا کہ آپ کو پتا ہے کے کافر اسلام کے خلاف کیسی کیسی سازشیں کر راہے ہے وہ اسلام کو دبانہ چاہتے ہیں ہمارے کچھ مسلمان لوگ بھی ان کفروں کی باتوں میں آ کر سازشیں شروع کر دیتیں ہیں ایسی ہی تیں چار ویڈیوز ہمارے شہر کے پاس ایک گاوں ہے وہاں سے ایک شض نےyou tube پرuplode کی ہے جس سے کفی زیادہ انتشار پیدا ہو راہا ہے آپ بھائی سے گزارش ہے کہ کوئی ایسا طریقہ بتایئں جس سے یا تو وہ ویڈیو youtube سے deliteکی جائے یا youtube کا account ہیک کر دیا جائے اس سلسلے میں جلد رہنمائی کریں تاکہ سادہ لوگوں کو اس گمراہی سے بچایا جا سکے
یو ٹیوب پر 3 ، 4 ویڈیوززز ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
باس
اس کا مطلب ہے آپ انٹرنیٹ کی دنیا میں بہت نئے ہیں۔
یو ٹیوب پر تو ایسا ایسا مواد پڑا ہے کہ 15منٹ میں ہی آپ15 فرقے تبدیل کرلیں گے :grin:
فلحال تو دشت کی سیاحی جاری رکھیں۔
ویسے ٹاپک کا عنوان اور آپ کا سوال آپس میں میل نہیں کھاتے ۔ :)
 
آپ پر سلامتی ہو محترم پرویز چوہدری بھائی
صبح صبح قہقہ لگوا دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
zahidartist

محفلین
بھائی جان تین چار وہ ویڈیوز ہیں جن کی میں بات کر راہا ہو
ویسے سب موضوع سے ہٹ کر بات کر راہے ہیں اگر کسی بھائی کو پتہ ہے تو بتادیں
 
ساجد

محفلین
ہمت علی خان آپ ٹیھک بات کر راہے ہو دوسری بات میں youtube کو ہیک کرنے کی بات نیہں کر راہا میں تو بس یہ بات کر راہا ہو کے اس acountکو ہی ختم کر دیا جائے اور کسی بری چیز کو جٹر سے ختم کرنا جرم نہیں
برادر عزیز ، سیانے کہتے ہیں کہ جب دلیل ختم ہو جائے تو تشدد کا آغاز ہوتا ہے۔ (تشدد صرف مار کٹائی ہی کا نام نہیں یہ شدت کے مادہ سے ہے جس کا مطلب ہے انتہائی اقدامات اٹھانا)۔ آپ کسی اکاؤنٹ کو ختم کرنے پر اپنی توانائی کیوں ضائع کرنا چاہتے ہیں ؟۔ قانون شکنی ایک برائی ہے اور برائی کبھی برائی سے ختم نہیں ہوا کرتی۔ بری چیز کو ختم کرنے کا اسلام کی نظر میں پسندیدہ و مقبول طریقہ اس کا جواب اچھائی سے دینا ہے (جب تک کہ وہ برائی اہل الرائے کے نزدیک جہاد بالسیف سے خاتمے کی اہل نہ ٹھہرے)۔
آپ اسلام کا بغور مطالعہ کریں اور جذبات پر قابو رکھنے کی کوشش کیا کریں۔
 
Top